الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت
آدھار کی درستگی کی تصدیق کے متعدد طریقے: یو آئی ڈی اے آئی
Posted On:
04 MAY 2022 7:22PM by PIB Delhi
آدھار کارڈ کی اصلیت کی تصدیق کیسے کی جائے! اس دشواری کا اکثر تنظیموں کو سامنا اس وقت ہوتا ہے جب شناخت کے ثبوت کے طور پر کارڈ ان کے سامنے پیش کیا جاتا ہے۔
یونیک آئیڈینٹی فکیشن اتھارٹی آف انڈیا (یو آئی ڈی اے آئی) کے مطابق‘آدھار’ کی درستگی کی تصدیق آن لائن اور آف لائن دونوں طریقوں سے آسانی سے کی جا سکتی ہے جیسا کہ ذیل میں بتایا گیا ہے:
*آن لائن موڈ- عمر بینڈ، جنس، ریاست اور آدھار ہولڈر کے موبائل کے آخری 3 ہندسوں کی تصدیق
https://myaadhaar.uidai.gov.in/verifyAadhaar
پر جا کر آدھار نمبر ڈال کر کی جا سکتی ہے۔
*آف لائن موڈ- ہر آدھار کارڈ/آدھار لیٹر/ای آدھار پر ایک محفوظ کیو آر کوڈ پرنٹ ہوتا ہے۔ اس میں آبادیاتی تفصیلات (نام، جنس، تاریخ پیدائش اور پتہ) کے ساتھ ساتھ آدھار نمبر رکھنے والے کی تصویر بھی ہوتی ہے۔ بالفرض آدھار کارڈ کے ساتھ کسی دوسرے شخص کی تصویر فوٹو شاپ کے ذریعہ چھیڑ چھاڑ کی گئی ہے تب بھی کیو آر کوڈ میں موجود معلومات چھیڑ چھاڑ سے محفوظ ہیں کیونکہ اس پر یو آئی ڈی اے آئی کے ڈیجیٹل دستخط ہیں۔ پلے اسٹور اور ایپ اسٹور پر دستیاب "آدھار کیو آر اسکینر" ایپ کے ذریعے کیو آر کوڈ پڑھا جا سکتا ہے۔
یو آئی ڈی اے آئی رہائشیوں کے لئے مثال کے طور پر، ملازم، گھریلو ملازم، ڈرائیوریا کرایہ دار کو کرایہ پر رکھتے وقت اضافی جانچ کے طور پر 'آدھار' کی تصدیق کرنے کی سفارش کرتا ہے۔ عام لوگ بھی کسی بھی وقت بیک گراؤنڈ چیک کے ایک حصے کے طور پر دوسرے شخص کے آدھار کی تصدیق کر سکتے ہیں۔
***
ش ح۔ع س۔ ک ا
(Release ID: 1822825)
Visitor Counter : 329