سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ  سڑکوں اور شاہراہوں  کی تعمیر کے لئے آج ہندوستان میں عالمی درجے کی دیسی ٹیکنالوجی دستیاب ہے


سڑکوں کی تعمیر اور شاہراہوں کے سیکٹر میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے ہوئے استعمال سے ہندوستان کے ترقی کے سفر میں   زبردست مدد ملی ہے: ڈاکٹر جتیندر سنگھ

Posted On: 09 MAY 2022 5:17PM by PIB Delhi

 

سائنس اور ٹیکنالوجی کے مرکزی وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، ارضیاتی سائنس کے وزیر مملکت (آزادانہ چارج)، وزیراعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ، عملے، عوامی شکایات اور پنشن ، ایٹمی توانائی اور خلاء کے مرکزی وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر کے لئے اب ہندوستان میں عالمی درجے کی دیسی ٹیکنالوجی دستیاب ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ بہت سے سیکٹروں کی وزارتیں اپنے سیکٹر میں دستیاب ٹیکنالوجیوں کے بارے میں آگاہ نہیں ہیں۔ لہذا انہوں نے ایک عمل کا آغاز کیا کیا ہے، جس میں مختلف شعبوں کے سائنسداں، مختلف سیکٹروں کی وزارتوں کے نمائندوں کے ساتھ الگ الگ میٹنگ کرتے ہیں اور انہیں بتاتے ہیں کہ وہ   دستیاب ٹیکنالوجیوں سے کس طرح بہترین فائدے حاصل کر سکتے ہیں۔

 

وزیر موصوف سائنس اور ٹیکنالوجی  کی مرکزی وزارت میں سی ایس آئی آر کے ذریعے تیار کئے گئے دو آلات کو وقف کرنے کے پروگرام میں اظہار خیال کر رہے تھے، جو سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر میں جدید ترین ویلیو ایڈیشن ہے۔

 

سڑکوں کی نقل و حرکت اور شاہراہوں  کے مرکزی وزیر جنا ب نتن گڈکری اور جنرل (ریٹائرڈ)  وی کے سنگھ، ایم او ایس،  آر ٹی ایس نے ‘‘ موبائل کولڈ مکسر    کم پیور’’ کے رسمی آغاز میں شرکت کی اور سیاہ اوپری پرت ڈالنے کے لئے ہے اور سڑکوں کی مرمت کے لے گڈھے بھرنے کی مشین کو بھی لانچ کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NQMF.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سڑکوں کی نقل و حرکت اور شاہراہوں کے سیکٹر میں سائنس اور ٹیکنالوجی کے بڑھتے استعمال نے ہندوستان کے ترقی کے سفر میں بے پناہ مدد کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب سے 25 سال بعد جب ہندوستان اپنی آزادی کے 100 سال کا جشن منائے گا، تو ہندوستان کو دنیا میں صف اول کا ملک بننے میں شاہراہوں کے رول کو سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ اس بارے میں وزیر موصوف نے امریکہ کے سابق صدر جون ایف کنیڈی کا قول دوہرایا، جنہوں نے ایک مرتبہ کہا تھا کہ امریکہ کی سڑکیں اس وجہ سے اچھی نہیں ہیں کہ امریکہ اس لئے  دولتمند ہے کہ یہاں کی سڑکیں اچھی ہیں۔

 

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سڑکوں اور شاہراہوں کی تعمیر کے سیکٹر میں سستی، پائیدار اور دوبارہ استعمال کے قابل ٹیکنالوجیز سے ہندوستان  میں شاہراہوں اور سڑکوں کا نیٹ ورک مستحکم ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان جدید ترین ٹیکنالوجیز کے استعمال میں بہت سے ترقی پذیر ملکوں سے آگے ہے۔

 

دو نئے آلات کو وقف کرتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ یہ آتم نربھر بھارت کی بہترین مثال ہیں ، کیونکہ دونوں مشینیں اندرون ملک ہی تیار کی گئی ہیں۔ ان میں سے ایک سیاہ اوپری پرت ڈالنے کے لئے ‘‘ موبائل کولڈ مکسر کم پیور’’ اور دوسر ی گڈھوں کو بھرنے والی مشین ہے۔ وزیر موصوف نے کہا کہ کولڈ مکسر اور گڈھوں کو بھرنے والی مشین ہندوستان کی پہاڑی ریاستوں  میں سڑکیں او ر شاہراہیں  بنانے میں اہم رول ادا کرے گی۔ خاص طور سے شمال مشرقی خطے میں یہ انتہائی کارآمد ہوں گی۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002092N.jpg

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ سی ایس آئی آر سائنس اور  تیکنالوجی کےمتنوع  شعبوں میں تحقیق و ترقی کے علم کی بنیاد کے لئے جانا جاتا ہے۔ علاوہ ازیں سڑکوں اور سڑک نقل و حمل کے شعبے کے لئے سی آر آر آئی کے ساتھ تعاون کے کے لئے ایم او آر ٹی ایچ اور دیگر سی ایس آئی آر لیبارٹریز مختلف دیگر شعبوں جیسے ٹنلنگ، متبادل ایندھن، الیکٹرانکس (آر ایف آئی ڈی ٹیگز، وغیرہ)، سڑک کے فرش کے لئے بائنڈر - ہائیڈرو کاربن کے علاوہ جیو پولیمر، سڑک کے کنارے شجرکاری، ماحولیات کے اثرات کا مطالعہ، مشینری اور آلات وغیرہ میں بہتر تکنیکی مداخلت فراہم کرنے کی خاطر ہاتھ ملا سکتے ہیں۔وزیر موصوف نے مزید کہا کہ سی ایس آئی آر-سی آر آر آئی کے بڑے تحقیق و ترقی کے  پروگراموں میں سڑکوں اور سڑکوں کی نقل و حمل کے پورے اسپیکٹرم کو شامل کیا گیا ہے۔ ان میں پل، سڑک کی حفاظت، سڑک کا ماحول وغیرہ شامل ہیں۔

 

ملک کے پسماندہ خطوں کو ترقییافتہ علاقوں کے برابر لانے کے وزیر اعظم نریندر مودی کی بصیرت کا حوالہ دیتے ہوئے ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ 2014 سے شمال مشرقی خطہ، پہاڑی ریاستوں اور دیگر پسماندہ علاقوں کی مجموعی ترقی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے کہا، شمال مشرقی ریاستوں میں پچھلے سات آٹھ برسوں میں تعمیر کردہ ایک بہت بڑے ریل روڈ نیٹ ورک سے خطے میں مثبت سماجی و اقتصادی تبدیلیاں آئی ہیں۔ وزیر موصوف نے بہتر نقل و حمل اور اقتصادی خوشحالی کے لئے جموں و کشمیر میں تین نئی قومی شاہراہوں اور ایک ایکسپریس روڈ کوریڈور کی منظوری اور تکمیل کے لئے جناب نتن گڈکری کی بھی ستائش کی۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

                                                                                                                                                                                              


(Release ID: 1824005) Visitor Counter : 125


Read this release in: Hindi , English , Tamil , Telugu