مکانات اور شہری غریبی کے خاتمے کی وزارت

یوگا کے آٹھویں بین الاقوامی دن کی الٹی گنتی شروع ہونے پر یوگا تربیت اور مظاہروں کے اجلاس کا اہتمام کیا گیا


پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت نے 75 مقامات پر تقریبات کا انعقاد کیا

Posted On: 03 MAY 2022 11:30AM by PIB Delhi

 

اکیس  جون کو منائے جانے والے  یوگا کے بین الاقوامی دن کی الٹی گنتی شروع ہونے پر آج مشترکہ یوگا پروٹوکول کے ایک پروگرام  کا انعقاد  پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعہ کیا گیا۔ دونوں وزارتوں کی جانب سے 75 مقامات پر تقریبات منعقد کیں جن میں پٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت کے کچھ  بیرون مقامات بھی شامل ہیں۔ دونوں وزارتوں اور وزارتوں سے  متعلقہ دیگر دفاتر کے سیکرٹریوں اور  افسروں نے  بھی یوگا اجلاسوں میں شرکت کی۔ اس اجلاس میں پٹرولیم اور قدرتی گیس اور ہاؤسنگ اور شہری امور کے مرکزی وزیر جناب ہردیپ سنگھ پوری نے نئی دہلی سے جبکہ پٹرولیم اور قدرتی گیس کے وزیر مملکت جناب رامیشور تیلی نے ایشیا   کی پہلی اور دنیا کی سب سے پرانی  ریفائنری ڈگبوئی ریفائنری سے  ورچوئل طریقے سے شرکت کی۔

 

Image

Image

ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے سکریٹری جناب منوج جوشی نے نرمان بھون، نئی دہلی میں یوگا کے تربیت اور مظاہرے کے اجلاس  کی قیادت کی۔

 

پٹرولیم اور قدرتی گیس کے سکریٹری جناب پنکج جین اور وزارت اور تیل مارکیٹنگ کمپنیوں کے افسران نے نئی دہلی میں یوگا کے مین اجلاس میں حصہ لیا۔

 

 

تقریب کے دوران ٹیلی کاسٹ کئے گئے  اپنے پیغام میں جناب  پوری نے یوگا کے بین الاقوامی یوگا دن کے الٹی گنتی کے پروگرام کے انعقاد کے لیے وزارت آیوش کے اقدام کی ستائش کی جس میں دو  وزارتوں نے آج  بیرون ممالک کے  مقامات سمیت ملک میں پھیلے  مقامات  پر بھرپور حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یوگا جسم اور ذہن کی صحت کے لئے کیا جاتا ہے  جس میں پٹھوں کی سرگرمی کا  ایک مجموعہ شامل ہوتا ہے اور اندرونی طور پر یہ  اپنے  اوپر ذہنی طور پ فوکس کرنے ، سانس کی کثرت  اور توانائی حاصل کرنے کا بھی ذریعہ ہے۔

یوگا کو تین ہزار سال پرانی روایت قرار دیتے  ہوئے وزیر موصوف نے کہا کہ مغربی دنیا بھی اب اسے ایک جامع  طریقہ کار  تسلیم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یوگا کو اب یکساں طور پر  اور اب دنیا بھر میں میڈیسن  کا ایک  متبادل نظام تسلیم کیا گیا ہے اور اس کو دستاویزی شکل دے دی گئی ہے۔

یوگا کا بین الاقوامی دن (آئی ڈی وائی)  ہر سال 21 جون کو منایا جاتا ہے۔ آیوش کی وزارت آئی ڈی وائی تقریبات کے لئے  نوڈل وزارت ہے۔ اس دن،اس روز  یوگا ماہرین کی رہنمائی میں صبح کے وقت  بڑےپیمانے پر یوگا کے مظاہرہ کا پروگرام منعقد کیا جاتا ہے، اس کے بعد یوگا سے متعلق دیگر سرگرمیاں ہوتی ہیں۔

اس سال، جب کہ قوم آزادی کے 75 ویں سال کے موقع پر آزادی کا امرت مہوتسو منا رہا ہے، آیوش کی وزارت نے 100 مختلف تنظیموں کی شرکت کے ساتھ 13 مارچ  2022 سے شروع ہونے والا 100 دن کا الٹی گنتی کا پروگرام شروع کیا ہے۔ اس سلسلے میں آیوش کی وزارت نے کامن یوگا پروٹوکول (سی وائی پی) پر مبنی یوگا مشقیں  کرتے ہوئے ہر وزارت یوگا  کو یوگا کے بین الاقوامی دن کی الٹی گنتی شروع ہونے پر  یوگا ڈے سے قبل کی تقریبات اور دیگر متعلقہ سرگرمیوں کے انعقاد کے لئے  مخصوص تاریخیں  الاٹ کی  ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

U-4964

                          



(Release ID: 1822291) Visitor Counter : 159