نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
azadi ka amrit mahotsav

دو سال کی انجری کے وقفے کے بعد واپسی کرتے ہوئے نتن نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں باکسنگ میں طلائی تمغہ جیتا


مکے باز نے86-92 کلوگرام زمرے میں انمول کو 5:0 سے ہرا کر چنڈی گڑھ یونیورسٹی کے لیے طلائی تمغہ جیتا

Posted On: 01 MAY 2022 8:33PM by PIB Delhi

یہاں جین یونیورسٹی گلوبل کیمپس میں کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں مردوں کے باکسنگ میں 86-92 کلوگرام لائٹ ہیوی ویٹ زمرے میں طلائی تمغہ جیتنے کے بعد نتن کمار کا اعتماد بحال ہوا ہے جن کے کیریئر کا گراف 2019 میں چاندی کا  تمغہ حاصل کرکے پونے میں کھیلو انڈیا یوتھ گیمز میں کندھے کی چوٹ کے سبب باہر ہونے کے بعد ڈوب گیا تھا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001TQPJ.jpg

2018 میں یوتھ ایمیچور ورلڈ چمپئن شپ میں بھارت کی نمائندگی کرنے اور تھائی لینڈ، قزاقستان، آذربائیجان میں منعقدہ دیگر بین الاقوامی مقابلوں میں نتن بین الاقوامی سطح پر کامیابی حاصل کرنے کے لیے صحیح راستے پر گامزن تھے۔ لیکن 2019 میں چوٹ نے انہیں مسابقتی کھیل میں کیریئر کے بارے میں شک میں ڈال دیا۔ نتن، جنہوں نے فائنل میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے انمول کو شکست دی، یاد کرتے ہوئے کہتے ہیں ‘‘چوٹ نے واقعی مجھے کچھ سال پیچھے کر دیا۔ مجھے تقریباً 9 ماہ تک ٹریننگ نہ کرنے کا مشورہ دیا گیا۔ 2020 میں جب میں دوبارہ رنگ میں اترنے کے لیے تیار تھا، وبائی مرض نے حملہ کیا اور لاک ڈاؤن نے مجھے گھر کے اندر رہنے پر مجبور کردیا۔ میری واپسی کی امیدیں دم توڑ گئیں۔’’

ان دنوں کو یاد کرتے ہوئے جب وہ کام سے باہر تھے، نتن نے کہا کہ ‘‘مجھے خود پر شک تھا اور میں ذہنی طور پر بہت پریشان تھا۔ جب میں نے گزشتہ سال سربیا میں ہونے والی اے آئی بی اے ورلڈ باکسنگ چیمپئن شپ میں اپنے ہم وطنوں کو شرکت کرتے ہوئے دیکھا تو اس نے مجھے ذہنی طور پر مزید متاثر کیا۔’’

نتن نے جذباتی ہوکر کہا ‘‘اس دوران تقریباً 20 کلو وزن بھی اٹھایا جس کا مطلب ہے کہ میں اپنے وزن کے زمرے میں مزید حصہ نہیں لے سکتا تھا۔ وہ میری زندگی کے سیاہ ترین دن تھے لیکن میرے خاندان نے اس دوران میرا بہت ساتھ دیا۔’’

کئی مہینوں کی خود اعتمادی اور مطلوبہ شکل تک پہنچنے کے لیے جدوجہد کرنے کے بعد، نتن کو آخر کار ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے وہ بڑے کھیلوں کے لیے تیار ہے۔ انہوں نے کہا کہ ‘‘کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز میں جیت نے کھویا ہوا اعتماد واپس لادیا ہے۔ میں نے پچھلے دو سالوں میں کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہیں لیا تھا اس لیے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز اور آل انڈیا یونیورسٹی گیمز میں یکے بعد دیگرے طلائی تمغے جیت کر مجھے یہ یقین ہے کہ میں اس کھیل میں واپسی کر سکتا ہوں اور بھارت کی نمائندگی پھر سے کرنے کا منتظر ہوں۔ اس جیت نے مجھے مزید محنت کرنے کی ترغیب دی ہے اور میں جانتا ہوں کہ میں واپس آسکتا ہوں۔’’

نتن کا اگلا مقصد اپنا وزن کم کرنا ہے اور 80 کلوگرام زمرے میں حصہ لینا ہے۔ وہ اس سال کے آخر میں سینئر نیشنل چیمپئن شپ میں اپنی اگلی شرکت کریں گے اور ورلڈ یونیورسٹی گیمز میں اچھے مظاہرہ کی امید رکھتے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “میں نے اپنی چوٹ سے پہلے ہمیشہ 75 کلوگرام کے زمرے میں حصہ لیا تھا۔ اب میرا مقصد وزن کم کرنے پر کام کرنا اور 80 کلوگرام زمرے میں مقابلہ شروع کرنا ہے۔ میرے قد اور جسم کے لحاظ سے یہ ایک بہترین زمرہ ہے اور مجھے یقین ہے کہ اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کروں گا۔’’

 

**********

ش ح۔م ع۔ع ن

                                                                                                                                      (U: 4916)


(Release ID: 1821991) Visitor Counter : 111


Read this release in: English , Hindi