وزارتِ تعلیم

تعلیمی ادارے محض آموزش کے مقامات ہی  نہیں ہیں بلکہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں ہم میں سے ہر ایک کی اندرونی صلاحیت اور کبھی کبھی پوشیدہ صلاحیتوں کو  نکھارا جاتا ہے: صدر کووند


صدر  جمہوریہ ہند نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، ناگپور کے مستقل کیمپس کا افتتاح کیا

جناب دھرمیندر پردھان نے آئی آئی ایم  ناگپور  سے کہا کہ وہ  علاقائی ترقی  کے لئے  سہولت فراہم کرائے اور سماج کا حق ادا کرے

Posted On: 08 MAY 2022 3:27PM by PIB Delhi

صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند نے کہا کہ تعلیمی ادارے محض آموزش  کے مقامات  ہی  نہیں ہیں بلکہ یہ وہ مقامات ہیں جہاں  ہم میں سے ہر ایک  کی  اندرونی صلاحیت اور  کبھی کبھی پوشیدہ  صلاحیتوں کو نکھارا جاتا ہے۔ وہ آج (8 مئی 2022) دہے گاؤں موضع،  میہا، ناگپور میں انڈین انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ، ناگپور کے مستقل کیمپس کے افتتاح کے موقع پر خطاب کر رہے تھے۔ اس موقع پر مرکزی وزیر تعلیم جناب دھرمیندر پردھان اور روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر جناب نتن گرڈکری بھی موجود تھے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001G40Y.jpg

صدر جمہوریہ  نے کہا کہ  تعلیمی نصاب ہمیں اپنے اندر مقصد، عزم  کا جائزہ لینے اور اپنے خوابوں کو پورا کرنے کا موقع فراہم کراتا ہے۔

صدر  جمہوریہ  نے کہا کہ ہم ایک ایسے دور میں رہ رہے ہیں جہاں اختراع اور صنعت کاری کی تعریف  اور حوصلہ افزائی کی جاتی ہے۔ اختراع  اور  صنعت کاری دونوں میں نہ صرف ٹیکنالوجی کے ذریعے ہماری زندگی کو آسان بنانے کی صلاحیت ہے بلکہ یہ بہت سے لوگوں کو روزگار کے مواقع بھی فراہم کرا سکتی ہیں۔ انہوں نے  اس بات پر اعتماف کا اظہار  کیا کہ آئی آئی ایم، ناگپور کا ایکو سسٹم طلباء میں روزگار تلاش کرنے کے بجائے  روزگار پیدا کرنے والی ذہنیت کو فروغ دے گا۔

صدر نے اس بات پر  خوشی کا اظہار کیا کہ  آئی آئی ایم، ناگپور نے اپنے سینٹر فار انٹرپرینیورشپ کے ذریعے آئی آئی ایم ناگپور فاؤنڈیشن فار انٹرپرینیورشپ ڈیولپمنٹ ( انفیڈ ) قائم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بہت زیادہ  فخر کی بات یہ ہے کہ انفیڈ نے خاتون صنعت کاروں  کو خواتین کے اسٹارٹ اپ پروگرام سے گریجویشن کرنے کے قابل بنایا ہے اور ان میں سے چھ نے اپنے کاروبار کا آغاز بھی کیا ہے۔ اس طرح کے پروگرام خواتین کو بااختیار بنانے کے لیے ایک موثر پلیٹ فارم فراہم کراتے ہیں۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ ہماری روایات نے  خصوصی  طور پر علم کے میدان میں ہمیشہ شیئر کرنے  پر زور دیا ہے۔ اس لیے ہمارا فرض ہے کہ ہم نے جو کچھ حاصل کیا ہے اس  علم  میں  دوسروں کو شریک کریں ۔ انہوں نے  یہ امید ظاہر کی کہ جس طرح آئی آئی ایم احمد آباد نے آئی آئی ایم، ناگپور  کو، جوکہ ہمارے ملک کا صف اول کا پروفیشنل اسکول ہے،  سرپرستی فراہم کرائی ہے، اسی طرح  وہ  ٹیکنیکل منیجمنٹ اور ہیومینٹیز  میں اسی طرح کے  ادارے قائم کرنے کے لیے سرپرستی فراہم کرائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ علم باٹنے سے  علم میں  بہت اضافہ  ہوتا ہے۔ انہوں نے آئی آئی ایم، ناگپور کو پونے، حیدرآباد اور سنگاپور میں سیٹلائٹ کیمپس قائم کرنے کی پہل کرنے پر مبارکباد دی۔

صدر کی تقریر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں:

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ علم بااختیار بنانے اور اور لوک کلیان کا ایک ذریعہ ہے۔ ایسے وقت میں جبکہ ملک امرت مہوتسو منا رہا ہے، آئی آئی ایم ناگپور کے طلباء کو اس سانچے کو توڑنے اور ذمہ داریاں لینے اور معاشرے کا حق ادا کرنے  کے کلچر کو مزید جوش و خروش سے تقویت پہنچانے کی کوشش کرنی چاہیے۔ انہوں نے  آئی آئی ایم ناگپور کو  علاقائی ترقی کی سہولت فراہم کرانے کی تلقین کی اور این ای پی  2020 کی رہنمائی میں، ادارے کو انٹرپرینیورشپ کو فروغ دینے اور ہندوستان کو روزگار پیدا کرنے والے ملک کے طور پر قائم کرنے کے لیے نئے راستے تیار کرنے چاہییں۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا ہندوستان کی طرف بڑی امید سے دیکھ رہی ہے۔ انہوں نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ آئی آئی ایم ناگپور ہندوستان کو ایک علمی معیشت بنانے کی طرف لے جائے گا جو ہندوستان، ابھرتی ہوئی معیشتوں اور دنیا کو قیادت فراہم کرائے گی۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U- 5141                          



(Release ID: 1823652) Visitor Counter : 185


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu