سٹرک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت

این ایچ اے آئی نے شاہراہ بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے کے لیے لکھنؤ میں دو مفاہمت ناموں پر دستخط کیے

Posted On: 06 MAY 2022 5:49PM by PIB Delhi

’آزادی کا امرت مہوتسو‘ مناتے ہوئے، این ایچ اے آئی نے لکھنؤ میں این ایچ اے آئی کے حکام اور اتر پردیش مشرقی اور مغربی، اتراکھنڈ اور بہار کے دیگر علاقائی اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ دو روزہ علاقائی کانفرنس کا انعقاد کیا۔ این ایچ اے آئی نے دو اہم مفاہمت ناموں(ایم او یو) پر بھی دستخط کیے جو قومی شاہراہ کے بنیادی ڈھانچے کو فروغ دینے میں معاون ثابت ہوں گے اور اتر پردیش اور دیگر ریاستوں میں ماحول کو برقرار رکھنے میں تعاون کریں گے۔ اس موقع پر جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وائی ایس ایم (ریٹائرڈ) ریاستی وزیر برائے آر ٹی اینڈ ایچ اور شہری ہوا بازی، محترمہ الکا اپادھیائے، چیئرپرسن این ایچ اے آئی، منوج کمار سنگھ، اے سی ایس، حکومت اتر پردیش بھی موجود تھے ۔

اپنی نوعیت کے پہلے ایم او یو پر این ایچ اے آئی اور ریاستی دیہی روزگار مشن، اتر پردیش کے درمیان دستخط کیے گئے تاکہ قومی شاہراہوں کے ساتھ شجرکاری کے کام میں خود امدادی گروپوں کو شامل کیا جا سکے۔ اس اقدام کو دیگر ریاستوں جیسے مدھیہ پردیش، تلنگانہ، اتر پردیش، بہار، آسام، راجستھان اور آندھرا پردیش میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔

دوسرے ایم او یو پر این ایچ اے آئی اور اے ایم ایم اے این این انڈیا لمیٹڈکے درمیان دستخط ہوئے۔ دونوں اداروں نے شاہراہوں کی تعمیر، بحالی اور دیکھ بھال میں جدید ٹیکنالوجیز پر مکمل طور پر تربیت یافتہ انتہائی ہنر مند افرادی قوت کا ٹیلنٹ پول بنانے کے لیے تعاون کیا ہے۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے، جنرل (ڈاکٹر) وی کے سنگھ نے کہا کہ ’آزادی کا امرت مہوتسو ہمارے لیے متحد ہونے اور ’آتم نر بھر بھارت‘ بنانے کے وژن کو پورا کرنے کا ایک بہترین موقع ہے۔ خود انحصار قوم کا وژن صرف اس صورت میں پورا ہو سکتا ہے جب اس کے پاس ایک مضبوط انفراسٹرکچر (بنیادی ڈھانچہ)ہو اور اس لیے ہم پر ایک پائیدار ہائی وے نیٹ ورک بنانے کی بہت بڑی ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔ میں اس علاقائی کانفرنس کے انعقاد اور تمام اسٹیک ہولڈرز کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے لیے این ایچ اے آئی کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔"

 

این ایچ اے آئی کی چیئرپرسن محترمہ الکا اپادھیائے نے کہا کہ "جب ہم 'آزادی کا امرت مہوتسو' منا رہے ہیں، تو ہم نے اپنے افق کو وسیع تر ہم آہنگی، کاروبار کرنے میں آسانی پیدا کرنے اور اپنے تمام اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ ٹیکنالوجی کے تبادلے کو فعال کرنے کے لیے وسیع کیا ہے۔"

محترمہ اپادھیائے نے مزید کہا، "علاقائی کانفرنسوں کے انعقاد اور ایم او یو ایس  پر دستخط کرنے کا مقصد ٹیکنالوجی کا اشتراک کرنا اور ایسی چیزوں کے بارے میں بات کرنا ہے جو نہ صرف تعمیر کی رفتار کو بہتر بنائیں بلکہ ہمارے سڑک کی تعمیر کے عمل میں مزید معیار اور پائیداری کو مضبوط بنائیں۔"

سال 2021-22 میں این ایچ اے آئی نے تمام شعبوں میں ریکارڈ ترقی درج کی ہے۔ مالی سال کے دوران، این ایچ اے آئی نے کل 6,306 کلومیٹر کی لمبائی کے پروجیکٹوں کو مکمل  کیا ہے۔

جو گزشتہ تین سالوں میں اتھارٹی کی طرف سے دی گئی سب سے زیادہ لمبائی ہے۔ دیئے گئے منصوبوں کی کل سرمایہ لاگت 2.47 لاکھ کروڑ روپے تھی۔ تعمیر میں بھی، این ایچ اے آئی نے پچھلے تین سالوں میں ایک مالی سال میں تعمیر کیے گئے سب سے زیادہ طوالت کے پروجیکٹوں کے کارنامہ کا ہدف حاصل کیا ہے۔ مالی سال 2021-22 ، این ایچ اے آئی نے کل 4,325 کلومیٹر طویل سڑک کی تعمیر کی، جو مالی سالوں2020-21 میں 4,218 کلومیٹر اور مالی سال 2019-20 میں 3,979 کلومیٹر سے زیادہ ہے۔

مالی سال 2021-22 کے دوران ہائی وے انفراسٹرکچر کی ترقی کے لیے این ایچ اے آئی کی طرف سے مالی اخراجات 1,68,770 کروڑ روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے۔ اس کے علاوہ، این ایچ اے آئی نے ایک مالی سال میں شروع کیے گئے پروجیکٹوں کی سب سے زیادہ طوالت حاصل کی۔ اتھارٹی نے 2021-22 میں 4,331 کلومیٹر کے منصوبے شروع کیے تھے۔ مالی سال 2021-22  کےتنازعات کے حل میں، این ایچ اے آئی نے 60 مقدمات کو 14,590 کروڑ روپے کی دعوی کردہ رقم کے برخلاف 4076 کروڑ روپے میں نمٹا دیا جو کل دعوی کردہ رقم کا تقریباً 28 فیصد تھا۔

اتر پردیش میں، این ایچ اے آئی قومی شاہراہ کے نیٹ ورک کو مضبوط بنانے کے لیے سرگرمیاں انجام دے رہا ہے۔ پچھلے 8 سالوں میں، این ایچ اے آئی نے ایک لاکھ کروڑ مالیت کی 2,100 کلو میٹر لمبائی کے 31 پروجیکٹ مکمل کیے ہیں۔ ان میں سے زیادہ تر یا تو 4 یا 6 لین والی شاہراہیں ہیں۔ اس وقت 73,000 کروڑ کی مالیت کے تقریباً 2,200 کلومیٹر لمبے 50 نیشنل ہائی وے منصوبے ہیں، جو ریاست میں زیر عمل ہیں۔ اتھارٹی کا اگلے 3-4 سالوں میں تقریباً 63,000 کروڑ کی لاگت کے ساتھ مزید 1,800 کلومیٹر سڑکوں کو تیار کرنے کا منصوبہ ہے۔

این ایچ اے آئی قومی شاہراہوں کے بنیادی ڈھانچے کو تیز رفتاری سے تیار کرنے کے لیے پرعزم ہے اور قومی شاہراہوں پر محفوظ، ہموار اور آرام دہ سفر کا تجربہ فراہم کرنے کا تصور کرتا ہے۔

 

ش ح۔   ش ت  ۔ج

Uno-5096

 



(Release ID: 1823396) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Hindi