وزارت ماہی پروری، مویشی پروری و ڈیری
ماہی پروری ،حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر نے کسانوں کے دروازوں تک ویٹرینری خدمات فراہم کرنے کےلئے موبائل ویٹرینری یونٹس (ایم وی یو) کا افتتاح کیا
جناب روپالا نے کہا‘‘کسانوں کوویٹرینری خدمات کی فراہمی میں اضافہ کےلئے ریاستوں / مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو مویشیوں کی ہر ایک لاکھ کی آبادی پر ایم وی یو کے لئے فنڈز کی فراہمی @ 1MVU کے تحت دی جائے گی’’
کسان اور ڈیری مالکان سبھی طرح کی ویٹرینری خدمات حاصل کرنے کےلئے290موبائل ویٹرینری گاڑیوں کے استعمال کےلئے ٹول فری اینیمل ہیلپ لائن نمبر 1962کا استعمال کرسکتے ہیں
Posted On:
08 MAY 2022 8:34PM by PIB Delhi
ماہی پروری،حیوانات اور ڈیری کے مرکزی وزیر جناب پرشوتم روپالا نے کرناٹک میں موبائل ویٹرینری یونٹس (ایم وی یو) کا افتتاح کیا،تاکہ کسانوں کی کال سینٹروں میں موصول ہونے والی کالس کی بنیاد پر کسانوں کی دہلیز پر ویٹرینری خدمات فراہم کی جاسکیں۔کرناٹک کے وزیراعلی بسواراج بومئی اور کرناٹک میں ماہی پروری اور حیوانات کے وزیر جناب پربھو بی چوون بھی اس موقع پر موجود تھے۔
بھارتی حکومت کے ‘‘مویشیوں کی صحت اور بیماری کی روک تھام کے پروگرام ’’کا مقصد مویشیوں اور پولٹری کو ہونے والی مختلف بیماریوں کے خلاف دئے جانے والے حفاظتی ٹیکے لگاکر مویشیوں کی صحت میں بہتری کرنا ہے۔جس سے مہارت میں ترقی ،بیماریوں کی نگرانی اور ویٹرینری کے بنیادی ڈھانچے میں مضبوطی آئے گی۔
کل افتتاحی پروگرام کے دوران جناب روپالا نے اعلان کیا کہ کسانوں کی دہلیز تک ویٹرینری خدمات کی رسائی میں اضافہ کےلئے ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں کو موبائل ویٹرینری یونٹس (ایم وی یو)کےلئے فنڈز کی فراہمی @1MVU اسکیم کےتحت مویشیوں کی ہر ایک لاکھ کی آبادی پر دی جائے گی۔یہ ایم وی یو مویشیوں کی مختلف بیماریوں کے علاج کےلئے بنیادی آلات سے لیس ہوں گی ،ساتھ ہی یہ گاڑیاں ویٹرینری حفظان صحت کےلئے چھوٹی سرجری ،تشخیص کے آلات اور علاج کےلئے آلات سے خصوصی طورپر تیار کردہ ہوں گی۔
وزیر موصوف نے کہا کہ کسانوں اور ڈیری مالکان کی مدد کےلئے یہ پروگرام سب سے بہتر ہےجس کے تحت ان کی ڈیری کے مویشیوں کی صحت کا خیال بروقت رکھا جائے گا اور کسانوں کی آمدنی دو گنی ہوگی اور موبائل ویٹرینری گاڑیوں کے صحیح استعمال سے قدرتی طورپر ان کا معاشی اسٹیٹس بھی بہتر ہوگا۔
وزیر موصوف نے سبھی طرح کی ویٹرینری خدمات حاصل کرنے کےلئے کسانوں ،ڈیری مالکان اور ڈیری سے متعلق سرگرمیوں میں ملوث ہر شخص سے 290موبائل ویٹرینری گاڑیوں کا استعمال کرنے پر زور دیا۔ان گاڑیوں کا استعمال ٹول فری اینیمل ہیلپ لائن نمبر 1962پر رابطہ کرکے کیا جا سکتا ہے۔
موبائل خدمات پیش کرنے کے دوران کال سینٹر محور کے طورپر کام کرے گا۔یہ مویشی پالنے والے / جانوروں کے مالکان کی جانب سے کالز لے گا اور ان کوکال سینٹر میں ویٹرینری ڈاکٹروں کو منتقل کردے گا۔ایم وی یو کو ہدایت دینے کا فیصلہ کال سینٹر میں ویٹرینری ڈاکٹر ویٹرینری کیس کی نوعیت کے مطابق کریں گے۔کال سینٹر حقیقی خدمات کی تصدیق مویشی کے مالک کے موبائل نمبر اور یوآئی ڈی کرے گا اور متعلقہ ریاست سے اس کی تفصیل کا اشتراک کرےگا۔
کرناٹک ریاست کو 289 لاکھ کی مویشی آبادی پر 290موبائل ویٹرینری گاڑیاں مختص کی گئی ہیں،جو ریاست بھر میں سرکاری اور نجی پارٹنرشپ کے تحت چلائی جائیں گی۔275نئی ویٹرینری خدمات فراہم کرنے والی کسٹم میڈ گاڑیوں کے حصول کےلئے 44.00 کروڑ روپے مختص کئے گئے ہیں جس میں ہر گاڑی پر 16.00لاکھ روپے کاخرچ آئےگا۔باقی 15گاڑیاں پہلے سے ہی موجود پشو سنجیونی وینز کا استعمال 290گاڑیوں کے ساتھ کیا جائےگا۔
فی سال فی گاڑی پر 18.72لاکھ روپے کا خرچ آئے گا جو تقریباً 54.75 کروڑ روپے کی مجموعی رقم ہوگی اور جسے مرکزی اور ریاستی حکومتیں 60:40کے تناسب سے برداشت کریں گی۔ہر گاڑی میں ایک ویٹرینری ڈاکٹر ،مویشی انسپیکٹر اور ڈرائیور کم اٹینڈنٹ ہوگا اور اس میں توسیعی سرگرمیوں کےلئے دوائیوں اور آڈیو ویژؤل اسکرین کی سہولت ،سائرن اور ضرورت کے مطابق اور بہت ساری سہولیات بھی موجود رہیں گی۔بھارتی حکومت 290گاڑیوں کو چلانے کےلئے 32.57کروڑ روپے دے گی جبکہ ریاستی حکومت باقی بچے 28.15کروڑ روپے کا خرچ برداشت کرے گی۔
اسکیم کےسلسلے میں معلومات :
ویٹرینری اسپتالوں اور ڈسپنسریوں کا آغاز اور ان کی مضبوطی-موبائل ویٹرینری یونٹس (ای ایس وی ایچ ڈی –ایم وی یو): سینٹرل سیکٹر اسکیم ‘‘مویشیوں کی صحت اور بیماریوں کی روک تھام ’’ کے تحت جزو ‘‘ای ایس وی ایچ ایف ڈی –ایم وی یو’’ کسانوں کو ان کے دروازوں تک موبائل ویٹرینری یونس کے ذریعہ ویٹرینری طبی خدمات فراہم کرتا ہے۔یہ خدمات ریاستوں /مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں کال سینٹروں کے ذریعہ مہیا کی جائیں گی،کسی ہنگامی صورت حال کی وجہ سےکسان ان کال سینٹروں سے رابطہ کر سکتے ہیں اور پھران موبائل ویٹرینری یونٹس میں ایمرجنسی کو ترجیح دیتے ہوئے تشخیص اور علاج کےلئے خدمات ایک ٹیم کے ذریعہ فراہم کی جائیں گی،ویٹرینیرین اور پیرا ویٹرینیرین اس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔
ts.
ش ح ۔ ا م۔
U. No.5157
(Release ID: 1823802)
Visitor Counter : 233