شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ، ترقیاتی پہل قدمیوں کی رفتارمیں تیزی لانے کی غرض سے ایک رابطہ کار سے متعلق اپنے کردارپرتوجہ مرکوز کرے گی
وزیرنے کہاکہ خطے کی مجموعی ترقی اورفنڈس کومکمل طورپراستعمال کرنے کی غرض سے ، سبھی عہدیداران مشترکہ طورپرایک منصوبہ ٔ عمل پرکام کریں گے
شمال مشرقی خطے این ای آر میں بنیادی ڈھانچہ کی ترقی کے ساتھ ساتھ صحت اور تعلیم اورسیاحت سمیت ، زراعت ، روزگار کے مواقع پیداکرنے ، ہنرمندی کے فروغ ، صلاحیت سازی ، کنکٹی وٹی اوربنیادی ڈھانچہ اورسماجی خدمات جیسے کلیدی شعبوں پرتوجہ مرکوز کرنے کی ضرورت ہے
وزیرنے اس بات پربھی زوردیا کہ خامیوں کے بارے میں ایک سائنسی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے ، جہاں ایک طے شدہ اقدام کے لئے قوتوں اورکمزوریوں کی نشاندہی کی جانے کی ضرورت ہے
اگلے مالی سال کے لئے ایجنڈ ہ ان باتوں کو یقینی بنانا ہونا چاہیئے کہ 10فیصد جی بی ایس کے تحت فنڈس کو مکمل طورپر بروئے کارلایاجائے ، پروجیکٹوں کو جلد سے جلد نافذ کیاجائے اورانھیں شمال مشرقی خطے کی حقیقتوں کے مطابق ڈھالاجائے
وزیرنے شمال مشرقی خطے کی باصلاحیت اوراعلیٰ ذہنی صلاحیت کی حامل خواتین کی بھی ستائش کی اورکہا کہ ان کی پوشیدہ صلاحیتوں کو خطے کی مجموعی ترقی کے لئے بروئے کارلایاجاناچاہیئے
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
04 MAY 2022 1:09PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطے کی ترقی ، سیاحت اورثقافت کے مرکزی وزیرجناب جی کشن ریڈی نے آج حکومت ہند اور شمال مشرق کی 8ریاستی حکومتوں کے سرکردہ عہدیداران کے ساتھ بات چیت کے ایک اجلاس کی صدارت کی ۔
وزیرموصوف نے سینئرافسران پرزوردیاکہ وہ اس بات چیت کے اجلاس کو ، شمال مشرقی خطے کی ترقی اوروہاں ترقی کی رفتار میں تیزی لانے کی غرض سے متعلقہ اہم نکات اور موضوعات پراجتماعی طورپر غوروخوض کرنے کے لئے استعمال کریں ۔
حاضرین سے خطاب کرتے ہوئے وزیرموصوف نے مرکزی حکومت کی وزارتوں اورریاستی حکومتوں کی وزارتوں کے درمیان اورزیادہ تال میل اور اشتراک قائم کرنے کے لئے کہا۔ انھوں نے یقین دلایاکہ شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت ، ایک رابطہ کارسے متعلق اپنے کردار پرتوجہ مرکوز کرے گی اور اس بات کو یقینی بنائے گی کہ منصوبے یا نظام سے مربوط امور کی وجہ سے ترقیاتی عمل میں رخنہ نہ پڑے ۔ انھوں نے کہا کہ انھوں نے حکومت ہند اورریاستی سرکاروں کی بہت سی متعلقہ وزارتوں کے ساتھ مشترکہ جائزہ میٹنگیں کی ہیں اوران کا آنےوالے دنوں میں مزید کئی میٹنگیں کرنے کا ارادہ ہے ۔
وزیرموصوف نے یہ بھی کہاکہ صحت ، تعلیم اور سیاحت کے شعبہ کی ترقی سمیت زراعت ، روزگار کے مواقع پیداکرے ، ہنرمندی کے فروغ ، کنکٹی وٹی اوربنیادی ڈھانچہ اورسماجی خدمات جیسے بعض کلیدی شعبوں پراورزیادہ توجہ دیئے جانے کی ضرورت ہے ۔
وزیرموصوف نے اس بات پربھی زوردیا کہ اگلے مالی سال کے لئے ان کا ایجنڈہ ان باتوں کو یقینی بنانا ہوگا کہ 10فیصد جی بی ایس کے تحت فنڈس کومکمل طورپر اور مناسب طریقے سے استعمال کرلیاجائے ، پروجیکٹوں کو کسی بھی تاخیر کے بغیر جلد از جلد نافذ کیاجائے اور انھیں شمال مشرقی خطے کی حقیقتوں کے مطابق ڈھالاجائے ۔
وزیرموصوف نے کہاکہ نئی تشکیل شدہ ‘‘زرعی ٹاسک فورس ’’ کی بدولت ، فنڈس کو زیادہ سے زیادہ بہترطریقے سے استعمال کرنے اور خطے کے لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچانے کو یقینی بنانے میں مدد ملے گی ۔ انھوں نے درخواست کی کہ اس کی کامیابی کی خاطر تمام ریاستی سرکاروں کے تال میل اور تعاون کی بہت اہمیت ہے ۔
وزیرموصوف نے اس بات پربھی زوردیاکہ خامیوں کے بارے میں ایک سائنسی تجزیہ کرنے کی ضرورت ہے ، جس کے تحت ایک طے شدہ ، اقدام کے لئے مثبت پہلوؤں ،قوتوں اورکمزوریوں کی نشاندہی کئے جانے کی ضرورت ہے ۔
انھوں نے یہ بھی کہا کہ ریاستی اورمرکزی وزارتوں کو اتنی ہی توجہ سماجی ترقی اور روزگار کے مواقع پیداکرنے پرمرکوز کرنا چاہیئے اور اس کے ساتھ ساتھ بنیادی ڈھانچہ کی ترقی پربھی مسلسل توجہ کرنی ہوگی ۔ انھوں نے کہا کہ معاشرے کے سبھی لوگوں تک ترقی کے ثمرات پہنچانے کو یقینی بنانے میں یہ اقدامات اہم ثابت ہوں گے اور ان کے نتیجے میں لوگوں کے معیار زندگی اورسماجی بالیدگی کو بہتربنایاجاسکے گا۔
وزیرموصوف نے سبھی عہدیداروں پراس بات کے لئے زوردیاکہ خطے کی مجموعی ترقی اورفنڈس کو مکمل طورپر بروئے کارلانے کی خاطرایک منصوبہ ٔ عمل پرمشترکہ طورپرمل کر کام کریں ۔ عزّت مآب وزیرنے شمال مشرقی خطے کی ہنرمنداورباصلاحیت خواتین کی بھی ستائش کی اورکہا کہ ان کی پوشیدہ صلاحیتو کو خطے کی مجموعی ترقی کے لئے بروئے کا ر لایا جاناچاہیئے۔
وزیرموصوف نے مزید اطلاع دی کہ دہلی میں جلد ہی تمام مرکزی اورریاستی شراکت داروں اورمتعلقہ فریقوں کے ساتھ ایک دوروزہ ورکشاپ کا انعقاد کیاجائے گا تاکہ اس کانفرنس کے ذریعہ جو ہمت افزائی ہوئی ہے اسے آگے لے جایاجاسکے ۔
The Minister G.K.Reddy interacting with eminent Dignitaries, Panelists & State Representatives ahead of the session.
وزیرموصوف جناب جی کشن ریڈی ، اجلاس سے قبل اہم شخصیات ، پینل میں شامل ارکان اور ریاستی نمائندوں سے گفتگوکرتے ہوئے :
*****
ش ح ۔ع م۔ ع آ
U-5003
(ریلیز آئی ڈی: 1822588)
وزیٹر کاؤنٹر : 106