کیمیکلز اور فرٹیلائزر کی وزارت

کیمیکلز اینڈ فرٹیلائزر، صحت اور خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے پلاسٹ انڈیا 2023 کا آغاز کیا


ہندوستان کی کیمکل صنعت عالمی پیمانے پر آ گئی ہے اور میک ان انڈیا، میک فار ورلڈ نظریئے کے ساتھ ملک کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ  کمائی ہے: ڈاکٹر من سکھ مانڈویا

حکومت نہ صرف غریبوں کی حمایتی ہے، بلکہ صنعتوں کے لئے بھی موافق ہے، کیونکہ      صنعت کار دولت پیدا کرنے والے ہیں اور قوم کی تعمیر کے لئے اہم ہیں

آبادی کے فائدے، برآمدات کی بڑھتی ہوئی مانگ اور حکومت کے اقدامات     ، ہندوستانی کیمکل اور پٹرو کیمکل  صنعت کی ترقی کا وسیلہ ہیں:جناب بھگونت کھوبا

Posted On: 04 MAY 2022 8:19PM by PIB Delhi

کیمکلز اور فرٹیلائزر اور صحت و خاندانی بہبود کے مرکزی وزیر ڈاکٹر من سکھ مانڈویا نے آج یہاں  پلاسٹ انڈیا 2023- گیارہویں بین الاقوامی ایگزیبیشن اور کانفرنس کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر کیمکل اور فرٹیلائزر کے مرکزی وزیر مملکت جناب بھگونت کھوبا بھی موجود تھے۔ کیمیکل اور فرٹیلائزر وزارت کے اعلیٰ افسران اور صنعتوں  کے نمائندے بھی اس میٹنگ میں موجود تھے۔

 

شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر مانڈویا نے کہا کہ  اس طرح    کی  ایگزیبیشن اہم ہیں، کیونکہ   ان سے دنیا بھر کے پلاسٹک فریقوں میں دلجمعی پیدا ہوئی ہے اور خیالات اور ٹیکنالوجی کے باہمی تبادلوں میں مدد ملتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت نہ صرف غریبوں کی حمایتی و مددگار ہے، بلکہ صنعتوں کے لئے بھی موافق ہے، کیونکہ صنعتوں کے فروغ سے دولت کو فروغ حاصل ہوتا ہے اور یہ روزگار پیدا کرنے اور قوم کی تعمیر میں اہم مقام رکھتی ہیں۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002JXMG.jpg

مرکزی وزیر نے کہا کہ ہندوستان کی پیٹرو کیمکل صنعتیں ہندوستانی معیشت میں سب سے تیزی سے فروغ والی صنعتوں میں سے ایک ہیں۔ ہندوستان  اگلی دہائی میں پٹرو کیمکلز  فروغ میں اضافہ شدہ عالمی ترقی  میں  دس فیصد سے زیادہ کا حصہ دار ہوگا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image003ZHO6.jpg

مرکزی وزیر نے مزید کہا کہ اگرچہ ملک کا درآمدی انحصار کمم ہوا ہے، پھر بھی  ان صنعت کاروں کے لئے سازگار ماحول بنانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ عالمی سطح  پر مقابلے کے اہل بنیں۔ انہوں نے صلاح د کہ پلاسٹک کی صنعت کے لئے دوررس  پالیسی سپورٹ سرمایہ کاری اور برآمداتی فروغ کے ساتھ نقش راہ تیار کرنے کی ضرورت ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0043BJG.jpg

ملک میں کیمکلز سیکٹر کی حصولیابیوں کو اجاگر کرتے ہوئے مرکزی وزیر نے کہا کہ آج ہندوستانی کیمکلز صنعت عالمی سطح پر سرگرم ہے اور میک ان انڈیا، میک فور ورلڈ کے نظریئے کے ذریعے  ملک کے لئے غیر ملکی زرمبادلہ کمائی ہے۔ ہندوستان کیمکلز کی برآمدات     22-2021 میں 14-2013 کے معاملے 106فیصد  کا اضافہ ہوا ہے۔ کیمکلز سیکٹر میں یہ برآمداتی فروغ ہمارے عزت مآب وزیراعظم جناب نریندر مودی مودی کے آتم نربھر بھارت ابھیان کے لئے زبردست  مددگار ثابت ہوگا۔۔

 

مرکزی وزیر نے کہا کہ ماحول دوست ترقی کے نقطہ نظر سے پوری ویلیو چین میں بنیادی کیمیائی اور پلاسٹک کی پیداوار سے لے کر کچرے کے انتظام تک ایک بین الضابطہ نقطہ نظر کی ضرورت ہے۔ پلاسٹک کے کچرے کے مسئلے کے حل  اور پائیدار مستقبل کے حصول کیلئے ضروری غیر متبادل کاموں کے علاوہ واحد استعمال پلاسٹک پر انحصار کو کم کرنا ہوگا، کچرے کے انتظام کی مشق کو بہتر بنانا ہوگا اور ری سائیکلنگ کے متعدد فوائد کے بارے میں صارفین کی بیداری کو بڑھانا ہوگا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیٹرو کیمیکلز کی صنعت کو کاربن کی انتہائی موجودگی اور سمندری آلودگی کو کم کرنے کے لئے حکمت عملی تیار کرنی چاہیے اور 2070 تک مُضر اخراج سے کامل نجات حاصل کرنے کے لئے گرین ٹیکنالوجیز کو اپنانے پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ ہمارے عزت مآب وزیر اعظم  کےپنچ امرت کے وژن کو پورا کیا جا سکے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب بھگواناتھ کھوبا نے کہا کہ آبادیاتی منافع، برآمداتی طلب میں اضافہ اور فعال حکومتی اقدامات ہندوستانی کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل انڈسٹری کی ترقی کے کلیدی محرک ہیں۔ مختلف حلقوں میں پرکشش کاروباری مواقع موجود ہیں۔ ان میں پیٹرو کیمیکل انٹرمیڈیٹس، ڈاون اسٹریم پیٹرو کیمیکلس، پیکیجنگ اور خصوصی کیمیکل شامل ہیں۔ ہندوستانی حکومت تمام صنعتوں کے لئے مشترکہ بنیادی ڈھانچہ تیار کرکے پلاسٹک کی صنعت کی سرپرستی کر رہی ہے۔ انہوں نے 10 پلاسٹک پارکوں کے ساتھ ساتھ پلاسٹک ایکسپورٹ پروموشن کونسل کے قیام کا ذکر کیا جو اس شعبے کی ترقی میں حکومت کے عزم کا ثبوت ہے۔

 

پلاسٹ انڈیا 2023 سے متعلق:

 

لاسٹ انڈیا سے مراد پلاسٹ انڈیا فاؤنڈیشن کے تحت نمائشوں کی ایک سیریز ہے، جس میں 11ویں بین اقوامی پلاسٹک نمائش، کانفرنس اور کنونشن کا انعقاد یکم تا 5 فروری 2023  آئی ٹی پی او پرگتی میدان، نئی دہلی میںکیا جائے گا۔ یہ نمائش روزگار کے مواقع فراہم کرے گی، ہندوستانی پلاسٹک کی صنعت کی ترقی کو آسان بنانے اور ہندوستان کو عالمی ضروریات کے لئے پلاسٹک کی فراہمی کا مرکز بنانے میں مدد کرے گی۔

 

پلاسٹ انڈیا 2023 انسانی زندگی کے تمام شعبوں میں استعمال کے لئے پلاسٹک، خام مال، مشینری اور مصنوعات سے متعلق ہندوستان کو پروسیس شدہ اشیاء کی سورسنگ کے عالمی مرکز کے طور پر پیش کرے گا۔ چونکہ کاروبار گلوبلائز ہو رہا ہے، حکومت کو صنعت کی ضروریات کا علم ہے اس لئے وہ چند سال پہلے ادا کردہ ریگولیٹری کردار کے مقابلے میں سہولت کار کا کردار ادا کر رہی ہے اور عالمی صنعتوں کو سطح پر مسابقتی بننے میں مدد کر رہی ہے۔

***

ش ح۔ع س ۔ ک ا



(Release ID: 1822849) Visitor Counter : 134


Read this release in: English , Hindi