سائنس اور ٹیکنالوجی کی وزارت

سائنسدانوں نے شمسی کورونا میں کثافت میں غیر ہم آہنگی کا اندازہ لگانے کے لئے ایک نیا ماڈل تیار کیا

Posted On: 05 MAY 2022 5:28PM by PIB Delhi

سائنس دانوں نے شمسی کورونا کی کثافت میں غیر ہم آہنگی کی مقدار معلوم کرنے کے لئے ایک نیا نظریاتی ماڈل تیار کیا ہے۔ یہ غیر ہم آہنگی برقی طور پر چلنے والے مقناطیسی سیال میں ہنگامہ خیزی سے پیدا ہوتی ہے جو اس میں پلازما کے طور پر موجود ہے۔

سولر کورونا ایک انتہائی متحرک میڈیم ہے۔ پچھلی چند دہائیوں سے یہ اچھی طرح تسلیم شدہ ہے کہ برقی طور پر چلنے والا مقناطیسی سیال پلازما کے طور پر موجود ہے۔ یہ میگنیٹوہائیڈروڈینامک  لہر سے چلنے والی ہنگامہ خیزی کا سبب بنتا ہے اور سولر کورونا کو لاکھوں ڈگری تک گرم کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

جہاں تک حرارت کا تعلق ہے تو وہ  شمسی سطح سے ہزار گنا زیادہ کا عنصر ہے۔ شمسی کورونا کو اتنے زیادہ درجہ حرارت پر گرم کرنے کی اصل وجہ اب بھی ایک کھلا سوال ہے جو سولر فزکس کمیونٹی میں 'کورونل ہیٹنگ کا مسئلہ' کے طور پر جانا جاتا ہے۔

سیال میں ہنگامہ خیز حرکت دباؤ اور بہاؤ کی رفتار میں افراتفری کی تبدیلیوں کی طرف سے عبارت ہے لیکن شمسی کورونا میں انتہائی گرم درجہ حرارت کی وجہ سے شمسی کورونا میں مواد چارج شدہ ذرات کے سوپ کی طرح بن جاتا ہے جسے پلازما کہتے ہیں۔

پلازما میڈیم میں ایم ایچ ڈی لہروں کا پھیلاؤ ہنگامہ خیزی کا سبب بن سکتا ہے۔ جب ایم ایچ ڈی لہر میڈیم کے ذریعے پھیلتی ہے تو اس میں توانائی ہوتی ہے اور توانائی کی مقدار درمیانے درجے کی کثافت غیر ہم آہنگی پر منحصر ہے۔

حکومت ہند کے محکمہ سائنس اور ٹیکنالوجی کے تحت ایک خود مختار ادارہ آریہ بھٹہ ریسرچ انسٹی ٹیوٹ آف آبزرویشنل سائنسز (ایریز) واقع نینی تال کے سائنسدانوں نے شمسی ماحول میں کثافت کی غیر ہم آہنگی کی مقدار کا اندازہ لگانے کے لئے ایک نیا طریقہ تیار کیا ہے جس کی مقدار کثافت بھرنے والے عنصر کے ذریعے طے کی جا سکتی ہے۔ اس طریقہ کار میں عددی سیمولیشن شامل ہے۔

یہ ماڈل  کے یو لیوین، بیلجیم میں پوسٹ ڈاکٹریٹ محقق ڈاکٹر سمرت سین اور ڈاکٹر ویبھو پنت نے تیار کیا ہے۔ جو ایسٹرو فزیکل جرنل میں شائع ہوا ہے۔ اس میں کثافت بھرنے کے عنصر کا حساب لگانے کے تعلق سے دو مختلف طریقوں کے بارے میں بات کی گئی ہے

ان طریقوں میں سے ایک میں نقلی ڈیٹا سے حاصل کردہ علاقے کی پیمائش کے ذریعہ کثافت بھرنے کے عنصر کا حساب لگانا شامل ہے۔ جبکہ دوسرے طریقے میں کثافت بھرنے کے عنصر کا اندازہ لگانے کے لئے سپیکٹروسکوپک پیمائش کے لئے استعمال کیا جاتا ہے۔

محققین نے پایا ہے کہ نظریاتی طور پر تخمینہ شدہ اقدار شمسی کورونا میں مشاہدہ شدہ اقدار کے ساتھ اچھی طرح ہم آہنگ ہیں۔ مطالعہ کے مطابق ایم ڈی ایچ لہر سے چلنے والی ہنگامہ خیزی زیادہ گھنے ڈھانچے کے بھرنے کے عنصر کو بڑھاتی ہے ۔

اشاعت: سمرت سین اور ویبھو پنت، (2021)، اے پی جے 923 178

اشاعت کا لنک:

https://doi.org/10.3847/1538-4357/AC3003

مزید تفصیلات کے لیے ڈاکٹر سمرت سین سے ذیل کے پتے پر رابطہ کیا جا سکتا ہے۔

 samrat.sen[at]kuleuven.be

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0016AK3.jpg

شکل 1: بغیر ہنگامہ خیزی کے شمسی کورونا کی مصنوعی کثافت کی ساخت  (بائیں) اور ہنگامہ خیزی کے ساتھ (دائیں)۔ پس منظر کے میڈیم کے ساتھ کثافت بڑھانے والے خطے کو الگ کرتی شکلیں ۔

***

ش ح۔ ع س۔ک ا



(Release ID: 1823711) Visitor Counter : 105


Read this release in: English