وزارت سیاحت

سیاحت کی وزارت نے  عربین  ٹریول مارکیٹ  ، دوبئی-2022 کے  دوسرے دن بھارت کی مختلف سیاحتی مصنوعات کو اجاگر کیا


مشرق وسطی بھارتی سیاحت کے لئے ایک بڑی  ٹارگیٹ مارکیٹ رہی ہے

سیاحت کی وزارت نے بھارت  کا سفر کرنے کے لئے بین الاقوامی  سیاحوں کی حوصلہ افزائی کے لئے  نمستے انڈیا مہم کا آغاز کیا ہے

Posted On: 10 MAY 2022 7:46PM by PIB Delhi

حکومت ہند کی سیاحت کی وزارت  نے عربین ٹریول  مارکیٹ، دوبئی2022 کے دوسرے دن بین الاقوامی میڈیا   اثر  و رسوخ  رکھنے والوں کے ساتھ  ایک پریس کانفرنس منعقد کی۔ سیاحت کی وزارت  کی ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل  محترمہ روپیندر برار نے  اس پریس کانفرنس کا اہتمام کیا تھا۔    اتراکھنڈ سرکار کے   سیاحت کے وزیر جناب ستپال مہاراج    کی موجودگی میں یہ پریس کانفرنس منعقد ہوئی جس میں   جناب کے  کالی موتھو   ،  کونسل (معاشی ،  تجارت اور کامرس)  حکومت ہند کی سیاحت کی وزات میں سیاحت کے ڈائریکٹر جناب پرشانت نجن ، ہالی ووڈ کی  اہم شخصیات  رکول پریت سنگھ اور  بین الاقوامی گلوکارہ  شویتا  سبرام نے بھی شرکت کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001ZQS8.jpg

پریس کانفرنس کے ساتھ  بھارت میں سیاحت کے   امکانات کے مختلف پہلوؤں  پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اتراکھنڈ سرکار میں سیاحت کے وزیر  ستپال مہاراج  نے اتراکھنڈ میں    ایسے سیاحتی مقامات کی اہمیت پر  تبادلہ خیال کیا جس سے  سیاحت کو   فروغ دیاجاسکتا ہے۔   ان میں ریاست اتراکھنڈ میں   ایڈوینچر ٹورزم ،  اور ویڈنگ ٹورزم شامل ہیں۔  وزیر موصوف نے ریاست میں   سیاحوں کی   آمد میں  اضافہ سے متعلق اتراکھنڈ سرکار کی طرف سے کئے گئے اقدامات کو بھی   اجاگر کیا۔  انہوں  نے   ہری دوار  انٹرنیشنل ایئرپورٹ   جیسے   مختلف بنیادی ڈھانچے   کی ترقی کے پروجیکٹوں پر بھی تبادلہ خیال کیا اور اتراکھنڈ کی جانب سے کی جارہی حکمت عملیوں کو آگے لے جانے پر بھی   بات کی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002YIVY.jpg

سیاحت    کی وزارت کی ایڈیشنل  ڈائریکٹر  جنرل   محترمہ  روپیندر برار نے  کہا کہ  وزارت مختلف سیاحتی مصنوعات اور مقامات کو تیزی سے فروغ دے رہی ہے۔   اہم توجہ  ایم آئی سی ای  کی صلاحیت فلم ٹورزم  وینیس ٹورازم ، میڈیکل ٹورزم، لکزری  ٹورزم اور وائلڈ لائف  ٹورزم اور ایڈوینچر ٹورزم کو دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ   مشرق وسطی بھارتی سیاحت کے لئے ایک بڑی ٹارگیٹ مارکیٹ رہی ہے۔

مشرق وسطی   سے سیاحوں کی ایک بڑی تعداد   ایم آئی سی ای  ، میڈیکل  ، ویلنیس، لکزری ٹورزم وغیرہ کے لئے بھارت کا دورہ کرتی ہے۔ بھارت سرکاری کی وزارت  مشرقی وسطی کی مارکیٹ میں ہندستانی سیاحت کو   فروغ دے رہی ہے۔   عربین ٹریول مارٹ میں شرکت  اس طرح کا  حکومت کا  ایک اہم    قدم ہے۔  

پریس کانفرنس کے دوران اس بات کو بھی اجاگر کیا گیا  کہ بھارت بین الاقوامی   سیاحوں کے لئے   پوری طرح کھلا ہے۔   اس کے لئے وزارت نے پہلے ہی   بھارت کا سفر کرنے کے لئے بین الاقوامی سیاحوں کی حوصلہ افزائی کے لئے نمستے انڈیا مہم شروع کی ہے۔ وزارت کووڈ کی عالمی وبا کے بعد  اعتماد سازی کی حکمت عملی پر بھی توجہ دے رہی ہے۔  

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0034I9S.jpg

بالی ووڈ کی شخصیت محترمہ رکول  پریت سنگھ نے فلم سیاحت کی اہمیت کو اجاگر کیا  اور  تمام فزیکل  ، جغرافیکل خصوصیات اور لینڈ اسکیپ    کے ساتھ فلم سازی کے لئے  ایک اہم منزل کے طور پر ہندستان کی صلاحیت کو اجاگر کیا۔   انہوں نے   ایک امکانی فلم شوٹنگ      کی منزل کے طور پر  شمال مشرقی ریاستوں کے رول پر  مزید توجہ دی۔   اقتصادی تجارت سے متعلق کونسل کے   جناب کے کالی متھو نے   بیرون مارکیٹ میں  بھارت کی کثیر اور  پرموشن کے لئے غیر مقیم بھارتیوں کی اہمیت پر تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے       ’چلو بھارت‘ کی وزیراعظم جناب نریندرمودی کی اپیل کو بھی اجاگر کیا جس میں   غیر مقیم بھارتیوں سے اپیل کی جارہی ہے  کہ وہ     بھارت کا سفر کرنے کے لئے  ہر  سال اپنے    کم از کم پانچ   غیر بھارتی دوستوں کو   تحریک دیں۔  انہوں نے   راشٹر دودت قرار دیا۔  جناب   کالی موتھو نے  ملک کی معاشی ترقی کے لئے سیاحت کے رول پر زور دیا۔

 بین الاقومی گلوکارہ شویتا سبرم نے بھی  بیرون مارکیٹ میں بھارت کے پرموشن سے متعلق  غیر مقیم بھارتیوں کے رول پر زور دیا۔  انہوں نے   اس بات کو اجاگر کیا  کہ سوشل میڈیا    بھارت میں سیاحت کے فروغ کے لئے  گیم چینجر یعنی  بساط بدلنے والا ثابت ہوگا۔   لاکھوں سیاح   سفر اور  سیاحت جیسے  پرموشنل    کنٹنٹ دیکھنے  کے لئے   سوشل میڈیا کا استعمال کرتے ہیں۔ انہوں نے  بڑی تعداد میں سیاحوں   /فالوورس کی حوصلہ افزائی میں سوشل میڈیا میں اثر و رسوخ رکھنے والوں کے رول کے بارے میں بھی بات کی۔

سیاحت کی وزارت   نے اپنے   ’انکریڈیبل انڈیا‘ برانڈ لائن کے تحت  عربین ٹریول مارکیٹ اے ٹی ایم    دوبئی 2022 میں شرکت کی۔ جو 9 سے 12 مئی 2022 تک منعقد ہورہی ہے۔ جس میں  بھارت کی مالا مال  اور   گوناں گوں سیاحت  کی صلاحیت کو اجاگر کیا گیا ہےا ور یہ     سیاحت  کے شراکت داروں کو ایک پلیٹ فارم فراہم کررہی ہے ۔  تاکہ وہ سیاحت کے مختلف  مقامات کو    نمایاں کرسکے اور  نیچے مصنوعات   سمیت  مصنوعات کو بھی نمایاں کرسکیں۔ اس کا مقصد   بھارت کو  ایک  مسٹ سی  ،  مسٹ وزٹ  ، منزل کے طور پر فروغ دینا ہے۔     

ہال نمبر 3 (شیخ سعید ہال) میں اے ٹی ایم  دوبئی 2022 میں انڈیا ٹورازم  اسٹینڈ، اسٹینڈ 2430 یا goirto@emirates.net.ae پر  انڈیا ٹورزم  دوبئی پر وزٹ کریں۔

@incredibleindia

Facebook : https://www.facebook.com/incredibleindia/

Instagram : https://instagram.com/incredibleindia?igshid=v02srxcbethv

Twitter - https://twitter.com/incredibleindia?s=21

Koo - https://www.kooapp.com/profile/incredibleindia

 

@tourismgoi

Instagram- https://instagram.com/tourismgoi?igshid=sjzdkcefec2o

Twitter- https://twitter.com/tourismgoi?s=21

Facebook - https://www.facebook.com/ministryoftourismgoi/

Koo - https://www.kooapp.com/profile/tourismgoi

 

********

ش ح۔ ح ا ۔ ج

UNO-5234



(Release ID: 1824358) Visitor Counter : 127


Read this release in: English , Hindi , Punjabi