کامرس اور صنعت کی وزارتہ

متحدہ عرب امارات کے وزیراقتصادیات،  عزت مآب عبداللہ بن طوق  المرّی کی زیرقیاد ت  یواے ای کا ایک اعلیٰ سطحی وفد  ، ہندوستان کا دورہ کرے گا


 نئی دلی  اور ممبئی میں  مختلف مصروفیات ،جس میں  بی2 بی تقریبات  ، صنعت سے متعلق بات چیت  اور سرمایہ کاروں کی میٹنگ  شامل ہیں، ایجنڈے  میں داخل ہیں

Posted On: 10 MAY 2022 8:15PM by PIB Delhi

متحدہ عرب امارات کے وزیراقتصادیات،  عزت مآب عبداللہ بن طوق  المرّی ،جن  کی معیت  میں یو اے ای کے وزیر مملکت  برائے کاروبار اور ایس ایم ایز عزت مآب  احمد با الحولی  ہیں ،کی زیرقیادت   ایک اعلیٰ سطحی وفد   کل 11 مارچ  2022سے  ہندوستان کا دورہ کررہا ہے ۔

دورے کے دوران  یہ وفد تجارت اورصنعت   ، امورصارفین ، خوراک اور عوامی تقسیم  اور ٹیکسٹائلز  کے عزت مآب وزیر  جناب پیوش گوئل سے 11  اور 13  مئی  2022 کو بالترتیب  نئی دلی اور ممبئی میں  دو طرفہ تجارت  اور سرمایہ کاری  کے تعلقات  پر غوروخوض کرنے کے لئے  ملاقات کرے گا۔

یہ دورہ  دو نو  ں ملکوں کے درمیان  پہلے سے   موجود قریبی  اور متحرک  اقتصادی روابط کو مزید مستحکم کرنے کے لئے  ایک شاندار موقع مہیا کرے گا۔ اس دورے  میں  دو نو ں طرف کے  کلیدی  سرمایہ کار  بھی بات چیت کریں گے۔

دونوں ملکوں کے درمیان دو طرفہ تجارت   65.1   ارب  امریکی ڈالر ہے، جو متحدہ عرب امارات کو  ،ہندوستان کا تیسرا سب سے بڑا تجارتی  شراکت دار بناتا ہے۔ اس بات کے امکانات ہیں  کہ یہ تجارت 100ارب امریکی   ڈالر تک نمو کرے گی۔ ہندوستان  خواہشمند ہے  کہ 2025 تک  5 ٹریلین امریکی ڈالر  جی ڈی پی حاصل کرے  اور متحدہ عرب امارات   ، اس ہدف کو حاصل کرنے     میں  ہندوستان کے  سفر میں   ایک  قیمتی  شریک کا  ر خیال کیا جاتا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے وفد  کے  ہندوستان میں قیام کے دوران  نئی دلی اور ممبئی میں   بہت سی مصروفیات   ، جس میں  بی 2 بی تقریبات   ، صنعت سے متعلق بات چیت  ،سرمایہ کاروں کی  میٹنگ وغیر ہ شامل ہیں ، ترتیب دی گئی ہیں۔

*************

 

ش ح۔ا ک۔رم

U-5231



(Release ID: 1824344) Visitor Counter : 116


Read this release in: English , Hindi , Punjabi