وزارت دفاع

کولکاتہ کے میسرس ٹیٹاگڑھ ویگنس لمیٹڈ میں غوطہ خوری معاون کشتی زمرے کے دوسرے جہاز کی تعمیر کی رسمی شروعات

Posted On: 05 MAY 2022 6:28PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی،  5/ مئی 2022 ۔ غوطہ خوری معاون کشتی (ڈائیونگ سپورٹ کرافٹ – ڈی ایس سی) زمرے کے پروجیکٹ کے تحت دوسرے جہاز کی تعمیر کی رسمی افتتاحی تقریب 5 مئی 2022 کو منعقد کی گئی۔ بھارتی بحریہ کے لئے 5 غوطہ خوری معاون کشتی (یارڈ 325 سے 329) کی خرید کے معاہدے پر 12 فروری 2021 کو میسرس ٹیٹاگڑھ ویگنس لمیٹڈ کے ساتھ 174.77 کروڑ روپئے کی مجموعی پروجیکٹ لاگت پر دستخط کئے گئے تھے۔

نفاذ کے بعد یہ کشتیاں سمندر میں مرمت، رکھ رکھاؤ اور بچاؤ سے متعلق کاموں کے لئے بندرگاہ کے آس پاس اور اس کے قریب بھارتی بحری جہازوں کے لئے غوطہ خوری میں مدد کریں گی۔ ڈی ایس سی کو غوطہ خوری آپریشنز کے لئے جدید ترین غوطہ خوری آلات اور اوزاروں سے لیس کیا جائے گا۔

دیسی مینوفیکچررس سے حاصل شدہ سبھی اہم اور معاون آلات کے ساتھ ہی یہ جہاز وزارت دفاع کی میک اِن انڈیا مہم کے قابل فخر پرچم بردار ہیں۔

 

******

ش ح۔ م م۔ م ر

U-NO. 5066

 



(Release ID: 1823066) Visitor Counter : 115


Read this release in: English , Hindi