وزارت خزانہ
azadi ka amrit mahotsav

گزشتہ دو سالوں کے دوران ہندوستانی خوردہ سرمایہ کاروں نے کلیدی کردار ادا کیا: مرکزی وزیر خزانہ


وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے 'مارکیٹ کا ایکلویہ' –  طلباء کے لیے این ایس ڈی ایل کا سرمایہ کار بیداری پروگرام کا آغاز کیا

این ایس ڈی ایل نے سلور جوبلی منائی؛   قرضداری معاہدے کی نگرانی کے لیے این ایس ڈی ایل بلاک چین پلیٹ فارم پیش کیا

Posted On: 07 MAY 2022 6:06PM by PIB Delhi

 "ہندوستانی خوردہ سرمایہ کاروں نے خاص طور پرگزشتہ دو سالوں میں کلیدی کردار ادا کیا ہے؛ انہوں نے دنیا کو دکھایا ہے کہ وہ ثابت قدم رہ کر اور ایف پی آئی کے برعکس بحران پر قابو پاکر کیا کر سکتے ہیں،" مرکزی وزیر خزانہ، محترمہ نرملا سیتا رمن نے اپنی تقریر کا آغاز ملک کے خوردہ سرمایہ کاروں کے ذریعہ مارکیٹ میں دکھائے گئے زبردست  اعتماد کی تعریف کرتے ہوئےیہ بات کہی۔ مرکزی وزیر آج 07 مئی 2022 کو ممبئی میں ہندوستان کی سب سے بڑی ڈپازٹری نیشنل سیکیورٹیزڈپازٹری لمیٹڈ(این ایس ڈی ایل) کی سلور جوبلی تقریب سے خطاب کر رہی تھیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NSDL1.JPEG95CF.jpg

انہوں  نے خوردہ سرمایہ کاروں کا  شکریہ ادا کرتے ہوئے مزید کہا کہ " 2019-20 میں ہر ماہ اوسطاً 4 لاکھ نئے ڈیمیٹ اکاؤنٹس کھولے گئے، جو کہ 2020-21 میں تین گنا بڑھ کر 12 لاکھ ماہانہ ہو گئے اور 2021-22 میں مزید بڑھ کر تقریباً 26 لاکھ ہو گئے۔"

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NSDL2.JPEGMREZ.jpg

این ایس ڈی ایل نے آج مرکزی وزیر خزانہ، سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی چیئرپرسن، محترمہ مدھابی پوری بوچ اور مہاراشٹر سرکل کی چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، محترمہ وینا رام کرشنا سری نواس کی موجودگی میں، ہندوستانی سرمایہ بازاروں کے لیے اپنی خدمات کے 25 سال مکمل ہونے کا جشن منایا۔

 

بازار کا ایکلویہ

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NSDL3.JPEG.jpg1LJH.png  https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NSDL4.JPEGCUVK.jpg

جشن کے ایک حصے کے طور پر وزیر خزانہ نے ہندی اور دیگر علاقائی زبانوں میں طلباء کے لیے ایک آن لائن سرمایہ کار بیداری پروگرام – 'مارکیٹ کا ایکلویہ'  کا بھی آغاز کیا۔انہوں نے کہا کہ  'مارکیٹ کا ایکلویہ' کے ذریعہ، آپ بہت سے ایسے لوگوں تک پہنچنے کے قابل ہو جائیں گے جنہیں مالی خواندگی کی ضرورت ہے۔ انہوں نے 'مارکیٹ کا ایکلویہ' کے بارے میں کہا کہ  یہ صحیح وقت ہے جب لوگوں میں مارکیٹ کے بارے میں جاننے کا رجحان ہے اوراس کے ساتھ ہی یہ طالب علموں کو بیدار کرنے کے بارے میں این ایس ڈی ایل کے ذریعہ اختیار کیا گیا درست نقطہ نظر بھی ہے۔" انہوں نے یہ بھی تجویز کیا کہ این ایس ڈی ایل  اس پروگرام کو عالمی زبانوں میں متعارف کروا کر اس پہل کو عالمی بنائے۔ "اس سے ہم واقعی عالمی قائد بن  سکتے ہیں جیسا کہ ہمارے وزیر اعظم نے تصور کیا تھا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر اسے کئی زبانوں میں دستیاب کرایا جائے تو دنیا بھر میں بہت سے نوجوان ہیں جو اس اقدام سے مستفید ہوں گے ۔"

'مارکیٹ کا ایکلویہ' کا مقصد حصص بازار کی بنیادی باتوں کو متعارف کرانا اور آن لائن موڈ میں طلباء کے لیے مالیاتی منڈیوں کے بارے میں تربیت فراہم کرنا ہے۔

محترمہ سیتا رمن نے ملک میں فن ٹیک کمپنیوں کے ذریعہ کی جانے والی پیش رفت کے بارے میں بتایا اور کس طرح اس شعبہ  میں ہندوستان اہم کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے فن ٹیک میں اسٹارٹ اپ کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ اس شعبہ میں اسٹارٹ اپ  آج غیر معمولی کام کر رہے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی بتایا کہ کس طرح دنیا بھر کے سرمایہ کار ہماری فنٹیک کمپنیوں کی کامیابی پر توجہ دے رہے ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/NSDL5.JPEGSTML.jpg

وزیر خزانہ نے ہندوستانی سرمایہ بازاروں کی ترقی میں این ایس ڈی ایل کے تعاون کی ستائش کرتے ہوئے 'مائی اسٹامپ' اور خصوصی کور بھی جاری کیا۔ چیف پوسٹ ماسٹر جنرل، محترمہ وینا رام کرشنا سرینواس نے اس ریلیز کا اہتمام کیا۔

 

ڈی ایل ٹی بلاک چین ٹیکنالوجی

سیبی کی چیئرپرسن، مدھابی پوری بوچ نےقرضداری معاہدے کی نگرانی کے لیے این ایس ڈی ایل کے ڈسٹری بیوٹڈ لیجر ٹیکنالوجی (ڈی ایل ٹی) بلاک چین پلیٹ فارم کی اجراء کیا ۔' ڈیمیٹ' انقلاب وہ پہلا قدم تھا جس کے ذریعہ پوری مارکیٹ نے ٹیکنالوجی کو اپنایا۔ سیبی چیئرپرسن نے کہا اس دن کو ایک اہم دن کے طور پر بھی یاد رکھا جائے گا کیونکہ ہم بازاروں میں ڈی ایل ٹی کے استعمال کرنے کی سمت میں پہلا قدم اٹھا رہے ہیں"۔ مکمل شفافیت کو یقینی بنانے کے مقصد سے، ڈی ایل ٹی بلاک چین جاری کرنے والوں اور ڈیبینچر ٹرسٹیز کو ایک مشترکہ بنیاد پر لانا ہے تاکہ اثاثہ جات کی قیمتوں کو ریکارڈ کیا جا سکے اور ساتھ ہی اثاثہ جات کے احاطہ کے تناسب اور جاری کرنے کے مختلف معاہدوں، ڈیبینچر مارکیٹ میں شفافیت کی نگرانی کی جا سکے۔ این ایس ڈی ایل کا دعویٰ ہے کہ ڈیپازٹری نئی ٹیکنالوجی کو اپنانے اور بانڈ کے اجراء کی حفاظت اور اقرار نامے کی نگرانی کے لیے اہم مارکیٹ کے بنیادی ڈھانچے کی تعمیر میں ایک قدم آگے بڑھے گی۔

وزیر خزانہ نے ڈیپازٹری کے ذریعہ خاص طور پر نئی ٹیکنالوجی کو اپنا کر تیزی سے پیش رفت کی تعریف کی اور یہ بھی بتایا کہ این ایس ڈی ایل اپنی ٹیگ لائن 'ٹیکنالوجی، ٹرسٹ اور ریچ' پر قائم ہے۔

این ایس ڈی ایل کے منیجنگ ڈائریکٹر اور سی ای او، پدمجا چندرو نے کہا کہ این ایس ڈی ایل NSDL نے 1996 میں ہندوستان کا پہلا ڈیمیٹ کھولا۔ این ایس ڈی ایل کی خدمات کے  57,000 مراکز کے ذریعہ پورے ہندوستان میں موجودگی ہے۔ 27 ملین سے زیادہ ڈیمیٹ اکاؤنٹس ہیں اورحصص کی قیمت 4 ٹریلین  ڈالرسے زیادہ ہے۔ یہ بہت جلد 5 ٹریلین ڈالر تک پہنچ جائے گا۔

تقریب کے دوران این ایس ڈی ایل کے گزشتہ 25 سالوں کے سفر پر ایک آڈیو ویژول نشر گیا۔ تقریب میں متعدد کالجوں کے طلباء نے شرکت کی۔

اس پروگرام کو https://youtu.be/0NWrkKoa1RM پر براہ راست نشر کیا گیا۔

این ایس ڈی ایل  کے بارے میں

این ایس ڈی ایل(  (www.nsdl.co.inہندوستان کی پہلی اور دنیا کی سرکردہ مرکزی حصص ڈپازٹریز میں سے ایک ہے۔ اس نے ڈی میٹریلائزڈ شکل میں حصص اور منتقلی کی سہولت فراہم کرکے ہندوستانی حصص بازار کو تبدیل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے۔ ڈیمیٹ اثاثوں کی قیمت میں این ایس ڈی ایل کا مارکیٹ شیئر 89فیصد سے زیادہ ہے۔ این ایس ڈی ایل کے ڈیمیٹ اکاؤنٹس ملک کے 99فیصد سے زیادہ پن کوڈ اور دنیا کے 167 ممالک میں واقع ہیں، جو این ایس ڈی ایل کی وسیع رسائی کو ظاہر کرتے ہیں۔

قرضداری معاہدے کی نگرانی  کے بارے میں: سسٹم میں محفوظ معلومات کو خفیہ طور پر دستخط کیا جائے گا، وقت کی مہر لگائی جائے گی اور ترتیب وار لیجر میں شامل کیا جائے گا۔ یہ لین دین  کا ایک قابل تصدیق آڈٹ ٹریل فراہم کرے گا، اس طرح مارکیٹ میں اعتماد کو تقویت ملے گی کیونکہ ان اثاثوں کی مسلسل مضبوط اور ناقابل تبدیلی ٹرانزیکشن آڈٹ ٹریل کے ساتھ نگرانی کی جائے گی۔ این ایس ڈی ایل بلاک چین  سولوشن کی صلاحیت کو تسلیم کرتا ہے جو کہ پارٹنر نیٹ ورک میں ریئل ٹائم لین دین کو ریکارڈ کرنے کے لیےلامرکزی تقسیم شدہ لیجر کے لیے ایک نئی ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجی ہے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(ش ح ۔ رض  ۔ ج ا  (

 (07.05.2022)

U-5725

 


(Release ID: 1823622) Visitor Counter : 297


Read this release in: English , Marathi , Hindi , Tamil