ٹیکسٹائلز کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

کپڑے کی صنعت کی وزارت نے پی ایم میگا انٹی گریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنس اینڈ اپیرل پارک (پی ایم  ایم آئی ٹی آر) پارکس  اسکیم پر قومی سطح کی کانفرنس کا اہتمام کیا


13 ریاستی حکومتوں نے اپنی اپنی ریاستوں میں پی ایم متر پارکوں کے قیام کے لیے 18 تجاویز کے منصوبے پیش کیے

Posted On: 06 MAY 2022 4:12PM by PIB Delhi

نئی دہلی، 06 مئی 2022:

کپڑے کی صنعت کی وزارت نے 4 مئی 2022 کو پی ایم میگا انٹی گریٹڈ ٹیکسٹائل ریجنس اینڈ اپیرل  پارک (پی ایم متر) پارکس اسکیم پر ایک قومی کانفرنس کا اہتمام کیا۔ کانفرنس کا آغاز کپڑے کی صنعت کی وزارت کے سکریٹری جناب یو پی سنگھ نے کیا اور کپڑے کی صنعت کی وزارت کی تجارتی مشیر  محترمہ شُبھرا نے پی ایم متر پارک اسکیم سے متعلق ایک تفصیلی پرزنٹیشن پیش کی۔

کانفرنس میں 13 ریاستوں کے افسران کو اپنی پرزنٹیشن پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کیا گیا۔ اس میں آندھرا پردیش، بہار، چھتیس گڑھ، گجرات، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مہاراشٹر، اڈیشہ، پنجاب ، راجستھان، تمل ناڈو، تلنگانہ اور اترپردیش کے افسران نے اپنی اپنی ریاستوں میں پی ایم متر پارک قائم کرنے کی 18 تجاویز کے منصوبے پیش کیے۔ ہر ایک ریاستی حکومت نے مجوزہ پی ایم متر پارکوں کے قیام کے لیے صنعت کے موافق ایکونظام تیار کرنے کے لیے فراہم کی گئی اسکیم/ پالیسی/ فوائد/ ترغیب اور بنیادی افادیت  پر خصوصی توجہ دینے کے ساتھ اپنی قوت کا مظاہرہ کیا۔

پی ایم متر پارک ایک مقام پر کتائی، بُنائی، پروسیسنگ/رنگائی اور چھپائی سے لے کر لباس کی مینوفیکچرنگ، وغیرہ تک ایک مربوط کپڑا ویلیو چین تیار کرنے کا موقع فراہم کرے گا اور اس طرح یہ صنعت کی لاجسٹکس لاگت کو کم کرے گا۔ کانفرنس میں صنعت کی جامع شراکت داری رہی جو کہ فزیکل اور ورچووَل دونوں صورتوں میں سامنے آئی۔ اس میں سوال و جواب کے ایک فعال سیشن کا بھی اہتمام کیا گیا، اور اسکیم کو کامیابی کے ساتھ نافذ کرنے کے بارے میں تفصیل سے بتایا گیا۔

 

**********

 

(ش ح –ا ب ن۔ م ف)

U.No:5100


(Release ID: 1823334) Visitor Counter : 178