بجلی کی وزارت
بجلی اور این آر ای کے مرکزی وزیر نے ریاستوں کے ساتھ تھرمل پاور پلانٹس میں بلینڈنگ کے لئے کوئلے کی درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا
Posted On:
05 MAY 2022 8:22PM by PIB Delhi
بجلی اور نئی اور قابل تجدید توانائی کے مرکزی وزیر جناب آر کے سنگھ نے آج ریاستوں کے ساتھ تھرمل پاور پلانٹس میں بلینڈنگ کے لئے کوئلے کی درآمد کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ سکریٹری (بجلی) جناب آلوک کمار، ریاستی حکومتوں اور بجلی پیدا کرنے والی کمپنیوں کے سینئر افسران غیر روایتی طور پر منعقدہ میٹنگ میں موجود تھے۔ وزیر موصوف نے بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لئے گھریلو کوئلے کی سپلائی میں رکاوٹوں کے پیش نظرتھرمل پاور پلانٹس میں بلینڈنگ کے لئے کوئلے کی درآمد کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ بلینڈنگ کے مقصد کے لے کوئلے کی درآمد کا آرڈر دیں تاکہ اضافی کوئلہ مئی 2022 کے مہینے میں ہی پاور پلانٹوں تک پہنچ جائے۔ معزز وزیر نے کہا کہ گھریلو کوئلہ تمام پیداواری کمپنیوں کو کوئلہ کمپنیوں سے حاصل ہونے والے کوئلے کے تناسب سے فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے ریاستوںکو مزید مشورہ دیا کہ وہ اپنی کوئلے کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے کمپنیوں کی ملکیت والے کانوں سے پیداوار میں اضافہ کریں تاکہ لنکیج کوئلے پر بوجھ کو کم کرنے میں مدد ملے۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ ریاستیں اپنے پاور پلانٹوں میں کوئلے کی ضرورت کی کمی کو پورا کرنے کے لیے ریل-کم-روڈ (آر سی آر) موڈ میں آف ٹیک کو یقینی بناتے ہوئے اپنے پاور پلانٹس کو کوئلے کی سپلائی کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کریں اور جو ریاستیں آر سی آر کوئلہ نہیں اٹھا رہی ہیں وہ کوئلہ غیر مختص کر کے دوسری ریاستوں کو پیش کیا جائے۔ اس طرح متعلقہ ریاستیں اپنے یہاں کسی بھی کمی اور اس کے نتیجے میں بجلی کی قلت کے لئے خود ذمہ دار ہوں گی۔
میٹنگ میں سی ای اے کے پیش کردہ اعداد و شمار کے مطابق، یہ نوٹ کیا گیا کہ تمل ناڈو اور مہاراشٹرا کی ریاستوں نے کوئلے کی درآمد کے لئے آرڈر جاری کئے ہیں۔ پنجاب اور گجرات ٹینڈروں کو حتمی شکل دینے کے ایڈوانس مرحلے میں ہیں جبکہ دیگر ریاستوں کو وقت پر اپنے پاور پلانٹس میں بلینڈنگ کے لئے کوئلہ درآمد کرنے کی خاطر اضافی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔ راجستھان، مدھیہ پردیش کی ریاستیں ٹینڈر جاری کرنے جا رہی ہیں اور ہریانہ، اتر پردیش، مغربی بنگال، اڈیشہ اور جھارکھنڈ نے ابھی تک ٹینڈر جاری نہیں کیا ہے اور نہ ہی کوئی اہم کارروائی کی ہے۔ انہیں کوئلے کی درآمد کے لئے اور اپنے پاور پلانٹس کو کوئلے کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لئے ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا گیا۔
آر سی آر کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا اور جس میں آندھرا پردیش، کرناٹک، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، ہریانہ اور اتر پردیش کی جانب سے الاٹ شدہ کوئلہ اٹھانے کی پیش رفت تسلی بخش نہیں پائی گئی۔ ان ریاستوں کو مشورہ دیا گیا کہ وہ اس کوئلے کو اٹھانے میں تیزی لائیں۔ بصورت دیگریہ آر سی آر کوئلے دیگر ضرورت مند پیداوری کمپنیوں کو مختص کر دیا جائے گا۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 1823114)
Visitor Counter : 109