وزارات ثقافت

ثقافت کی وزارت کے زیر اہتمام  آزادی کے امرت مہوتسو کے حصہ کے طور پر  چودہ  اور پندرہ  مئی کو دو روزہ رشی کیش موسیقی میلہ برائے 2022


میلے میں ملکی اور بین الاقوامی شہرت کے حامل فنکار شریک ہوں گے

Posted On: 11 MAY 2022 7:12PM by PIB Delhi

 

ثقافت کی وزارت آزادی کے امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر 14-15 مئی 2022 کو ’’رشی کیش موسیقی میلہ برائے 2022‘‘ کے دوسرے ایڈیشن کا اہتمام کر رہی ہے۔ اس مرحلے کا اہتمام سنگیت ناٹک اکیڈمی، اتراکھنڈ ٹورازم اور کوٹانی ہینڈپن اکیڈمی کے ساتھ مل کر کیا جا رہا ہے۔

پارلیمانی امور اور ثقافت کے وزیر مملکت جناب ارجن رام میگھوال اور اتراکھنڈ کے وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی اور دیگر معززین اس تقریب کو اپنی موجودگی سے نوازیں گے۔

موسیقی کی صنعت کی مشہور آوازیں اس میلے کا حصہ ہوں گی جیسے کیلاش کھیر، رودر وینا کے استاد بہاؤالدین ڈاگر، بابا کٹانی، انڈین جیم پروجیکٹ، سوریا گایتری اور کئی دوسرے قومی اور بین اقوامی شہرت کے  حامل فنکار۔

رشی کیش موسیقی میلہ ایک سالانہ موسیقی میلہ ہے جو دریائے گنگا کے کنارے ہندوستان کے رشی کیش کے ہمالیائی دامن والے علاقے میں منعقد کی جاتا ہے۔ اس میلے میں با شناخت اور ابھرتے ہوئے برصغیر کے اور عالمی فنکاروں کا امتزاج شامل سامنے آتا ہے۔

رشی کیش موسیقی میلے کا بنیادی مقصد موسیقی سیکھنے اور موسیقی کی تیاری، رشی کیش میں میوزیکل ٹورازم کے فروغ، انسانیت کے غیر محسوس ثقافتی ورثے کی نمائش اور انہیں دستاویز بند کرنے  کے لئے  رشی کیش کو ایک عالمی مرکز کے طور پر فروغ دینا شامل ہے۔

دو روزہ پروگرام ہر روز دو شفٹوں میں ہوں گے:

صبح کا اجلاس پرمارتھ نکیتن میں ہوگا جو صبح 5:30 بجے شروع ہو کر رات 12 بجے ختم ہو گا اور شام کا اجلاس پورنانند گراؤنڈ میں شام 5 بجے سے رات 9 بجے تک ہوگا۔

تقریب میں کوئی بھی بلا فیس شریک ہو سکتا ہے۔

رشی کیش موسیقی میلے کے لئے پروگرام کا شیڈول

پہلا دن : ہفتہ، 14 مئی 2022

پرمارتھ نکیتن میں صبح کا اجلاس

صبح 5:30 بجے

افتتاح - یگیہ اور سما وید کا جاپ

شری سوامی نارائن ویدک رشی کول (سموید کوتھم شکھا)، رشی کیش

صبح 6:15 بجے

سنجیو اور اشونی شنکر  شہنائی بجائیں گے

سمیت تیواری کی سرود پرفارمنس

صبح 7:00 بجے

آچاریہ بھون چندر کے ذریعہ ناد یوگا سیشن

وقفہ

صبح  9:00 بجے

بابا کٹانی کی ہینڈ پین پر ورکشاپ

صبح 10:00 بجے

کلائیو واز کے ذریعہ ڈرم سرکل سیشن

صبح 10:30 بجے

دیوی میوزک آشرم کے ذریعہ بین اقوامی فیوژن میوزک

پورنانند گراؤنڈ میں شام کا اجلاس

پرفارمنس لائن اپ

شام 5:00 بجے

باؤل موسیقی - مہادیو داس باؤل

شام 5:30 بجے

ودیا پتی سنگیت - سشمیتا جھا

شام 6:00 بجے

گنگا آرتی

شام 6:45 بجے

کلائیو واز

شام 7:15 بجے

آراز بینڈ

شام 7:45 بجے

پاکشی بینڈ اور ڈگ وجے سنگھ پریار

رات 8:15 بجے

کیلاسا بینڈ

دوسرے روز : اتوار، 15 مئی 2022

پرمارتھ نکیتن میں صبح کا اجلاس

صبح 5:30 بجے

رودر وینا - بہاؤالدین ڈاگر

صبح 6:00 بجے

ناگاس ورم - اے وجے کارتیکیان، تمل ناڈو

صبح 6:30 بجے

بانسری - ہندوستانی اور کرناٹکی - چیتن جوشی، میسور اے چندن کمار

صبح 7:00 بجے

بابا کٹانی اور رچیت لکھمنی کے ساتھ بیٹلس گاؤں تک ہیریٹیج واک

وقفہ

دن 11:00 بجے

بانسری اور ڈیڈگیریڈو بنانے پر ورکشاپ - پرکاش ڈیڈگیریڈو

کھانے کا وقفہ

پورنانند گراؤنڈ میں شام کا اجلاس

پرفارمنس لائن اپ

شام 5:0 بجے

ویدک منتر - سوریہ گایتری

شام 5:30 بجے

گنگا آرتی

شام 6:15 بجے

سواستیک بینڈ

شام 6:45 بجے

ہندوستانی گروورز - بابا کٹانی اور ہمانشو درمورا۔

شام 7:30 بجے

نتھولال سولنکی

رات 8:15 بجے

ہندوستانی جیم پروجیکٹ اور وندے ماترم - رشی کیش کے کالجوں کے 75 طلباء اور فنکاروں کی طرف سے۔

     

****

 

U.No:5255

ش ح۔رف ۔س ا



(Release ID: 1824555) Visitor Counter : 114


Read this release in: English , Hindi , Punjabi