سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت
سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج چھتیس گڑھ کے راج نندگاؤں میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کا سنگ بنیاد رکھا
سی آر سی، چھتیس گڑھ اور پڑوسی ریاستوں کے تمام دیویانگ جنوں کو معیاری بحالی فراہم کرے گا: محترمہ پرتیما بھومک
مبلغ 24.09 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ، سی آر سی، ہنر مندی کی تربیت کے انعقاد کے علاوہ، پی ڈبلیو ڈیز کی 21 اقسام کے لیے بحالی کی خدمات کو پورا کرے گا
پوسٹ کرنے کی تاریخ:
02 MAY 2022 7:01PM by PIB Delhi
سماجی انصاف اور اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت محترمہ پرتیما بھومک نے آج (یعنی 02مئی2022) راج ناندگاؤں، چھتیس گڑھ میں ، ایم ایل اےاور چھتیس گڑھ کے سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر رمن سنگھ، راج ناندگاؤں حلقہ کے ممبر پارلیمنٹ شری سنتوش پانڈے اور سکریٹری، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی، محترمہ انجلی بھورا اور کی موجودگی میں، کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آرسی) کی نئی عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے مرکزی وزیر محترمہ پرتیما بھومک نے کہا کہ سی آر سی، پی ڈبلیو ڈیز کے 21 زمروں کے لیے بحالی کی خدمات کو پورا کرے گا اور ساتھ ہی پی ڈبلیو ڈیز کے لیے ہنر مندی کی تربیت کا انعقاد کرے گا اور معاشرے میں انہیں آزادانہ زندگی گزارنے کے قابل بنائے گا۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ نئی عمارت سی آر سی، راج ناندگاؤں کا سنگ بنیاد رکھنا، دی ای پی ڈبلیو ڈی اور حکومت ہندکی ایم ایس جے اور ای کی ایک اور اہم کامیابی ہے، جو تمام معذور افراد کے لیے قابل رسائی اور شمولیاتی ہے اور چھتیس گڑھ کی پوری ریاست میں ایک مثالی عمارت کے طور پر قائم ہے۔ انہوں نے افسران سے یہ بھی درخواست کی کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ نئی عمارت ضروری رکاوٹوں سے پاک رسائی کی خصوصیات اور آگ سے حفاظت کے اقدامات سے لیس ہوگی۔

نئی مجوزہ عمارت کا رقبہ 4,105 مربع میٹر ہوگا۔ 24.09 کروڑ روپے کی تخمینہ لاگت کے ساتھ اس میں مختلف خدمات دستیاب ہو ں گی جن میں تشخیص، دیویانگجن کے لائف سائیکل اپروچ کے لیے موزوں علاج کی خدمات، نفسیات، خصوصی تعلیم، ابتدائی مداخلت، مہارت کی تربیت، طویل مدتی اور مختصر مدتی تربیتی پروگرام، انتظامیہ اور کانفرنس ہال وغیرہ شامل ہیں۔
انہوں نے مزید کہا "مجھے امید ہے کہ نئی عمارت میں یہ تمام سہولیات، سی آر سی راج نندگاؤں، چھتیس گڑھ کو ریاست اور پڑوسی ریاستوں کے تمام دیویانگجنوں کو معیاری بحالی فراہم کرنے میں مدد کریں گی" ۔
ڈاکٹر رمن سنگھ نے نئی عمارت میں منصوبہ بندی کی گئی جدید ترین سہولیات کی تعریف کی اور کہا کہ اس سے چھتیس گڑھ ریاست میں پی ڈبلیو ڈیز کی بحالی کی خدمات اور تربیت کی بڑھتی ہوئی ضرورت کو پورا کیا جائے گا۔
دی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری محترمہ انجلی بھاورا نے کہا کہ اس عمارت کو رسائی کے تمام پہلوؤں کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈیزائن کیا گیا ہے جیسا کہ پی ڈبلیو ڈیز اور بزرگوں کے لیے رکاوٹ سے پاک ماحول کے لیے ہم آہنگ رہنما خطوط اور خلائی معیارات میں تصور کیا گیا ہے۔
مزید یہ کہ 3328681 روپے کی مجموعی لاگت سے 500 اہل مستفیدین میں ایڈز اور آلات، تدریسی مواد کی کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔
*****
U.No.4945
(ش ح - اع - ر ا)
(ریلیز آئی ڈی: 1822205)
وزیٹر کاؤنٹر : 179