ماحولیات، جنگلات اور موسمیاتی تبدیلی کی وزارت

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت میں 2022 کے یوگا کے بین الاقوامی دن کے سلسلے  میں یوگا پروگرام کا اہتمام


مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو اور وزیر مملکت جناب اشونی کمار چوبے کی یوگا کے پروگرام میں شرکت

Posted On: 06 MAY 2022 7:34PM by PIB Delhi


 

ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کی جانب سے 2022 کے یوگا کے بین اقوامی دن کے سلسلے میںیوگا پروگرام کا انعقاد کیا گیا جو 21 جون 2022 کو منایا جائے گا۔ اس تقریب میں ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کے مرکزی وزیر جناب بھوپیندریادو اور وزیر مملکت برائے ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی جناب اشونی کمار چوبے نے شرکت کی۔ ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے تقریباً 200 افسران اور عملے کے ارکان نے بھییوگا سیشن میں حصہ لیا جو 45 منٹ سے زیادہ جاری رہا۔ پاتنجلییوگا پیٹھ سے یوگا انسٹرکٹروں اور رضاکاروں کو مدعو کیا گیا تھا جنہوں نے شرکاء کی رہنمائی کی۔ یوگا پروگرام کے بعد دیگر دوسری سرگرمیاں اور پروگرام منعقد کئے گئے  جیسے کھیل، عہد، مقابلہ کوئز وغیرہ۔ اس تقریب کو پورے ملک میں راست نشر کیا گیا اور ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا میں تبدیلی کی وزارت کے تحت تمام تنظیموں نے مل کر یوگا سیشن کا انعقاد کیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001SGVG.jpg

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KU7J.jpg

ش ح۔ ع س۔ ک ا

 



(Release ID: 1823366) Visitor Counter : 95


Read this release in: Hindi , English