زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری جے پور میں کلسٹر پر مبنی کاروباری تنظیموں ( سی بی بی او ایس) کی ریجنل کانفرنس کا افتتاح کریں گے
یہ کانفرنس چھوٹے اور بہت چھوٹے کسانوں کو اقتصادی طور پر با اختیار بنانے اور نئی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں انہیں جانکار بنانے میں مددگار ثابت ہوگی
Posted On:
05 MAY 2022 6:08PM by PIB Delhi
زراعت اور کسانوں کی بہبود کے مرکزی وزیر مملکت جناب کیلاش چودھری کل جے پور میں کلسٹر پر مبنی کاروبار ی تنظیموں (سی بی بی او ایس) کی علاقائی کانفرنس کا افتتاح کریں گے۔ زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کی جانب سے 6 مئی 2022 کو جے پور کے برلا آڈیٹوریم، اسٹیچو سرکل، سی اسکیم، رام باغ، جے پور میں کانفرنس کا انعقاد ہوگا اور یہ دس ہزار ایف پی اوز کے قیام اور فروغ کی اسکیم کے تحت ہو رہی ہے۔
کانفرنس اپنی نوعیت کے اعتبار سے کسانوں پر مرکوز ہے اور یہ چھوٹے اور بہت چھوٹے کسانوں کو معاشی طور پر با اختیار بنانے اور نئی پیداواری ٹیکنالوجی کے بارے میں انہیں جانکار بنانے میں مدد دے گی، جس میں کسانوں کی بہتر آمدنی کی صورت نکل سکتی ہے۔
اسکیم کا مقصد دس ہزار نئے ایف پی اوز کے قیام اور فروغ کے لئے جامع اور سیع تر اسکیم سسٹم تیار کرنا ہے۔ اسکیم ایف پی اوز کو پانچ سال تک مدد اور تعاون دینے کی گنجائش رکھتی ہے۔ اسکیم کے ذریعے کسانوں کو معیاری جانکاری، ٹیکنالوجی، کریڈٹ اور مارکٹنگ تک رسائی حاصل ہوگی۔
کانفرنس میں متعدد معاملے زیر غور آئیں گے، جن میں سی بی بی اوز کی جانب سے توقعات ، بہترین طریقوں کی جانکاری کو شیئر کرنا، فریقوں کی ٹریننگ اور صلاحٰت سازی پر تبادلۂ خیال، مختلف معاملوں پر کھلی بات چیت، اسکیم کے کامیابی کے ساتھ عمل درآمد سے متعلق صلاح وغیرہ شامل ہیں۔
کروپ ہسبنڈری، زرعی مارکیٹنگ، ویلیو ایڈیشن اور پروسیسنگ وغیرہ شعبوں کے ماہرین کانفرنس میں حصہ لیں گے۔
حکومت راجستھان کے وزیر زراعت جناب لال چند کٹاریا، حکومت راجستھان کے زرعی مارکیٹنگ کے وزیر مملکت جناب مراری لال مینا اور پارلیمنٹ، لوک سبھا کرنل راجیہ وردھن سنگھ راٹھور اور جناب رام چرن بوہرا اور دیگر اکابرین اس موقع پر موجود ہوں گے۔
***
ش ح۔ ع س۔ ک ا
(Release ID: 1823080)
Visitor Counter : 150