سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

مرکزی وزیرنتن گڈکری نے ایس ٹی پی (پنے ) کے تحت شہرمیں آمدورفت اورٹرانسپورٹ سے متعلق اسٹارٹ-اپ مصنوعات کا معائنہ کیا


موٹرگاڑیوں کی صنعت تیزی سے ترقی کررہی ہے اور ملک میں اسٹارٹ –اپس کے لئے وسیع گنجائش  موجودہے :مرکزی وزیرنتن گڈکری  

Posted On: 06 MAY 2022 8:06PM by PIB Delhi

سڑک ٹرانسپورٹ اورشاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گڈکری نے آج کہاہے کہ موٹرگاڑیوں کی صنعت میں ثابت شدہ ٹکنالوجی ،اقتصادی اعتبارسے قابل عمل ہونے ،خام مال کی دستیابی اور مارکیٹنگ کی مدد سے اسٹارٹ-اپس کے لئے وسیع گنجائش  موجودہے ۔ ملک میں  موٹرگاڑیوں کے استعمال میں اضافہ ہورہاہے اور پنے میں ان موٹرگاڑیوں کے لئے ٹرانسپورٹ کا مرکز بننے کی گنجائش موجود  ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220506-WA00091UJR.jpg

جناب گڈکری نے سائنس اورٹکنالوجی پارک ،پنے کے زیراہتمام بات چیت کی ایک خصوصی تقریب میں ٹرانسپورٹ اور شہرمیں آمدودرفت سے متعلق اسٹارٹ –اپ مصنوعات کے ایک سیکشن کا معائنہ کیا۔ جناب گڈکری نے ایس ٹی پی (پنے ) کے تحت ایک اسٹارٹ –اپ گرین جولس کا ورچوئل طریقے سے افتتاح بھی کیا۔ یہ اسٹارٹ –اپ زرعی صنعتی فضلے کو قابل استعمال ڈیزل کے ایندھن میں تبدیل کرے گا۔

اس موقع پراظہارخیال کرتے ہوئے جناب نتن گڈکری نے کہاکہ ایتھانول اور دیگر بائیو ایندھن کے استعمال کے سبب نئی ٹکنالوجی  میں کم لاگت آتی ہے ۔یہ آلودگی سے بھی مبراہے اور برآمدات کے لئے ایک متبادل ٹکنالوجی ہے ۔ ملک میں موٹرگاڑیوں کی صنعت میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔ تقریبا تمام معروف برانڈس  ملک میں موجودہیں ۔ بڑے بڑے مینوفیکچررز اپنی مصنوعات کو بھارت سے برآمدکرناچاہتے ہیں ۔ اس صنعت میں زبردست گنجائش ہے اوراس کی بدولت ملک میں روزگارکے زبردست مواقع  پیداہوسکتے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220506-WA0011C8WJ.jpg

انھوں نے مزید کہاکہ تحقیق اوراسٹارٹ –اپس  پر مقامی ضروریات کے مطابق توجہ مرکوز کئے جانے کی ضرورت ہے ۔انھوں نے مختلف سرکاری محکموں کے ساتھ  نئی ٹکنالوجی کے بارے میں تال میل ،  اشتراک ، تعاون اور مواصلات کی ضرورت پربھی زوردیا۔ وزیرموصوف نے مزید کہاکہ ہمیں ملک کی ترقی کے مقصد سے  درآمدات اورمتبادل ایندھن کے اقتصادی اعتبارسے  قابل عمل متبادل کے بارے میں سوچنا ہوگا۔

حکومت ہند کے سائنس اورٹکنالوجی کے محکمے کے نیشنل سائنس اینڈ ٹکنالوجی انٹرپرائزز ڈیولپمنٹ بورڈ کی صلاح کا ر اور سربراہ  ڈاکٹرانیتا گپتانے کہا کہ ڈی ایس ٹی کے خاص مقاصد میں اسٹارٹ –اپس میں صنعت کاری کو متعارف کرایاجاناشامل ہے اورہم ابھرتے ہوئے جدت طرازوں  کے ساتھ مل کرکام کررہے ہیں ۔ تاکہ ان کے پروجیکٹ حقیقت کی شکل اختیارکرسکیں ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220506-WA0012EPNZ.jpg

اس موقع پردیگرشخصیات کے ساتھ ساتھ سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک  کے بورڈ کے صدر جناب دلیپ بینڈ ، سکل میڈیا گروپ کے چیئرمین اور سائنس اینڈ ٹکنالوجی پارک کے بورڈ کے نائب صدر جناب پرتاپ پوار ، ایس ٹی پی (پنے ) کے ڈائرکٹرجنرل اورسی ای او ڈاکٹرراجیندر جگدلے ، بھی موجودتھے ۔

حکومت ہند کی سائنس اورٹکنالوجی کی وزارت ، 1986میں قائم سی ٹیک پارک کو فروغ دے رہی ہے ۔ یہ وزارت صنعت ۔ تحقیق ، تعلیم کے محکمے کے درمیان ایک پل کے طورپر کام کرتی ہے ۔ تاکہ ایس اینڈ ٹی جدت طرازیوں  اور صنعت کاری کو فروغ دیاجاسکے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/IMG-20220506-WA0010651R.jpg

ایس ٹی پی (پنے ) صنعت کاروں اور اسٹارٹ –اپس کے لئے تمام ضروری مدد اورخدمات فراہم کرتاہے ۔ ان میں (1)آئی پی آر، ٹکنالوجی کے بندوبست ،کلیدی منصوبہ بندی ، کاروبار کے فروغ ،مالیاتی خاکے بنانا ، اکاؤنٹنگ ، انسانی وسائل وغیرہ کے شعبوں میں کوچنگ اور سرپرستی  (2)پروٹوٹائپنگ سہولت ، چھوٹے پیمانے پرمال کی تیاری سے متعلق سیٹ اپ ، مشترکہ تحقیق وترقی کی سہولیات  مشترکہ طورپر کام کرنے کی جگہیں وغیرہ جیسے بنیادی ڈھانچے  شامل ہیں ۔

ایس ٹی پی صنعت کاری  سے متعلق  تربیتی پروگراموں کا بھی انعقاد کرتی ہے ، ابتدائی جدت طرازوں کو امداد فراہم کرتی ہے ، اسٹارٹ –اپس کو پروٹوٹائپنگ سے متعلق امداد اور ابتدائی فنڈس فراہم کرتی ہے ۔اب تک سی ٹیک پارک کے ذریعہ 168اسٹارٹ –اپس کی معاونت کی گئی ہے اور 81اسٹارٹ –اپس کو الیکٹرک موبیلٹی ، فضلے کے بندوبست، قابل تجدید توانائی ، آلودگی کی روک تھام ،صحت اور طبی جانچ ، تعلیم ، کم توانائی خرچ کرنے والے آلات ، آب وہوا کے لئے ساز گارعمارتی سازوسامان وغیرہ ۔جیسے شعبوں میں تقریبا13کروڑروپے (تقریبا 1.75ملین امریکی ڈالر) کے بقدر فنڈفراہم کیاگیاہے ۔

اس تقریب میں درج ذیل اسٹارٹ –اپ مصنوعات کی نمائش کی گئی :

  • گرین جولس پرائیویٹ لمیٹڈ اورمینوفیکچرنگ پلانٹ کے ذریعہ  زرعی صنعتی فضلے سے  ایندھن
  • جی ڈی انوائرنمنٹل پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ پلاسٹ اورتھرموکول سے ایندھن اورپینٹ
  • پکسی الیکٹرک کارس پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ الیکٹرک جپسی  ریٹرو فٹ کٹ
  • اشننی موٹرس پرائیویٹ لمیٹڈکے ذریعہ سبھی مقامات تک اشیاءکی فراہمی کے لئے الیکٹرک اسکوٹر
  • روبوٹکس ایگ ٹیک پرائیویٹ لمیٹڈ کے ذریعہ بوائی سے متعلق برقی اوزاراورآلات  

*****

ش ح ۔ع م۔ ع آ

U-5163



(Release ID: 1823800) Visitor Counter : 143


Read this release in: English , Hindi , Marathi