امور خارجہ کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

معروف فلم ڈائریکٹر شیکھر کپور نے ممبئی میں بھارتی سنیما اور ثقافتی وسائل کے موضوع پر قومی سیمینار کا افتتاح کیا


یہ ہندوستان سمیت ایشیائی ممالک کے لیے اہم ثقافتی نمائندوں کی حیثیت سے سامنے آنے کا صحیح وقت ہے: جناب شیکھر کپور

Posted On: 03 MAY 2022 3:00PM by PIB Delhi

مشہور فلم ڈائریکٹر جناب شیکھر کپور نے آج ممبئی میں انڈین کونسل فار کلچرل ریلیشنز(آئی سی سی آر) کے زیر اہتمام ‘ بھارتی سینما اور ثقافتی وسائل ’ کے عنوان سے قومی سیمینار کا افتتاح کیا۔ مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری اور آئی سی سی آر کے صدر جناب ونے سہسر بدھے نے راج بھون میں منعقدہ افتتاحی تقریب میں شرکت کی۔

 

5.jpeg

6.jpeg

اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، جناب شیکھر کپور نے کہا کہ یہ موقع ہے کہ ایشیائی ممالک دنیا میں  بنیادی ثقافت کے نمائندے بن جائیں۔ انھوں نے کہا کہ ‘میری جوانی میں ایک وقت تھا جب میں امریکیوں جیسا بننے کی خواہش رکھتا تھا۔ یہ صرف امریکی میڈیا کے اثر و رسوخ کی وجہ سے ہوا۔ اب ہماری باری ہے۔ ایشیا اُبھر رہا ہے اور ہندوستان اور چین دو ایسی قومیں ہیں جو دنیا میں اپنے  اثر و رسوخ کے دائرہ کار کو  وسعت دینے کے لیے اپنے ثقافتی وسائل کے استعمال کو فروغ دے سکتی ہیں۔جناب کپور نے مزید کہا کہ چین اس کو حاصل کرنے کے لیے پہلے ہی پوری کوشش کر رہا ہے۔

7.jpeg

8.jpeg

ٹیکنالوجی کو اپ گریڈ کرنے کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے،جناب شیکھر کپور نے کہا کہ ‘‘اگر ہندوستان سنیما کو ایک ثقافتی وسیلے  کے طور پر استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، تو ہمیں دنیا بھر کی آنے والی نسلوں کے ذہنوں اور دلوں کو جیتنا ہوگا۔’’انہوں نے کہا کہ امریکہ اور دنیا کے 90 فیصد نوجوان فلموں اور او ٹی ٹی کے علاوہ گیمز بھی دیکھ رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا ‘‘  ہمیں جدید ترین ٹیکنالوجیز کا استعمال کرتے ہوئے گیمنگ جیسے مقبول میڈیا کے ذریعے اپنی کہانیاں سنانے کے بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے۔ میں ہندوستانی ملبوسات میں ہندوستانی کرداروں کی نمائش کرنے والے گیمز دیکھنا چاہوں گا’’۔

9.jpeg

10.jpeg

آئی سی سی آر کے صدر جناب ونے سہسر بدھے نے کہا کہ ‘‘آج دنیا بھر میں ہندوستانی ثقافت کے لیے خیر سگالی اور کشش کا زبردست احساس موجود ہے لیکن ہمیں ہندوستان کے بارے میں گہری سمجھ پیدا کرنے کی ضرورت ہے اور سنیما اس کے لیے ایک موثر ذریعہ ثابت ہوسکتا ہے۔’’  انہوں نے یہ بھی کہا کہ فلمیں زیادہ تر خواتین کو بااختیار بنانے پر مرکوز ہوتی ہیں۔کئی بار کاروبار کو ذہن میں رکھتے ہوئے کہانی کے منفی پہلو کو دکھایا جاتا ہے، لیکن ہمیں مکمل تصویر پیش کرنے کی ضرورت ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ شمال مشرق کے لوگوں کی جدوجہد، غیر ممالک میں مقیم ہندوستانیوں کے وہیں رہنے یا وطن واپس جانے کے بارے میں کشمکش جیسے موضوعات پر ابھی بھی مرکزی دھارے کے سنیما کو تلاش  وتحقیق  اور اس کی عکاسی کرنے کی ضرورت ہے۔

11.jpeg

مہاراشٹر کے گورنر جناب بھگت سنگھ کوشیاری نے کہا کہ بالی وڈ آج عالمی سنیما کا مقابلہ کر سکتا ہے۔ یہ دنیا بھر میں مقبول ہے. انہوں نے مزید کہا کہ یوگا اور یوگا ڈے کی تقریبات نے بھی ہمارے ملک کے ثقافتی وسائل کی حیثیت اختیار کرلی ہے۔

سمپوزیم کے بارے میں

‘  بھارتی سنیما اور  ثقافتی وسائل ’ پر سمپوزیم کے مختلف تکنیکی اجلاسوں کی صدارت ممتاز شخصیات اور معروف ماہرین کریں گے جیسے سبھاش گھئی، روپا گنگولی، بھرت بالا، امبریش مشرا، ارونراجے پاٹل، اشوک رانے، میناکشی شیڈے، منوج منتشر، پاریش راول اور جی پی وجے کمار۔

سنیما نوآبادیات، ہندوستانی سنیما بیرون ملک مقیم ہندوستانی  لوگوں کے  نظریے کے بارے میں بیداری پھیلانے کے ایک وسیلے کے طور پر ، علاقائی سنیما اور اس کا عالمی اثر و رسوخ، غیر ملکی سامعین کے ساتھ ہندوستانی سنیما کے روابط ، ہندوستانی فلمی موسیقی کے عالمی اثرات  کچھ ایسے اہم موضوعات ہیں جن پر دو دنوں کے دوران بات کی جائے گی۔

اطلاعات و نشریات کے وزیر جناب انوراگ ٹھاکر کل فلم ڈویژن، ممبئی میں الوداعی تقریب میں مہمان خصوصی ہوں گے۔

(پس نوشت :الوداعی تقریب کے بارے میں میڈیا ایڈوائزری الگ سے جاری کی جائے گی)

****************

 (ش ح ۔ س ب۔رض )

U NO: 4995


(Release ID: 1822527) Visitor Counter : 247


Read this release in: English , Hindi , Marathi