نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
ہم یقیناًً گولڈ جیتیں گے: چودھری بنسی لال یونیورسٹی کبڈی کیپٹن
منگل کے روز کبڈی کے شائقین کے آئی یو جی 2021 فائنل دیکھیں گے
Posted On:
02 MAY 2022 8:55PM by PIB Delhi
بھارت بھر کھیلوں کے شائقین کو گزشتہ برسوں میں شاندار کبڈی کا مظاہرہ دیکھنے کا موقع ملا ہے اور بینگلوروں میں جین یونیورسٹی کے کیمپس میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں اسی طرح کا جوش و خروش دیکھنےمیں آیا ہے۔
پیر کے روز سیمی فائنل کے میچوں کے بعد، چودھری بنسی لال یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف کوٹا کے درمیان ایک دلچسپ فائنل مقابلہ ہوا۔ جس کو مقامی شائقین نے بہت پسند کیا۔ چودھری بنسی لال یونیورسٹی (سی بی ایل یو) نے سیمی فائنل میں گرو نانک دیو یونیورسٹی (جی این ڈی یو) کو 41-35 سے ہرایا ، جبکہ یونیورسٹی آف کوٹا نے ڈاکٹر سی وی رمن یونیورسٹی کو 39-34 سے ہرانے کے بعد فائنل میں اپنے لئے جگہ بنائی۔
جب کوٹا یونیورسٹی کے خلاف فائنل مقابلے کے بارے میں پوچھا گیا تو سی بی ایل یو کے کیپٹن یوگیش کمار یہ کہنے رہ نہ سکے کہ ’’گولڈ تو ہمارا ہی ہے، ہمیں اپنے آپ پر بہت اعتماد ہے۔ ہم نے بہت محنت کی ہے اور اس لیے ہم یقینی طور پر گولڈ لے جائیں گے۔ گولڈ۔ کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز جیسے اعلیٰ سطح کے ٹورنامنٹ میں کھیلنا حقیقت اچھا لگتا ہے۔ ہم کچھ حاصل کرنے اور گولڈ جیتنے کے لیے پرجوش ہیں‘‘۔
23 سالہ یوگیش کمارنے اپنی زندگی پر اپنی ماں کے اثر کے بارے میں بھی خیالات کا اظہار کیا ’’میری ماں نے میری زندگی میں بہت بڑا کردار ادا کیا ہے کیونکہ میرے والد کا انتقال اس وقت ہوا جب میں دو سال کا تھا۔ میں ٹورنامنٹ کے ذریعے کچھ آمدنی حاصل کرتا ہوں اور ہمارے پاس ہمارے کھیت سے ہونے ولای آمدنی بھی ہےاور اسی طرح ہم اپنی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔ میرے دو بڑے بھائی بھی ہیں، جو ہمارے خاندان کی دیکھ بھال کرتے ہیں۔ جب میں فائنل کے لیےمیٹ پر جاؤں گا تو میں اپنی ماں اور کوچ کو اپنے ذہن میں رکھوں گا‘‘۔
یونیورسٹی آف کوٹا کبڈی ٹیم کے کیپٹن آشیش بدرسا کو بھی اپنی ٹیم کےجیتنے کے امکانات پر بھروسہ ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ’’فائنل میں پہنچ کر مجھے بہت اچھا لگ رہ ہے۔ فائنل سے پہلے ہمیں اپنی اہلیت پر پورا اعتماد ہیں۔ ہماری ٹیم نے حقیقت یں بہت اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ہے۔ ٹیمیں ٹورنامنٹ میں اچھی طرح مقابلہ کرتی ہیں اور آخری مقابلے تک پہنچنا بہت مشکل ہوتا ہے۔ ایک کیپٹن کے طور پر میں اپنی ٹیم کی کارکردگی سے خوش ہوں‘‘۔
یونیورسٹی آف کوٹا کے کیپٹن کے لیے یہ آسانیوں والا سال نہیں رہا ہے۔ فائنل میں آنے سے قبل بدرسا کے ذہن میں یقیناً ان کے والد ہوں گے۔ انہوں نے کہا ’’میرے والد کا گزشتہ سال دل کے عارضہ قبل کی وجہ سے انتقال ہو گیا تھا۔ وہ ایک اسکول میں چپراسی کے طور پر کام کرتے تھےلیکن ہمیں اب بھی اپنے والد کی تنخواہ مل رہی ہے اور اسی سے ہمارا گھر چل رہا ہے۔ میرے والد کے انتقال کے بعد حالات دشوار تھے لیکن ہمیں اپنے انکل اور آنتی سے کافی مدد ملی‘‘۔
چودھری بنسی لال یونیورسٹی منگل کے روز کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں مردوں کی کبڈی مقابلے کے فائنل میں یونیورسٹی آف کوٹا سے مقابلہ کرے گی۔
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
U- 4965
(Release ID: 1822292)
Visitor Counter : 170