بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

تمام بڑی بندرگاہوں کے ذریعہ آزادی کا امرت مہوتسو ۔آئیکونک ویک کے حصہ کے طور پر نمائشوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے

Posted On: 02 MAY 2022 7:52PM by PIB Delhi

نئی دہلی،2 مئی  2022/

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گذرگاہوں کی وزارت کی جانب سے آزادی کے امرت مہوتسو ۔ آئیکونک ویک کے ایک حصے کے طور پر ،  تمام بڑی بندرگاہوں/ تنظیموں کے ذریعے ان کی بندرگاہوں کی ترقی  کے 75 سال کو دکھاتے ہوئے نمائشوں کا انعقاد  کیا گیا جس میں  جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کی نمائشوں کا اہتمام کیا جا رہا ہے ۔

پارا دیپ پورٹ کے چیئرمین نے ایک رتھ کا افتتاح کیا جس میں پارا دیپ پورٹ کی 60 سال کی ترقی کو دکھایا گیا تھا۔ پارا دیپ ساحل پر سینڈ آرٹ کے شاندار شاہکار بھی آئیکونک ہفتہ کے موقع پر بنائے گئے تھے۔

 

دین دیال پورٹ اتھارٹی نے ایک نمائش کا اہتمام کیا جس میں بندرگاہ کی ترقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو دکھایا گیا، بندرگاہ کی ترقی کو ظاہر کرنے والی مختصر فلم ایل ای ڈی اسکرین کے ذریعے دکھائی گئی اور نمائش میں لگائے گئے سٹینڈز/بینرز میں بندرگاہ کی ترقی اور ترقیاتی سرگرمیوں کی تفصیلات موجود ہیں۔ اس کے علاوہ آزادی کے امرت مہوتسو کے مشہور ہفتہ کی مختصر تفصیلات پر مشتمل شناختی کارڈ بھی ناظرین  میں تقسیم کیے گئے ہیں۔ مزید خلاصے اور بندرگاہ کے حکام کی جانب سے ناظرین کے سوالات کی وضاحت کے علاوہ ترقیاتی سرگرمیوں کی تفصیلات پر مشتمل بروشرز زائرین میں تقسیم کیے گئے۔

 

جے این پی اے، وی او چدمبرانار پورٹ اتھارٹی، جے  توتیکورن، ممبئی اور دیگر بندرگاہوں اور تنظیموں نے بھی نمائشیں منعقد کیں۔

 

 

ش ح۔ ش ت ۔ج

Uno-4966



(Release ID: 1822346) Visitor Counter : 124


Read this release in: English , Hindi