زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر زراعت نے اسرائیل میں زرعی کمپنیوں کا دورہ کیا
وزیر موصوف نے زرعی ترقی کے شعبوں میں مختلف فریقوں کے ساتھ مختلف معاملات پر تبادلۂ خیال کیا
Posted On:
09 MAY 2022 6:28PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی قیادت میں ایک وفد نے 9 مئی 2022 کو اسرائیل میں قائم گرین 200- ایگریکلچرل اکویپمنٹ اینڈ نو ہاؤ لمیٹیڈ اور این ای ٹی اے ایف آئی ایم لمیٹیڈ کا دورہ کیا۔ وزیر موصوف نے زرعی ترقی کے شعبوں میں متعلقہ فریقوں کے ساتھ مختلف موضوعات پر تبادلۂ خیال کیا۔
وفد نے وہاں ان کمپنیوں کے ماہرین اور دیگر اہلکاروں سے جدید ترین زرعی طور طریقوں کے مختلف پہلوؤں پر بات چیت کی ۔ دورے کے دوران جن معاملات پر خاص طور سے بات ہوئی ان میں نرسری طریقے، پھلوں کےد رختوں اور انگور کے باغات کے بوائی کے سامان، کٹائی کے بعد کی تکنیک، گرین ہاؤس کاشتکاری، مائیکرو اور اسمارٹ آبپاشی نظام اور جدید ڈیری اور پولٹری فارمنگ شامل ہیں۔
جناب تومر نے کہا کہ اسرائیل سے ہندوستان میں خاص طور پر ہائی ٹیک ڈومین اور زراعت میں 300 سے زیادہ سرمایہ کاری کی گئی ہیں۔ زراعت کی سطح پر پانی کے استعمال میں معقولیت لانے کے لئے مائیکرو اریگیشن اہم ہے اور اس سے پیداواری لاگت میں کمی اور اس کے نتیجے میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ ہوتا ہے۔ نیٹا فِم ہندوستان کی ایک ممتاز مائیکرو اریگیشن کمپنی ہے۔ ہندوستان کا مائیکرو آبپاشی اور ڈِرِپ آبپاشی کے سلسلے میں نیٹا فِم کے ساتھ اچھا تال میل ہے۔
مرکزی وزیر جناب تومر نے کہا کہ مائیکرو آبپاشی کو مزید فروغ دینے کے لئے نیشنل بینک فار ایگریکلچر اینڈ رورل ڈیولپمنٹ (این اے بی اے آر ڈی)حکومت ہند کے ساتھ ایک مخصوص مائیکرو آبپاشی فنڈ قائم کیا گیا ہے تاکہ ریاستوں کو مائیکرو، آبپاشی کا دائرہ وسیع کرنے کے لئے اضافی وسائل اکٹھا کرنے میں مدد کی جا سکے۔
دس مئی کو مرکزی وزیر ہندوستانی نژاد کسانوں کی ملکیت والے ایک ریگستانی فارم کا دورہ کریں گے، جہاں ایگریکلچرل ریسرچ آرگنائزیشن، وولکانی اور نگیو ریگستانی خطے میں ہندوستانی ترکاریاں پیدا کی جا رہی ہیں۔ جناب تومر اے ایل ٹی اے پریسیشن ایگریکلچر کمپنی لمیٹیڈ میں ڈرون کے استعمال کا منظر بھی دیکھیں گے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1824009)
Visitor Counter : 154