سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اورتفویض اختیارات کی وزارت کی اعلیٰ کارپوریشنو ں نے لون میلہ اور بیداری کیمپ نیزٹول کٹ (سلائی مشین) کی تقسیم کا اہتمام کیا
Posted On:
06 MAY 2022 7:11PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے اعلیٰ کارپوریشنوں نے آج اے ٹی ڈی سی سنٹر، سنسکار آشرم کمپلیکس، دلشاد گارڈن، نئی دہلی میں ایک لون میلہ-کم-بیداری کیمپ اور ٹول کٹ (سلائی مشین) کی تقسیم کا اہتمام کیا۔
کئی معززشخصیات بشمول جناب پربھات کمار سنگھ، منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل صفائی ملازمین مالیات اور ترقیاتی کارپوریشن (این ایس کے ایف ڈی سی ) ، جناب رجنیش کمار جیناو، چیئرمین-کم-منیجنگ ڈائریکٹر، نیشنل شیڈول کاسٹ فائنانس اینڈ ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این ایس ایف ڈی سی) اور قومی پسماندہ طبقات کے فائنانس اور ڈیولپمنٹ کارپوریشن (این بی سی ایف ڈی سی)، جناب وجے ماتھر ڈی جی اور سی ای او، اے ٹی ڈی سی اور سیکورٹی پرنٹنگ اینڈ منٹنگ کارپوریشن آف انڈیا لمیٹڈ (ایس پی ایم سی آئی ایل) کے نمائندے اس موقع پر موجود تھے۔
پروگرام کے دوران، 70 صفائی کرمچاری امیدواروں کو ایس پی ایم سی آئی ایل۔ این ایس کے ایف ڈی سی سی ایس آر پروجیکٹ کے تحت اے ٹی ڈی سی کے ذریعے تربیت یافتہ ٹول کٹ (سلائی مشین) تقسیم کی گئیں۔ امیدواروں کو ملازمت کے مراسلے بھی فراہم کیے گئے۔ اس کے علاوہ، سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت کے اعلیٰ کارپوریشنوں کے تحت مستفید ہونے والوں کو بھی قرض کی منظوری/ریلیز لیٹر تقسیم کیے گئے۔
پروگرام کے دوران این ایس کے ایف ڈی سی کی جانب سے ایک صحت و بیداری سے متعلق ایک کیمپ کا بھی انعقاد کیا گیا ،جس میں ماہرین امراض چشم، امراض نسواں اور جنرل فزیشن کے ماہر ڈاکٹروں نے حصہ لینے والے مستفیدین کی طبی جانچ کی ۔مستفیدین کو مفت ادویات اور چشمے بھی فراہم کئے گئے۔
معززشخصیات نے مستفیدین سے خطاب کیا اور ان سے اپیل کی کہ وہ اپنی تنظیموں کی جانب سے مستفیدین کی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے چلائی جارہی اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں اور ان کی سماجی و اقتصادی حیثیت کو بلند رکھیں۔
*************
ش ح- ش ر– ف ر
U. No.5165
(Release ID: 1823792)
Visitor Counter : 150