وزارت دفاع
آئی این ایس کولکاتہ کا جبوتی کا دورہ
Posted On:
08 MAY 2022 10:10AM by PIB Delhi
آئی این ایس کولکاتہ نے 04 مئی سے 07 مئی تک، خلیج عدن میں تجارتی جہازوں کی محفوظ نقل و حمل کو یقینی بنانے کے لئے بھارتی بحریہ کے ذریعے بحری قزاقی مخالف گشت کے ایک حصے کے طور پر جبوتی کا دورہ کیا۔ کمانڈنگ آفیسر کپتان پرشانت ہانڈو نے دورے کے دوران جبوتی کی قومی بحریہ کے کمانڈر کرنل احمد داہر اور جبوتی کوسٹ گارڈ کے کمانڈر ان چیف کرنل ویس عمر بوگوریہ سے ملاقات کی۔ دونوں معزز شخصیات نے جبوتی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کے اہلکاروں کے ساتھ آئی این ایس کولکاتہ کا بھی دورہ کیا۔ آئی این ایس کولکاتہ سے جبوتی کوسٹ گارڈ اور بحریہ اہلکاروں کی خوش اخلاقی اور دوستانہ سلوک، بھارتی بحریہ کے ساتھ ان کی مضبوط دوستی کی عکاسی کا مظہر ہے۔
*****
ش ح۔ ن ر (08.05.2022)
U NO: 5130
(Release ID: 1823603)
Visitor Counter : 136