زراعت اور کاشتکاروں کی فلاح و بہبود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

زرعی ماحولیات اور قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام کے بارے میں جرمنی کے ساتھ مشترکہ اعلامیے پر دستخط ہوئے


مرکزی وزیر زراعت جناب تومر اور جرمنی کی وزیر محترمہ سوینجا شلز کے درمیان ورچوئل میٹنگ کا انعقاد

Posted On: 02 MAY 2022 6:55PM by PIB Delhi

 

نئی دہلی، 2 مئی 2022:

بھارت اور جرمنی کے درمیان زرعی ماحولیات اور قدرتی وسائل کے پائیدار انتظام پر پہل کی گئی ہے۔ اس سلسلے میں مرکزی وزیر زراعت و کسان بہبود جناب نریندر سنگھ تومر اور جرمنی کی اقتصادی تعاون و ترقی کی وزیر محترمہ سوینجا شلز نے آج ایک ورچوئل اجلاس میں اس اعلامیے پر دستخط کیے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TEEO.jpg

اس اعلامیے کے ذریعے دونوں ممالک کے تعلیمی اداروں اور کسانوں سمیت عاملین کے درمیان مشترکہ تحقیق، علم کے اشتراک اور جدت طرازی کو فروغ ملے گا۔ نجی شعبے کے ساتھ تبادلے، شراکت داری اور تحقیقی اشتراک کے فروغ سے ٹیکنالوجی اور سائنسی علم کی منتقلی کو بڑھاوا ملے گا۔ جرمنی کی وفاقی اقتصادی تعاون اور ترقی کی وزارت اس پہل کے تحت منصوبوں کے لیے مالی اور تکنیکی تعاون کے لیے سال 2025 تک 300 ملین یورو تک فراہم کرنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002MUH9.jpg

جرمنی اس اہم پہل کے لیے مربوط معاونت فراہم کرے گا اور تکنیکی تعاون پروجیکٹ کے ذریعے بھارت میں زرعی ماحولیاتی تبدیلی کے عمل کی معاونت کرے گا۔ زرعی ماحولیات کے بدلتے ہوئے ایجنڈے کے لیے دونوں ممالک نے ایک مشترکہ تحقیقی مرکز کے قیام کا تصور کیا ہے جس کی معاونت مالی تعاون سے بھارت، جرمنی اور دیگر ممالک کے عاملین کے ساتھ جدید ترین علم کو فروغ دینے اور ساجھا کرنے کے لیے کیا جائے گا جبکہ ویلیو ایڈڈ ٹیکنالوجی اور سائنسی منتقلی کو بھی آسان بنایا جائے گا۔

اس عمل درآمد کی نگرانی کے لیے متعلقہ وزارتوں یعنی ماحولیات، جنگلات اور آب و ہوا کی تبدیلی کی وزارت، ماہی گیری، مویشی پروری اور ڈیری اور نیتی آیوگ کی وزارت کے ساتھ ایک ورکنگ گروپ قائم کیا جائے گا۔

***

(ش ح - ع ا- ع ر)

U. No. 4943

 


(Release ID: 1822123) Visitor Counter : 157


Read this release in: English , Hindi , Tamil