بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

جاری آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر تمام اہم بندرگاہوں کی جانب سے آئکونک ویک تقریبات کا اہتمام

Posted On: 05 MAY 2022 8:54PM by PIB Delhi

آزادی کا امرت مہوتسو کے حصے کے طور پر بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی جانب سے منائے جانے والے آئکونک ویک میں تمام بڑی بندرگاہوں، تنظیموں نے اپنی بندرگاہوں کی 75 برسوں میں ترقی کی عکاسی کرتے ہوئے پروگراموں کا اہتمام کیا ہے۔

ممبئی پورٹ اتھارٹی نے قلابہ، ممبئی  کے نزدیک اسکولی بچوں کو بندرگاہ اور ڈوک کی سیر کرانے کا اہتمام کیا۔ ٹریفک ڈپارٹمنٹ کے افسران اور عملے کے افراد بچوں کے گروپ کے ساتھ رہے اور انہیں آئکونک ویک کے موقع پر ڈوک کی کارروائیوں سے واقف کرایا۔

ممبئی پورٹ اتھارٹی نے بھی اپنے عملے کے لئے ایک گلوکاری کے مقابلے کا اہتمام کیا، جس میں حب الوطنی اور ترغیب دینے والے گیت اور ہندوستان کی عظیم خواتین کے بارے میں گانوں کا مقابلہ ہوا۔

شیاما پرساد مکھرجی پورٹ نے کل 4.5.2022 کو اپنے ملازمین کے لئے یوگا سیشن کا نظم کیا۔ آئکونک ویک کے موقع پر یہ سیشن ایس ایم پی کے اسپورٹس کلب میں ہوا۔

شیاما پرساد مکھرجی پورٹ نے 4.5.2022 کو کولکاتہ میں ایس ایم پی کے گیسٹ ہاؤس میں آزادی کا امرت مہوتسو کے موضوع پر کئی زبانوں میں مضمون نگاری کا مقابلہ کرایا۔

جواہر لال نہرو پورٹ اتھارٹی نے بھی آئکونک ویک پر حب الوطنی کے گانوں کا مقابلہ کرایا۔ جے این پی اے ملازمین کی شرکت سے یہ پروگرام انتہائی کامیاب رہا۔

***

ش ح۔ ع س۔ ک ا


(Release ID: 1823124) Visitor Counter : 200


Read this release in: English , Hindi