الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
الکیش کمار شرما نے الیکٹرونکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزار ت کے نئے سکریٹری کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھالا
Posted On:
05 MAY 2022 1:13PM by PIB Delhi
الکیش کمار شرما نے آج یہاں الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی کی وزارت (میئٹی ) کے سکریٹری کی حیثیت سے اپنا عہدہ سنبھال لیا ہے وہ کیرالہ کاڈر سے 1990 کے بیج کے انڈین مسٹریٹو سروسز کے عہدیدار ہیں۔
جناب الکیش کمار شرما ، اس سے پہلے حکومت ہند کی کیبنیٹ سکریٹری میں ایڈیشنل سکریٹری اور سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔ انہیں تفویض کی گئیں دیگر ذمہ داریوں کے علاو ہ جناب شرما ، بنیادی ڈھانچہ ،اقتصادیات ،خزانہ ،صنعت ،زراعت اور مرکزی حکومت کی تمام معلقہ وزارتوں کی کابینہ تجاویز کی نگرانی کررہے تھے۔
جناب شرما اکتوبر 2015 سے ستمبر 2019 تک نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ کارپوریشن لمیٹڈ (این آئی سی ڈی سی)اس سے قبل (ڈی ایم آئی سی ڈی سی )کے چیف ایگزیکٹوآفیسر سی ای او مینجنگ ڈائریکٹر کے طورپر فرائض انجام دے چکے ہیں۔ وہ نیشنل انڈسٹریل کوریڈور ڈیولپمنٹ اینڈ امپلی مینٹیشن ٹرسٹ (این آئی سی ڈی آئی ٹی ) کے سی ای او بھی رہ چکے ہیں۔
حکومت ہند ، انڈسٹریل کوریڈور یعنی صنعتی راہداری کو مینوفیکچرنگ اور سرمایہ کاری سے متعلق عالمی مقامات کے طور پر تعمیر کررہی ہے ،جس کے لئے عالمی معیار کے بنیادی ڈھانچے اور معاون پالیسی فریم ورک کی معاونت کے ساتھ سرمایہ کاری سے متعلق خطے قائم کئے جارہے ہیں۔ وہ حکومت ہند کے نیتی آیوگ کے ذریعہ قائم پروگرام/ پروجیکٹ بندوبست سے متعلق ٹاسک فورس کے ایک رکن بھی رہ چکے ہیں۔
وہ تین سال تک (15-2012) حکومت ہند کی سڑک ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کی وزارت میں جوائنٹ سکریٹری کی حیثیت سے بھی خدمات انجام دے چکے ہیں۔ اس عرصے کے دوران انہوں نے قومی شاہراہوں کی منصوبہ بندی ، تحویل اراضی ، جنگلات اور ماحولیات سے متعلق منطوریوںکی حصولیابی ،قومی شاہراہوں کے پروجیکٹوں کا جائزہ اور نگرانی ، ریلویز ، دفاع اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ تال میل اور قومی شاہراہوں پر ٹول اورٹول سے متعلق پالیسی سے وابستہ سبھی امور کا کام کاج بھی سنبھا ل چکے ہیں ۔
وہ انڈین ہائی ویز منجمنٹ کمپنی لمٹیڈ کے چئرمین بھی رہ چکے ہیں اور انہو ں نے ٹول کی رقم اکٹھا کرنے سے متعلق فاسٹیگ نظام پر عمل در آمد کیا ہے۔
جناب شرما نے شہری ترقی اورغربت کے خاتمے کے محکمے کے نیشنل پروجیکٹ ڈائریکٹر کے طور پر تین سال تک (09-2006) تک اقوام متحدہ کے ترقیاتی پروگرام (یواین ڈی پی ) کے ساتھ بھی کام کیا ہے۔
کیرالہ ریاست میں اُنھوں نے ستمبر 2019 سے مارچ 2021 تک کوچی میٹرو ریل لمیٹیڈ کوچی کے مینیجنگ ڈائریکٹر اور خصوصی پروجیکٹ -بنیادی ڈھانچہ اور صنعتوں کے ایڈیشنل چیف سکریٹری کی حیثیت سے بھی فرائض انجام دئے ہیں جہاں انہوں نے نیم تیز رفتار ریل، ہوائی اڈے، بندرگاہوں، اسمارٹ شہروں، ملٹی موڈل ٹرانسپورٹ ہب، فضلے سے توانائی تیار کرنے سے متعلق پروجیکٹوں، کوچی-بنگلور صنعتی کاریڈور اور انڈسٹریل ٹاؤن شپ اور اسمارٹ مینوفیکچرنگ کے مربوط کلسٹرس جیسے بنیادی ڈھانچوں کے بڑے پروجیکٹوں پر عمل درآمد کے کاموں کی نگرانی کے فریضے انجام دئے ہیں۔
جناب شرما نے کیرالہ ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن ، کیرالہ اسٹیٹ انڈسٹریل ڈیولپمنٹ کارپوریشن، کیرالہ منرلز اینڈ میٹلز لمیٹیڈ، مالابار سیمنٹ لمیٹیڈ اور کیرالہ اسٹیٹ الیکٹرونکس ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے مینیجنگ ڈائریکٹر کے طور پر بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے کیرالہ سرکار کے کیرالہ ٹورازم کے ڈائریکٹر اور انڈسٹریل اینڈ انویسٹمنٹ پروموشن کے سکریٹری کی حیثیت سے خدمات انجام دے چکے ہیں۔
جناب الکیش کمار شرما نے کیرالہ میں سات سال کے دوران اپنی دو مدتوں میں ‘‘گوڈس اون کنٹری’’ کو برانڈ کی شکل دینے اور کیرالہ سیاحت کو فروغ دینے میں ایک کلیدی کردار ادا کیا ہے۔
*************
ش ح۔ع م ۔رم
U-50 47
(Release ID: 1822920)
Visitor Counter : 207