وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

 (i) 5.75فیصد جی ایس  2026 ، (ii) جی او آئی فلوٹنگ ریٹ بانڈ 2028، اور (iii)6.67 جی ایس 2035،(iv) 6.99 فیصد جی ایس 2051 کی فروخت (دوبارہ اجرا) کے لئےنیلامی

Posted On: 29 APR 2022 6:23PM by PIB Delhi

حکومت ہند (جی او آئی ) نے  (i) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے9,000 کروڑ روپئےکی مشتہرکردہ رقم کے لیے 5.74 فیصد گورنمنٹ سیکورٹی، 2026؛ (ii) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے 4,000 کروڑ روپئےکی نوٹیفائیڈ رقم کے لیے ’’حکومت ہند فلوٹنگ ریٹ بانڈز، 2028‘‘۔ (iii) یکساں قیمت کا طریقہ استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعے10,000 کروڑ روپئے کی مشتہر کردہ رقم کے لیے '6.67 فیصد گورنمنٹ سیکورٹی 2035' اور (iv)  مختلف النوع قیمت طریقہ کار استعمال کرتے ہوئے قیمت پر مبنی نیلامی کے ذریعہ 9,000 کروڑ  روپئےکی نوٹیفائیڈ رقم (برائے نام)کے لئے '6.99 فیصد گورنمنٹ سیکورٹی 2051' کی فروخت (دوبارہ اجرا) کا اعلان کیا ہے۔

بھارتی حکومت کے پاس مذکورہ بالا ہر سیکورٹی کے خلاف 2,000 کروڑ  روپئےتک کی اضافی رکنیت برقرار رکھنے کا اختیار ہوگا۔ یہ نیلامی ریزرو بینک آف انڈیا، ممبئی آفس، فورٹ، ممبئی کے ذریعہ جمعہ یعنی 06 مئی 2022 کو منعقد کی جائے گی۔

سیکورٹیز کی فروخت کی مشتہر کردہ رقم کا 5 فیصد تک اہل افراد اور اداروں کو سرکاری سیکیورٹیز کی نیلامی میں غیر مسابقتی بولی کی سہولت کی اسکیم کے مطابق الاٹ کیا جائے گا۔

نیلامی کے لیے مسابقتی اور غیر مسابقتی دونوں بولیاں 06 مئی 2022 کو ریزرو بینک آف انڈیا کور بینکنگ سالیوشن ( ای ۔کبیر)سسٹم پر الیکٹرانک فارمیٹ میں جمع کرائی جائیں۔ غیر مسابقتی بولیاں صبح10.30 بجے سے 11.00 کے درمیان   اور مسابقتی بولیاں صبح 10.30 سے ​​11.30 بجے کے درمیان جمع کرائی جائیں۔

نیلامی کے نتائج کا اعلان 06 مئی 2022 (جمعہ) کو کیا جائے گا اور کامیاب بولی دہندگان کو ادائیگی 09 مئی 2022 (پیر) کو ہوگی۔

وقتاً فوقتاً کی جانے وا لی ترمیم کے مطابق ریزرو بینک آف انڈیا کی طرف سے جاری کردہ سرکلر نمبر RBI/2018-19/25 مورخہ 24 جولائی 2018 کے ذریعہ جاری کردہ 'مرکزی حکومت کی سیکورٹیز میں جب جاری کردہ لین دین' کے رہنما خطوط کے مطابق سیکورٹیز "جب جاری کردہ ہیں" ٹریڈنگ کے لیے اہل ہوں گی۔

 

*************

 

ش ح- س ب– ف ر

U. No.5206


(Release ID: 1824105) Visitor Counter : 114


Read this release in: Hindi , English