اسٹیل کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav g20-india-2023

اسٹیل کی وزارت کی پارلیمانی مشاورتی کمیٹی  کا ‘‘کم ترین کاربن کی موجودگی والے اسٹیل کی طرف منتقلی’’ پر  شملہ میں اجلاس منعقد


جناب رام چندر پرساد سنگھ نے تمام ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ متحدہ طور پر اسٹیل کی صنعت سے مُضر اخراج کو کم کرنے کے لئے ٹھوس اقدامات کریں

Posted On: 06 MAY 2022 2:11PM by PIB Delhi

اسٹیل کے مرکزی وزیر جناب رام چندر پرساد سنگھ کی صدارت میں اسٹیل کی وزارت کے لئے پارلیمانی مشاورتی کمیٹی کا اجلاس 6 مئی 2022 کو شملہ میں طلب کیا گیا جس کا مقصد ‘‘کم ترین کاربن کی موجودگی والے اسٹیل کی طرف منتقلی’’ کے موضوع پر غور کرنا تھا۔ چیئرمین نے ذمہ داروں پر زور دیا کہ وہ میعاد بند لائحہ عمل کی تیاری اور اسٹیل کی صنعت سے مُضراخراج کو کم کرنے کی ٹھوس کوششوں  کے لئے متحد ہوں۔ یہ کام کئے گئے وعدوں کے مطابق کیا جائے تاکہ کم ترین کاربن کی موجودگی والے اسٹیل کی پیداوار عمل میں لائی  جا سکے اور ‘‘آتم نر بھر بھارت’’کو فروغ دیا جا سکے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/WhatsAppImage2022-05-06at11.59.16AMC0P2.jpeg

اس میٹنگ میں، کمیٹی کے اراکین کے درمیان موجودہ منظر نامے اور کم ترین کاربن کی موجودگی والے اسٹیل کی طرف منتقلی کو فروغ دینے کے رُخ پر آگے بڑھنے پر اسٹیل کی وزارت کے اعلیٰ حکام اور اسٹیل کی صنعت کے اعلیٰ افسران اور ماہرین کے ساتھ نتیجہ خیز بات چیت ہوئی۔ اس بات چیت میں مختلف حکمت عملیوں اور ٹکنالوجیوں کے علاوہ جنہیں اسٹیل کی صنعت کے ذریعہ کم ترین کاربن کی موجودگی والے اسٹیل تیار کرنے کے لئے اپنایاجاسکتا ہے، ان کے فوائد اور نقصانات اور ان کی ٹیکنالوجی کی تیاری کی سطح  اور تجارتی طور پر دستیابی پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ بحث کا رُخ آئرن کی پیداوار میں استعمال کے لئے کوپ 26 میں کئے گئے وعدوں کے مطابق مضراخراج کو کم کرنے کی خاطرسی سی یو ایس ٹیکنالوجیوں کے کیلئے گرین ہائیڈروجن کے استعمال کے امکانات کی طرف تھا۔ مسائل اور رکاوٹوں کو دور کرنے کے لئے درکار حکومتی مداخلتوں اور کم ترین کاربن کی موجودگی والے اسٹیل کی پیداوار کے لئے آگے بڑھنے کے راستے پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001NLTC.jpg

ممبرانِ پارلیمنٹ جناب بدیوت برن مہتو،  جناب چندر پرکاش چودھری،جناب جناردن سنگھ سِگریوال، جناب پرتاپ راؤ گووند راؤ پاٹل چکھلیکر، جناب ایس گنن تھیرویم، جناب سپت گیری سنکر اولاکا،  جناب وجے بگھیل اور جناب  اکھلیش پرساد سنگھ نے میٹنگ میں شرکت کی۔

 

کاربن ڈائی آکسائیڈ (سی او2) کے اخراج میں کمی کے حوالے سے آئرن اور اسٹیل کا شعبہ خاص طور پر چیلنجوں سے بھرا ہے اس لئے کہ فوسِل ایندھن پر مبنی توانائی اور ریڈکٹنٹ کا استعمال پیداواری عمل سے گہرا تعلق ہے۔ ہندوستانی لوہے اور اسٹیل کی صنعت سے مُضر اخراج بنیادی طور پر کوئلے پر مبنی توانائی کے زیادہ استعمال سے زیادہ ہے۔ اس طرح ہندوستانی اسٹیل کی صنعت کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنے اخراج کو کافی حد تک کم کرے۔ کوپ26 میں کئے گئے وعدوں کے پیش نظر اسے کم کرنے کا دباؤ دن بہ دن بڑھ رہا ہے۔

***

ش ح۔ ع س ۔ ک ا

 



(Release ID: 1823344) Visitor Counter : 137


Read this release in: English , Hindi , Bengali , Tamil