شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

وزیر مملکت جناب بی ایل ورما نے شیلانگ میں’شمال مشرق  کی سرمایہ کاری کے امکانات اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات‘ پر کانفرنس سے خطاب کیا


مرکز،شمال مشرق  کے امکانات  کی تکمیل کے لئے  کام کر رہا ہے:  جناب  بی ایل ورما

Posted On: 29 APR 2022 5:40PM by PIB Delhi

شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت (ڈی او این ای آر)کے وزیر مملکت  جناب بی ایل ورما نے آج شیلانگ، میگھالیہ میں ’شمال مشرق کی سرمایہ کاری کے امکانات اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات‘ پر کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شمال  مشرقی  خطہ  (این ای آر)  کے امکانات  کی تکمیل  کے لئے مرکزی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔

وزیر موصوف نے اس کانفرنس میں شرکت کی جو شمال مشرقی کونسل (این ای سی)، شیلانگ میں آزادی کا امرت مہوتسو کے بینر تلے ہفتہ بھر جاری نارتھ ایسٹ فیسٹیول کے حصہ کے طور پر منعقد کیا گیا تھا۔ این ای آر کی ترقی کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے، انھوں نے کہا،’’ شمال مشرق، جسے نیتا جی نے ہندوستان کی آزادی کا دروازہ کہا تھا، اب نئے ہندوستان کے خوابوں کو پورا کرنے کا دروازہ بن رہا ہے۔ ہم اس خطے کی صلاحیت کی تکمیل کے لیے کام کر رہے ہیں۔‘‘

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001AHO3.jpgط

وزیرموصوف  نے این ای آر میں سماجی-اقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے مرکزی حکومت کے عزم پر زور دیا اور خطے کے لئے مختص مجموعی بجٹ سپورٹ (جی بی ایس) سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا  کہ  ’’تمام وزارتوں/محکموں کو شمال مشرقی خطے کے فائدے کے لیے اپنی مختص رقم سے مجموعی بجٹ سپورٹ (جی بی ایس) کا 10 فیصد خرچ کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کوشش این ای آر  کی ترقی پر حکومت کی خصوصی توجہ کی عکاسی کرتی ہے۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ 10 فیصد جی بی ایس مختص کرنے کے ساتھ،15-2014   سے شمال مشرق ریاستوں کے سالانہ بجٹ (نظرثانی شدہ تخمینہ) میں کئی گنا اضافہ ہوا ہے۔

جناب بی ایل ورما نے 2014 سے شمال مشرق  میں پیش رفت میں مدد کے لیے کیے گئے مختلف بنیادی ڈھانچے کے اقدامات کا  ذکر کیا اور کہا، ’’اس خطے میں رابطے کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے، حکومت نے ہوائی، ریلوے، سڑکوں، توانائی ، آبی گزرگاہوں ،ٹیلی کمیونی کیشن  وغیرہ  سے متعلق کئی بنیادی ڈھانچے کے منصوبے شروع کیے ہیں۔ آج ریل رابطہ اروناچل پردیش اور تریپورہ تک پہنچ گیا ہے، جو پہلے گوہاٹی تک محدود تھا اور پانچ مزید پروجیکٹس لائن میں ہیں۔ وزیر موصوف نے اس حقیقت سے بھی آگاہ کیا کہ قومی شاہراہوں کی لمبائی 15-2014 میں 10,905 کلومیٹر سے بڑھ کر اس وقت 13,710 کلومیٹر ہو گئی ہے۔

ہوائی رابطہ کے محاذ پر ترقی پر بات کرتے ہوئے، وزیر موصوف نے مزید کہا کہ اروناچل پردیش میں ہولونگی میں حال ہی میں افتتاح کیا گیا ہوائی اڈہ اگست 2022 تک مکمل ہو جائے گا۔ یہ شمال مشرق میں موجودہ 15  بڑے اور چھوٹے ہوائی اڈوں میں اضافہ کرے گا۔

وزیر موصوف نے مزید کہا کہ ٹیلی کمیونی کیشن کے محکمے کے تحت یونیورسل سروس اوبلی گیشن فنڈ کی مدد سے 3715 کروڑ روپے کی لاگت سے 4404 ٹاوروں کے نیٹ ورک کے ذریعے تقریباً 5600 گاؤں کو جوڑا جا رہا ہے۔ مزید برآں، اس خطے میں پاور سیکٹر کی حالت کو بہتر بنانے کے مقصد کے ساتھ حکومت نے 15-2014 سے اب تک 10,003 کروڑ روپے خرچ کیے ہیں۔ وزیر محترم نے اروناچل پردیش-آسام میں 2000 میگاواٹ کے سبانسیری لوور ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا ذکر کیا جس کی تخمینہ لاگت 19,992 کروڑ روپے ہے اور شمال مشرقی علاقہ پاور سسٹم امپروومنٹ پروجیکٹ (این ای آر پی ایس آئی پی) جس کی تخمینہ  لاگت ، چھ مستفید ریاستوں یعنی آسام، منی پور، میگھالیہ، میزورم، ناگالینڈ اور تریپورہ میں    6,700 کروڑ روپے ہے ۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002QLBF.jpg

وزیر موصوف نے نئی اسکیم کا بھی تذکرہ کیا، پرائم منسٹر ڈیولپمنٹ انیشیٹو فار نارتھ ایسٹ، پی ایم ڈی ای  وی آئی این  کا اعلان مرکزی وزیر برائے خزانہ اور کارپوریٹ امور نے مرکزی بجٹ23-2022   پیش کرتے ہوئے کیا تھا۔  اس نئی اسکیم کے لئے 1500  کروڑ روپے کو بنیادی طور پر مختص کیا جائے گا۔ یہ پی ایم گتی شکتی کے جذبے کے تحت انفراسٹرکچر اور شمال مشرق کی محسوس کردہ ضروریات پر مبنی سماجی ترقی کے منصوبوں کو فنڈ فراہم کرے گا۔ وزیر موصوف  نے وضاحت کی کہ اس سے نوجوانوں اور خواتین کے لیے روزی روٹی  کی سرگرمیاں ممکن ہوں گی اور  مختلف شعبوں میں موجود خلا ء  پُر  ہوگی۔

جناب  ورما نے ’شمالی مشرق کی سرمایہ کاری کے امکانات اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات پر کانفرنس‘ میں اپنے خطاب کے دوران یہ بھی کہا کہ شمال مشرق خطہ  میں 128,000 میگا واٹ سے زیادہ قابل تجدید توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت ہے۔

جناب بی ایل ورما نے اس امید کا اظہار کیا کہ اس خطے میں بنیادی ڈھانچے کے منصوبے جو جاری ہیں، وہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ (پی پی پی) کو فروغ دینے کے لیے نجی سرمایہ کاروں کو راغب کرنے میں مدد کریں گے۔

’نارتھ ایسٹ کی سرمایہ کاری کے امکانات اور مستقبل کی توانائی کی ضروریات پر کانکلیو‘  آزادی کا امرت مہوتسو منانے کے لیے شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت  کے ہفتے تک جاری رہنے والے نارتھ ایسٹ فیسٹیول کا حصہ ہے۔ اس کا مقصد شمال مشرقی خطے کی ترقی کے لیے بنیادی طور پر مختلف پہلوؤں پر بات چیت کا فائدہ اٹھانا ہے۔

اس کانفرنس میں میگھالیہ کے چیف سکریٹری  محترمہ  اسمتی آر وی سوچیانگ، این ای سی کے سکریٹری شری کے ایم چلائی، ڈی این ای آر کی وزارت کے سینئر اقتصادی مشیر جناب کے وی پرتاپ نے  دوسروں  کے ساتھ  شرکت کی۔

کنکلیو کی خاص بات میں انفرادی وزارتوں کی جانب سے اپنے منصوبوں اور مستقبل کے لیے ان کی سوچ پر پریزنٹیشنز شامل تھیں۔ انفرادی وزارتیں منسٹری آف روڈ ٹرانسپورٹ  اور شاہراہ  (ایم او آر ٹی ایچ)، پاور، شہری  ہوا بازی ، ٹیلی کام، جدید  اور قابل تجدید توانائی کی وزارت  (ایم این  آر ای ) اور ریلویز  ہیں۔

آزادی کا امرت مہوتسو - نارتھ ایسٹ فیسٹیول 28 اپریل 2022 سے 4 مئی 2022 تک منایا جائے گا۔ سات دنوں میں سے ہر ایک الگ الگ موضوعات پر مبنی ہوگا۔ ہفتہ کا اختتام 4 مئی کو گوہاٹی، آسام میں منعقد ہونے والے ایک اختتامی تقریب میں  ہوگا۔ اس پروگرام   کو  صدر جمہوریہ ہند جناب رام ناتھ کووند   رونق بخشیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ اک۔ ق ر۔

(2022۔05۔06)

5087U-


(Release ID: 1823181) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Manipuri