زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

ہندوستا ن کے زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر نے یروشلم میں اسرائیل کے زراعت و دیہی ترقیات کے وزیر سے ملاقات کی

Posted On: 11 MAY 2022 6:41PM by PIB Delhi

نئی دہلی:11؍مئی2022:

 

01.jpg

 

زراعت و کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر او راسرائیل کے زراعت و دیہی ترقیات کے وزیر جناب اوڈیڈ فوررکے درمیان ہندوستانی وفد کے اسرائیلی دورے کے دورا ن 11 مئی 2022 کو یروشلم کے پارلیمنٹ ہاؤس میں ایک گول میز میٹنگ منعقد ہوئی۔ وزیر موصوف نے اسرائیل کے وزیر زراعت  اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ جدید زرعی تکنیک ، صلاحیت سازی، معلومات کی منتقلی ، زرعی آبی نظم،  ماحولیات اور دیہی ترقیات کے شعبے میں دونوں ممالک میں زرعی ترقی کے دائرے اور صلاحیت کے پس منظر میں مختلف ایشوز پر بات چیت کی۔

 

02.jpg

 

بات چیت کے دوران ماشو(ایم اے ایس ایچ اے وی)کے زرعی تعاون پروگراموں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی پیشہ ور تربیتی سرگرمیوں کی ستائش کی گئی۔وزیر محترم نے کہا کہ حکومت ہند کو صلاحیت سازی اور معلومات کی منتقلی پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے ہندوستان میں ماشو (ایم اے ایس ایچ اے وی)کی سرگرمیوں کو اپنانے کے امکانات کا پتہ لگانا ہے، جس کے لئے ہر ریاست میں اعلیٰ کارکردگی کے مراکز قائم کئے جائیں گے۔

اسرائیل کے زراعت و دیہی ترقیات کے وزیر کے ساتھ ہندوستانی وفد کی میٹنگ کے دوران جو بات چیت ہوئی ، اُس سے ہندوستان میں زرعی ترقی کو فائدہ پہنچے گا۔

 

03.jpg

 

********

ش ح۔ج ق۔ن ع

                                                                                                                                      (U: 5253)



(Release ID: 1824523) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi