دیہی ترقیات کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دیہی ترقی کی وزارت نے ‘’کسان بھاگیداری پراتھمکتا ہماری" مہم کے تحت زراعت ذریعہ معاش  کی حکمت عملی پر ایک ویبینار کا انعقاد کیا

Posted On: 29 APR 2022 6:30PM by PIB Delhi

28 اپریل 2022 کو وگیان بھون میں آزادی کا امرت مہوتسو کے تحت مہم "کسان بھاگیداری، پراتھمکتا ہماری" کے دوران ’زراعت  ذریعہ معاش کی حکمت عملی‘ پر ہائبرڈ موڈ میں ایک انٹرایکٹو ویبینار منعقد کیا گیا جس کی صدارت دیہی ترقی کی وزارت کے سکریٹری جناب ناگیندر ناتھ  سنہا نے کی۔

شرکا سے خطاب کرتے ہوئے، شری سنہا نے اگلے 3 سالوں میں اضافی 2.5 کروڑ دیہی غریب خواتین کے لیے روزی روٹی کے مواقع پیدا کرنے کے حکومت کے وژن کا خاکہ پیش کیا اور اسے حاصل کرنے کے لیے روڈ میپ کی وضاحت کی۔ انہوں نے مزید کہا کہ تمام  متعلقہ فریقوں کی ہم آہنگی اور عزم غریب دیہی خواتین جو کم از کم ایک لاکھ روپے سالانہ کماتی ہیں کو لکھ پتی کلب میں شامل ہونے میں مدد کرنے کے اس خواب کی تعبیر کو یقینی بنائے گا ۔ اس مشترکہ تقریب کی پہل کے لیے زراعت کی وزارت کا شکریہ ادا کرتے ہوئے، شری سنہا نے کہا کہ ایس ایچ جی نیٹ ورک کی طاقت کو اب ہر جگہ پہچانا جا رہا ہے۔

 

 

شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے، جوائنٹ سکریٹری، دیہی ذریعہ معاش جناب چرنجیت سنگھ نے ڈی اے وائی این آر ایل ایم کی ترقی کی کہانی بیان کی اور ہائبرڈ ویبینار کے مقصد کی وضاحت کی جو کہ  اس طرح تھے-

  1. کمیونٹی کیڈر، کرشی اور پشو سکھیوں کے ذریعہ زرعی ماحولیاتی اور مویشیوں کے طریقوں پر گفتگو
  2. کرشی/پشو ادیوگ سکھیوں کے ذریعہ ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم کے تحت تیار کردہ پروڈیوسرز گروپس پر نظریاتی بیج

زراعت اور کسانوں کی بہبود کی وزارت کے جوائنٹ سکریٹری جناب سیموئیل پروین کمار نے کہا کہ حکومت کی ترجیح تبدیلی کے لیے پالیسیاں بنانا اور صلاحیت سازی کے ذریعے متعلقہ فریقوں کو فعال کرنا ہے۔

ایس ایچ جی  نیٹ ورک کے ممبران، کرشی سکھیوں اور پشو سکھیوں نے ذاتی طور پر اور ورچوئل موڈ میں اپنی کامیابی کی کہانیاں بیان کیں کہ کس طرح انہوں نے اپنی زندگیوں اور اپنے اردگرد دیدیوں کی زندگیوں کو تبدیل کیا۔ کرناٹک، مہاراشٹر، بہار اور آسام اسٹیٹ دیہی ذریعہ معاش مشن (ایس آر ایل ایمز) کےسی ای اوز / ایس ایم ڈیز نے بھی اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔

 

 

 

ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم کے بارے میں

ڈی اے وائی ۔ این آر ایل ایم دیہی روزی روٹی کو مضبوط بنانے کے لیے ملک میں اہم پرچم بردار پروگراموں میں سے ایک ہے۔ گزشتہ برسوں کے دوران مشن نے غریبوں کے مضبوط ادارے بنائے ہیں، خاص طور پر خواتین - سیلف ہیلپ گروپس، اور انہیں مالی خدمات اور ذریعہ معاش تک رسائی حاصل کرنے کے قابل بنایا ہے۔

مارچ، 2022 تک، تقریباً 75.6 لاکھ ایس ایچ جیز میں سے 8.24 کروڑ دیہی خواتین کو متحرک کیا گیا ہے۔ 2014 سے اب تک 4.9 لاکھ کروڑ کے بینک کریڈٹ کا فائدہ اٹھایا گیا ہے۔ مزید یہ کہ ایس ایچ جیز کو 18561 کروڑ کیپٹلائزیشن سپورٹ فراہم کی گئی ہے۔

یہ مشن اپنے تین ستونوں کے ذریعے غریبوں کے لیے موجودہ  صورتحال کو مستحکم کرنے اور جدید معاش کا پورٹ فولیو فراہم کرنے پر توجہ مرکوز کرتا ہے۔

  • موجودہ معاش کے اختیارات کو گہرا کرنے / بڑھانے اور پھیلانے اور زرعی اور غیر زرعی شعبوں میں نئے مواقع سے فائدہ اٹھاتے ہوئے خطرے میں کمی اور ذریعہ معاش میں اضافہ؛
  • روزگار - باہر جاب مارکیٹ کے لیے ہنر پیدا کرنا؛ اور
  • انٹرپرائزز - سیلف ایمپلائڈ اور انٹرپرینیورز کوفروغ دینا (مائیکرو انٹرپرائزز کے لیے)۔

 ملک بھر میں پھیلے ہوئے 2 لاکھ سے زیادہ شرکاء نے اس تقریب میں (جسمانی اور ورچوئل موڈ کے ذریعے) شرکت کی ۔ تقریب کو سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر براہ راست نشر کیا گیا۔

 

*****

ش ح- ا ک– ف ر

U. No.5041


(Release ID: 1822869) Visitor Counter : 216


Read this release in: English , Hindi