محنت اور روزگار کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

لیبر بیورو نے صنعتی کارکنوں کا صارف قیمت اشاریہ   (2016=100) - مارچ، 2022 جاری کیا

Posted On: 30 APR 2022 3:09PM by PIB Delhi

محنت اور روزگار کی وزارت سے متعلق ادارہ لیبر بیورو مارچ 2022 کے لیے صنعتی کارکنوں کے تعلق سے کنزیومر پرائس انڈیکس (سی پی آئی ۔ آئی ڈبلیو) جاری کرتا ہے۔

مارچ، 2022 کے لیے آل انڈیا کنزیومر پرائس انڈیکس (صنعتی مزدور) 1.0 پوائنٹس کے اضافے سے 126.0 (ایک سو چھبیس) پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ۔ انڈیکس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 0.59 فیصدکا اضافہ درج کیا گیا۔انڈیکس میں درج اضافہ میں زیادہ شراکت داری خوراک اور مشروبات  گروپ کی رہی جس نے مجموعی تبدیلی کو 0.30 پوائنٹ فی صد سے متاثر کیا۔ اشیا کی سطح پر بھینس کا دودھ، گائے کا دودھ، پولٹری/چکن، سورج مکھی کا تیل، سویا بین کا تیل، پام آئل، سیب، راگی، مٹر، مولی، ہری مرچ، لیموں، آلو، آم، غیر ملکی شراب، دھنیا، زیرہ/ چائے کی پتیاں ،ساڑی کاٹن، کھانا پکانے والی گیس، پیٹرول، ٹیلی فون/موبائل چارجز وغیرہ انڈیکس کو بڑھانے کے  اہم عوامل ہیں۔ تاہم اس  اضافے کو کنٹرول کرنے کی کوششیں بنیادی طور پر پیاز، ٹماٹر، لچھی، بیگن، بند گوبھی، گاجر، پھول گوبھی، لوکی، انڈہ مرغی، تربوز، انگور، چقندر کی جڑ وغیرہ سے کی گئی ہیں۔

مرکز ی سطح پر، سنگرور میں 6.3 پوائنٹس کی زیادہ سے زیادہ اضافہ درج کیا گیا، اس کے بعد لابیک-سلچر اور انگل-تالچر میں بالترتیب 5.8 اور 5.4 پوائنٹس کا اضافہ درج  کیا گیا، دیگر  میں 2 مراکز میں 4 سے 4.9 پوائنٹس، 4 مراکز میں 3 سے 3.9 پوائنٹس، 8 مراکز میں 2 سے 2.9 پوائنٹس، 20 مراکز میں 1 سے 1.9 پوائنٹس اور 39 مراکز میں 0.1 سے 0.9 پوائنٹس کا اضافہ درج کیا گیا۔ اس کے برعکس، سلیم  میں سب سے زیادہ 1.1 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ دیگر میں، 11 مراکز میں 0.1 اور 0.9 پوائنٹس کے درمیان کمی درج کی گئی۔

مہینہ کے لحاظ سے سال بہ سال مہنگائی 5.35 فیصد رہی جو پچھلے مہینے میں 5.04 فیصد تھی اور ایک سال پہلے اسی مہینے میں 5.64 فیصد تھی۔ اسی طرح خوراک کی مہنگائی گزشتہ ماہ 5.09 فیصد اور ایک سال قبل 5.36 فیصد کے مقابلے میں 6.27 فیصد رہی۔

صنعتی کارکنوں کے لیے صارفین کی قیمتوں کا اشاریہ ہر ماہ لیبر بیورو، وزارت محنت اور روزگار کے دفتر کے ذریعے ملک بھر میں پھیلے 88 اہم صنعتی مراکز کی 317 مارکیٹوں سے جمع شدہ خوردہ قیمتوں کی بنیاد پر مرتب کیا جاتا ہے۔ یہ اشاریہ 88 صنعتی مراکز اور ملک بھر کے لیے مرتب کیا گیا ہے اور اگلے مہینے کے آخری کام کے دن جاری کیا جاتا ہے۔

سی پی آئی- آئی ڈبلیو کی بنیاد پرافراط زر کی شرح (خوراک اور عمومی)

 

 

All-India Group-wise CPI-IW for February, 2022 and March, 2022

Sr. No.

Groups

February, 2022

March, 2022

I

Food & Beverages

123.9

125.4

II

Pan, Supari, Tobacco & Intoxicants

142.1

144.1

III

Clothing & Footwear

123.2

123.9

IV

Housing

118.9

118.9

V

Fuel & Light

158.6

160.6

VI

Miscellaneous

123.1

123.9

 

General Index

125.0

126.0

 

*******

ش ح- ع ح– ف ر

U. No.5048


(Release ID: 1822909) Visitor Counter : 176


Read this release in: Tamil , English , Hindi