اسٹیل کی وزارت
اسٹیل کے مرکزی وزیر نے اَنگُل میں جندل اسٹیل اور پاورکے سالانہ 14 لاکھ ٹن والے ٹی ایم ٹی ریبارمل کو قوم کے نام وقف کیا
یہ دنیا میں جدید ترین اور سب سے بڑی ریبار ملوں میں سے ایک ہے
وزیر نے انگل میں اسٹیل بنانے والے دنیا کے پہلے کوئلہ کومقامی طورپر مہیا اعلیٰ راکھ کوئلہ کا استعمال کرکے گیس میں تبدیل کرنے والے پلانٹ کا بھی دورہ کیا
Posted On:
28 APR 2022 9:30PM by PIB Delhi
اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ نے آج جندل اسٹیل اورپاور (جے ایس پی ) کے ٹی ایم ٹی ریبار مل کو اس کے 6 ایم ٹی پی اے مربوط اسٹیل کامپلیکس میں وقف کیا۔ سالانہ 14 لاکھ ٹن صلاحیت کا ٹی ایم ٹی ربارمل ،دنیا کے سب سے بڑے اور جدید ترین ریبار ملوں میں سے ایک ہے۔جے ایس پی کےچیئرمین جناب نوین جندل اور منیجنگ ڈائریکٹر جناب وی آرشرما اور سی ای او اسٹیل، جناب ڈی کے سروگی نے اس موقع پر پلانٹ سہولیات کا دورہ کرنے والے مرکزی وزیر کی عزت افزائی کی ۔ اسٹیل کی وزارت کی اضافی سکریٹری محترمہ راسیکا چوبے بھی اس پروگرام میں موجود تھیں۔
جناب سنگھ نے کہا:‘‘ ہندوستان ،دنیا میں دوسرا سب سے بڑا اسٹیل پیدا کرنے والا ملک بن گیا ہے اور اہم اقتصادیا ت کو پیچھےچھوڑدیا ہے ۔ سب سے زیادہ اسٹیل کی مقدار اوڈیشہ سے پیدا کی گئی ہے ۔ میں جے ایس پی کی اس طرح کے ایک خوبصورت زبردست اسٹیل پلانٹ کے اوڈیشہ میں بنائے جانے پر تعریف کرتا ہوں ۔انہوں نے جے ایس پی کے اسٹیل پلانٹ کی صلاحیت کو 25.2 ایم ٹی پی اے تک توسیع دینے کی منصوبے کی بھی تعریف کی ۔انہوں نے مزیدکہا کہ ‘‘ 2030 تک ہندوستان کا تقریباََ 10فیصداسٹیل اوڈیشہ میں انگل سے جے ایس پی کے ذریعہ پیدا کیا جائے گا۔’’ وزیر موصوف نے خاص طورپر سیال میڈیکل آکسیجن کو کووڈ -19 کے دوران ملک میں اپنے سی ایس آر پہل کے طورپر سپلائی کرنے کی کوششوں کی تعریف کی ۔
مرکزی وزیر نے اسٹیل کی وزار ت کے سینئیر عہدے داروں کی ایک ٹیم کے ساتھ کوئلے کو گیس میں بدلنے والے پلانٹ (سی جی پی ) جو اسٹیل بنانے میں اپنی نوعیت کا پہلا ہے ، کا بھی دورہ کیا۔ یہ سی جی پی اعلیٰ قسم کی راکھ ،مقامی طورپر دستیاب نان - کوکنگ کوئلے کا استعمال کرتا ہے تاکہ دنیا کے پہلے سن گیس پر مبنی ڈی آر آئی پلانٹ کو سنتھیٹک گیس سپلائی کرے۔ یہ ٹکنالوجی ملک کے وافر کوئلے کے ذخیرے کو استعمال میں لاسکتا ہے اور ہندوستان کو کوئلے کی ضروریات میں آتم نربھر بناسکتا ہے اور درآمدشدہ کھانا بنانے والے کوئلے پر انحصار کو کم کرسکتا ہے ۔ اسٹیل کے وزیر او ر ان کی ٹیم نے ہندوستان کے سب سے بڑے دھماکہ بھٹّی ، پلیٹ مل جو سب سے چوڑی پلیٹیں بناتا ہے اور میگا اسٹیل کامپلیکس کے دوسرے مختلف یونٹوں کا بھی دورہ کیا ۔
*************
ش ح۔ا ک ۔رم
U-5200
(Release ID: 1824107)