زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت

زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر 8 تا 11 مئی 2022 اسرائیل کا دورہ کریں گے


وزیر زراعت اسرائیل کی نئی زرعی و تیکنیکی صنعتوں کے ساتھ گول میز تبادلہ خیال کریں گے

Posted On: 07 MAY 2022 12:30PM by PIB Delhi

زراعت اور کسانوں کی فلاح و بہبود کے مرکزی وزیر جناب نریندر سنگھ تومر کی قیادت میں ایک وفد 8 تا11 مئی 2022  اسرائیل کے وزیر زراعت مسٹر اوڈیڈ فورر کی دعوت پر دو طرفہ ملاقاتوں کے لئے اسرائیل کا دورہ کر رہا ہے۔ ان ملاقاتوں میں  دونوں ممالک کے درمیان زراعت سے متعلق مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

پروگرام کے مطابق وفد 9 مئی 2022 کو گرین 2000 - ایگریکلچرل ایکویپمینٹ اینڈنو ہاؤ لیمیٹڈ اور نیٹافِم لیمیٹیڈ  کا دورہ کرے گا۔ یہ صنعتیں زراعت کے مختلف شعبوں اور مائیکرو اینڈ اسمارٹ ایریگیشن سسٹمز (ڈرپ اریگیشن) کے استعمال میں بالترتیب دھان کی کاشت، گنے اور کپاس کے مختلف منصوبوں کی منصوبہ بندی، ترتیب، مشاورت اور جاری انتظام میں مصروف ہیں۔ وزیر زراعت دوپہر کو اسرائیل ایکسپورٹ اینڈ انٹرنیشنل کوآپریشن انسٹی ٹیوٹ واقع تل ابیب میں اسرائیلی نئی زرعی و تیکنیکی صنعتوں کے ساتھ گول میز تبادلہ خیال کریں گے۔

 

پروگرام کے مطابق وفد دوسرے روزوولکینی انسٹی ٹیوٹ ایگریکلچرل ریسرچ آرگنائزیشن (اے آر او) کا دورہ کرے گا جو زراعت اور دیہی ترقی کی اسرائیلی وزارت  کے تحت ہے۔ یہ ادارہ  بنجر حالات میں معمولی زمینوں پر زراعت میں اور گندے اور کھارے پانی کے ذریعے آبپاشی کےعلاوہ  کیڑوں پر جدید ترین طریقے سے قابو پانے اور فصل کے بعد ذخیرہ کرنے کے طریقے استعمال کرکے پیداوار کے نقصانات کو کم سے کم کرنے میں خصوصی مہارت رکھتا ہے۔ وزیر موصوف وولکینی کے پوسٹ ڈاکٹریٹ فیلوشپ پروگرام کے ہندوستانی شرکاء سے بھی ملاقات کریں گے۔

 

وزیر زراعت کو کِبّوز نان کے قریب گنئی کھنا آن میں جدید نقشہ سازی اور فوٹو گرافی کے امتزاج کے ساتھ زرعی ٹیکنالوجی کے ڈرون کے ذریعہ حل دِکھائے جائیں گے۔وزیر موصوف صحرائی علاقے نیجیک میں ہندوستانی سبزیاں اگانے والے ہند نژاد کسانوں کی ملکیت والے فارم کا بھی دورہ کریں گے۔

 

دورے کے آخری دن وزیر موصوف اسرائیل کے زراعت اور دیہی ترقی کے وزیر مسٹر اوڈیڈ فورر کے ساتھ ان کے دفتر میں بالمشافہ ملاقات اور بات چیت کریں گے۔ آخر میں، وفد حسبِ پروگرام اسرائیلی وزارت خارجہ میں بین اقوامی ترقیاتی تعاون کی اسرائیلی ایجنسی (ایم اے ایس ایچ اے وی) کے بین اقوامی زرعی تربیتی مرکز واقع شیفائم کا دورہ کرے گا جو 1963 سے سرگرم عمل ہے۔ یہ ادارہ زراعت، پانی کے انتظام، ماحولیات اور دیہی ترقی کے شعبوں میں صلاحیت سازی، علم کی منتقلی اور پیشہ ورانہ تعاون میں مہارت رکھتا ہے۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1823481) Visitor Counter : 150


Read this release in: English , Hindi , Tamil , Telugu