وزارت دفاع

دہلی کینٹ میں راجپوتانہ رائفلز رجمنٹل سینٹر کے لیے نیا پی اے او کمپلیکس

Posted On: 09 MAY 2022 6:04PM by PIB Delhi

کنٹرولر جنرل آف ڈیفنس اکاؤنٹس (سی جی ڈی اے) جناب رجنیش کمار نے آج دہلی چھاؤنی میں راجپوتانہ رائفلز رجمنٹل سینٹر (آر آر آر سی) کے لیے پے اینڈ اکاؤنٹس آفس (پی اے او) کی نئی دفتری عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر جنرل آفیسر کمانڈنگ (جی او سی) دہلی ایریا، لیفٹیننٹ جنرل وی کے مشرا اور پرنسپل کنٹرولر آف ڈیفنس اکاؤنٹس (پی سی ڈی اے) ویسٹرن کمان جناب دیوی رام نیگی، اور ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ (ڈی اے ڈی) اور ہندوستانی فوج کے سینئر افسران بھی موجود تھے۔

پی اے او ، جو پرنسپل کنٹرولر آف ڈیفنس اکاؤنٹس (پی سی ڈی اے) مغربی کمان کے انتظامی کنٹرول کے تحت کام کرتا ہے، ہندوستانی فوج کی راجپوتانہ رائفلز رجمنٹ کے افسر رینک (پی بی او آرز) سے نیچے کے اہلکاروں کے 23500 سے زیادہ انفرادی رننگ لیجر اکاؤنٹس (آئی آر ایل ایز) کے لئے ہر ماہ تقریباً 160 کروڑ روپے کی تقسیم کو ہینڈل کرتا ہے اور ان کا انتظام کرتا ہے۔ ۔ ایک پی اے او، جونیئر کمیشنڈ آفیسرز (جے سی اوز)/دیگر رینک (او آر) کے مختلف دعووں اور الاؤنسز کے آڈٹ اور ادائیگی کا ذمہ دار ہے، جس میں استحقاق کے مطابق، ان کی ماہانہ تنخواہ بھی شامل ہے۔

سی جی ڈی اے نے اپنے خطاب میں ڈیفنس اکاؤنٹس ڈیپارٹمنٹ کی مکمل کاروباری عمل کی دوبارہ انجینئرنگ کے لیے جاری کوششوں پر روشنی ڈای جس میں کام کے مختلف مواقع، یعنی مالیاتی مشورہ، ادائیگی، اکاؤنٹنگ، اور اندرونی آڈٹ کا احاطہ ہوتا ہے۔ محکمہ کو انسانی نقطہ نظر کے ساتھ مالیاتی انتظامیہ کی طرف بڑھنے کی ترغیب دیتے ہوئے، انہوں نے ڈی اے ڈی کے پیرابل جیسے مختلف اقدامات کا خاکہ پیش کیا جو گھریلو دکانداروں کو تیزی سے ادائیگی کی سہولت فراہم کرنے اور ہندوستانی دفاعی صنعت کو آتم نر بھر بھارت کے جانب بڑھنے کے لئےمددکرنے کےساتھ ساتھ، ہندوستانی مسلح افواج کی تنخواہوں اور الاؤنسز کے انتظام میں کارکردگی اور شفافیت لانے کے لیے، ایک جامع تنخواہ کے نظام (سی پی ایس) کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔

یہ بھی انتہائی فخر کی بات ہے کہ پی اے او پہلے ہندوستانی ٹریک اور فیلڈ انفرادی اولمپک گولڈ میڈلسٹ صوبیدار نیرج چوپڑا کے ساتھ ساتھ دو دیگر اولمپینس، جنہوں نے ٹوکیو، جاپان میں آخری اولمپکس میں ملک کا نام روشن کیا ہے، کے لیے باقاعدہ تنخواہ اور الاؤنسز کی تقسیم کے لیے آئی آر ایل اے کو بھی برقرار رکھا ہے۔

انفرادی تنخواہ کے کھاتوں کو پی اے اوز کے ذریعہ اندراج سے لے کر سروس کے خاتمے تک برقرار رکھا جاتا ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ فوجی اہلکاروں کی تمام منتقلی/ نقل و حرکت کے باوجود اکاؤنٹ ایک دفتر میں ساکت رہے۔ ان کے استحقاق میں مختلف تبدیلیوں کو ریکارڈ آفس اور یونٹ کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے، جہاں وہ خدمات انجام دے رہے ہیں، روزانہ حصہ II کے آرڈرز کے ذریعے مطلع کیا جاتا ہے جو اکاؤنٹس میں مالیاتی اثر کو شامل کرنے کے لیے پی اے او کو بھیجے جاتے ہیں۔

اس عمارت کا سنگ بنیاد دفاعی سکریٹری جناب اجے کمار نے مارچ 2020 میں رکھا تھا اور پچھلے دو سالوں میں کووڈ وبا سے درپیش چیلنجوں کے باوجود ریکارڈ وقت میں تعمیر کیا گیا ہے۔

نئی عمارت کی تعمیر سے پہلے، پی اے او(او آرز) آرآر آر سی کا دفتر محدود جگہ کے ساتھ ایک بیرک قسم کی جھونپڑیوں والی عمارت میں کام کر رہا تھا۔ دفتر کی نئی عمارت، سنگل ونڈو آپریٹنگ سسٹم کے ساتھ ایک علیحدہ استقبالیہ مرکز کا انتظام کرے گی تاکہ افسر رینک سے نیچے کے اہلکاروں (پی بی او آرز) کی شکایات کو دور کیا جا سکے۔ اس دفتر کو اگست 2021 سے پروجیکٹ اسپرش کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے والا پہلا پی اے او ہونے کا اعزاز بھی حاصل ہے اور وہ جلد ہی جوانوں کے لیے نئے انٹرایکٹو وائس رسپانس سسٹم (آئی وی آر ایس) کو نافذ کرے گا، جسے پی سی ڈی اے بنگلورو نے حال ہی میں پروٹو ٹائپ کیا اور لانچ کیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC01(1)2QCW.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/PIC02L22G.jpg

*****

U.No.5181

(ش ح - اع - ر ا)  



(Release ID: 1823990) Visitor Counter : 128


Read this release in: English , Hindi , Tamil