ریلوے کی وزارت

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے اسمگلنگ سے مبرا ملک کے لیے ایسو سی ایشن فار والنٹیری ایکشن (اے وی اے)  کے ساتھ مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے

Posted On: 06 MAY 2022 4:14PM by PIB Delhi

ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے اسمگلنگ سے مبرا ملک کے لیے ایسو سی ایشن فار والنٹیری ایکشن (اے وی اے) کے ساتھ ایک مفاہمتی عرضداشت پر دستخط کیے ہیں۔

ملک کو اسمگلنگ سے مبرا بنانے  کے ایک ساجھا مقصد کے تحت ایک ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے ریلوے پروٹیکشن فورس کے ڈائرکٹر جنرل جناب سنجے چندر نے 8 اپریل 2022 کو جناب کیلاش ستیارتھی کی موجودگی میں کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن (کے ایس سی ایف) کی سی ای او محترمہ رجنی سبل کے ساتھ تفصیلی تبادلہ خیالات کا آغاز کیا تھا۔ آج مفاہمتی عرضداشت پر دستخط ہونے کے ساتھ ساتھ تبادلہ خیالات کو آگے بڑھایا گیا، جس میں آر پی ایف اور اے وی اے (جسے بچپن بچاؤ مہم کے طور پر بھی جانا جاتا ہے) دونوں نے اطلاعات ساجھا کرنے، انسانی اسمگلنگ  کے خلاف کام کرنے کے لیے آر پی ایف عملے اور ریلوے ملازمین کی صلاحیت سازی، حساسیت میں اضافہ کرنے اور بیداری پیدا کرنے اور انسانی اسمگلنگ کے معاملات کی پہچان کرنے اور پتہ لگانے میں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے مقصد سے ایک ساتھ مل کر کام کرنے کا عزم کیا۔مفاہمتی عرضداشت کے پروگراموں کے تحت دونوں حصہ داروں کے ذریعہ ایک مشترکہ کاروائی سے یقینی طور پر ملک بھر میں آرپی ایف کے ذریعہ شروع کیے گئے ’’آپریشن اے اے ایچ ٹی‘‘ (انسانی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی) کی وسعت، رسائی اور اثر انگیزی میں اضافہ ہوگا۔

ریلوے پروٹیکشن فورس کو ریلوے کی املاک، مسافرین کی جگہ اور مسافرین کے تحفظ کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔ یہ وزارت ریلوے کے ذریعہ جاری بچوں کے تحفظ کے لیے اسٹینڈرڈائزڈ آپریٹنگ پروسیجر کے ذریعہ ذمہ داری کو نبھا رہا ہے اور اس نے ’’آپریشن ننھے فرشتے‘‘ کے تحت دیگر حصہ داروں کے ساتھ مل کر کام کرتے ہوئے 2018 سے 50000 سے زائد بچوں کو بچایا ہے۔ اس نے حال ہی میں ریل کے ذریعہ انسانی اسمگلنگ کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے لیے ’ آپریشن  اے اے ایچ ٹی‘‘ شروع کیا ہے اور انسانی اسمگلنگ کے شکار لوگوں کو اسمگلروں کی گرفت سے آزاد کرایا ہے۔ آر پی ایف نے پورے بھارت میں 740 سے زائد مقامات پر انسانی اسمگلنگ کی روک تھام کی اکائیاں (اے ایچ ٹی یو)  قائم کی ہیں، جنہیں اس شعبہ سے وابستہ دیگر ایجنسیوں کے تعاون سے انسانی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

ایسوسی ایشن آف والنٹری ایکشن (اے وی اے) کو بچپن بچاؤ آندولن کے طور پر بھی جاناتا جاتا ہے۔ یہ کیلاش ستیارتھی چلڈرن فاؤنڈیشن سے وابستہ ہے، جس کا قیام 1979 میں نوبل ایوارڈ یافتہ جناب کیلاش ستیارتھی کی قیادت میں عمل میں آیا تھا۔ اس کے قیام کا مقصد بچوں کے خلاف تمام طرح کے تشدد کو ختم کرنا اور ایک ایسی دنیا بنانا ہے جہاں سبھی بچے آزاد، محفوظ اور صحت مند ہوں اور معیاری تعلیم حاصل کرتے ہوں۔ اے وی اے کا مقصد باہمی تعاون پر مبنی اقدامات ، قومی اور عالمی پالیسیوں کو مضبوط کرکے، فرائض انجام دینے والے لوگوں کی صلاحیت سازی کرکے، پالیسی کے نفاذ میں بہترین طریقوں کی شناخت کرکے اور بچوں کے تحفظ سے متعلق ضابطہ جاتی ڈھانچہ کو مضبوط کرکے اس مشن کو پورا کرنا ہے۔یہ ملک بھر میں پھیلے کلی طورپر وقف فیلڈ ایجنٹوں اور رضاکاران کے ایک بڑے نیٹ ورک کے ساتھ ایک اہم شراکت دار ہے۔ بچپن بچاؤ آندولن (بی بی اے) پولیس / آر پی ایف کے ساتھ بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف اطلاعات ساجھا کر رہا ہے اور اسمگلروں کی گرفتاری/مزلومین کو بچانے میں مدد فراہم کر رہا ہے، اس کے علاوہ یہ بچوں کی اسمگلنگ کے خلاف کاروائی کے بارے میں مہارت اور جانکاری حاصل کرتا ہے۔

بھارتی ریلوے ملک کے لیے اولین ٹرانسپورٹر ہے اور اس لیے یہ انسانوں کی اسمگلنگ کرنے والوں کے لیے نقل وحمل کا ایک اہم روٹ ہے۔ ریلوے اسٹیشنوں اور ٹرینوں میں آر پی ایف اہلکاروں کو مزلوم کے مقام تک پہنچنے اور ظلم و زیادتی شروع ہونے سے قبل اسمگلنگ کو روکنے کے لیے حکمت عملی کے ساتھ تعینات کیا جاتا ہے۔ حکمت عملی پر مبنی اپنی تعیناتی اور پورے بھارت میں اپنی موجودگی کے ساتھ، آرپی ایف انسانی اسمگلنگ کو روکنے کے لیے ملک کی کوششوں میں ایک معاون کا کردار ادا کر سکتا ہے۔

 

Trafficking.

 

 

**********

 

 (ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5102



(Release ID: 1823397) Visitor Counter : 108