شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت
اروناچل پردیش کی ترقی مرکزی حکومت کی ترجیح ہے ۔ جناب نسیتھ پرمانک
انہوں نے کہا کہ اروناچل پردیش کے لئے جن منصوبوں کا تصور کیا گیا ہے انہیں پوری سختی کے ساتھ نافذ کیا جائے گا
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت کے تحت آزادی کا امرت مہوتسو کو منانے کے لئے شمال مشرقی تہوار
Posted On:
30 APR 2022 7:37PM by PIB Delhi
شمال مشرقی خطہ کی ترقی کی وزارت اور شمال مشرقی کونسل، حکومت ہند نے محکمہ منصوبہ بندی، حکومت اروناچل پردیش کے ساتھ مل کر شمال مشرقی تہوار کے ایک حصے کے طور پر ‘ قبائلیوں کی بہبود اور سرحدی علاقوں کی ترقی’ پر ایک پینل بحث کا آزادی کا امرت مہوتسو(اے کے اے ایم ) کے زیراہتمام 30 اپریل 2022 کو ڈورجی کھانڈو ہال، اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی میں اہتمام کیا ۔
اس تقریب کو جناب نسیت پرمانک، وزیر مملکت برائے داخلہ حکومت ہندنےمہمانِ خصوصی کے طور پر اور جناب چونا مین ، نائب وزیراعلی نے مہمان اعزازی کے طور پر رونق بخشی۔ اور اسی کے ساتھ جناب بامنگ فیلکس، وزیر داخلہ، جناب الو لیبانگ، وزیر، سماجی انصاف تفویض اختیارات اور قبائلی امور(ایس جی ای ٹی اے) ، جناب پی ڈی سونا، اسپیکر حکومت اروناچل پردیش، مرکزی وزارت اور ریاستی حکومت کے معززین ، شمال مشرقی ریاستوں کے مندوبین، کالجوں اور یونیورسٹی کے طلباء نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔
تقریب کا آغاز مہمان خصوصی کی طرف سے چراغ روشن کرکے ہوا ،جس کے بعد محترمہ پدمنی سنگلا آئی اے ایس، کمشنر ایس جے ای ٹی اے/تعلیم، حکومت۔ اروناچل پردیش نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا اور مہمانوں کو اعزاز پیش کیا۔
جناب نسیت پرمانک مرکزی وزیر مملکت برائے داخلہ نے اپنی تقریر میں اروناچل پردیش کے منفرد ‘تنوع میں ہم آہنگی’ کا مشاہدہ کرنے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا۔ انہوں نے اروناچل پردیش کی ترقی میں مرکزی حکومت کے عزم پر زور دیا۔ انہوں نے اس بات کو یقین دلایا کہ ریاست کے دور دراز سرحدی علاقوں کی سماجی اقتصادی ترقی اور مقامی آبادی کی فلاح و بہبود کو اولین اہمیت حاصل ہوگی۔ انہوں نے یہ بھی یقین دلایا کہ ریاست کے مسائل اور خدشات کو مرکزی سطح پر اٹھایا جائے گا اور ریاست کے لیے جو پروجیکٹس تجویز کیے گئے ہیں ان کو پوری تندہی سے نافذ کیا جائے گا۔
جناب چونا مین نائب وزیراعلی نے کہا کہ قبائلیوں کی بہبود اور اروناچل پردیش میں سرحدی علاقوں کی ترقی ساتھ ساتھ چلتی ہے۔ ‘ہماری ثقافت، ہمارا فخر’ پر زور دیتے ہوئے، انہوں نے ریاست کی بھرپور ثقافت کی تحقیق اور دستاویزات کے کردار پر زور دیا۔ انہوں نے مقامی ثقافت کے تحفظ میں ریاست کی حصولیابیوں پر بھی روشنی ڈالی۔
جناب پی ڈی سونا، اسپیکر، اروناچل پردیش قانون ساز اسمبلی نے اپنے خطاب میں سرحدی علاقوں میں رابطے کے مسائل، فورسز اور مقامی دیہاتیوں کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے پر روشنی ڈالی اور مرکزی حکومت سے بھی درخواست کی کہ وہ سرحدی علاقے میں قومی سطح پر پالیسیاں بناتے ہوئے حالات اور زمینی حقیقت پر غور کرے۔
جناب بامنگ فیلکس، وزیر داخلہ اور سرحدی انتظام وغیرہ نے سرحدی علاقوں کی ترقی اور سرحدی اہلکاروں کی استعداد کار بڑھانے میں ریاست کی طرف سے کی گئی کوششوں پر بات کی۔ انہوں نے پولیسنگ سسٹم کو بہتر بنانے میں حصولیابیوں پر بھی بات کی۔ انہوں نے زور دیا کہ مرکزی حکومت کے تعاون سے ریاست کے مالی وسائل کو بڑھانے کے لیے مزید ٹھوس کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
جناب الو لبانگ وزیر ایس جی ای ٹی اے اور صحت نے قبائلیوں کی بہبود میں ریاست کی حصولیابیوں پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے کہا کہ ریاست کی مالی رکاوٹوں پر مرکزی حکومت کی توجہ کی ضرورت ہے اور ریاست کی ہمہ گیر ترقی کے لیے مزید امداد فراہم کی جاسکتی ہے۔
تکنیکی اجلاس میں دو الگ الگ پینل مباحثے ہوئے ۔ ‘سرحدی علاقوں کی ترقی’ اور ‘قبائلیوں کی بہبود’۔ پروگرام میں متعلقہ شعبے کے ماہرین کو بطور پینلسٹ مدعو کیا گیا تھا۔
تکنیکی سیشن - I سرحدی علاقوں کی ترقی پر ، اے آئی ٹی ایس ، راجیو گاندھی یونیورسٹی کے پروفیسر سائمن جان نے نظامت کی ۔ جس میں مندرجہ ذیل افراد بطور پینلسٹ تھے۔
- جناب پی ڈی سونا، اسپیکر معزز اسپیکر، اے پی ایل اے-کم-چیئرمین، انڈو چائنا بارڈر ڈیولپمنٹ لیجسلیٹرس فورم آف اروناچل پردیش
- جناب شیام مہروترا، انسپکٹر جنرل، آئی ٹی بی پی این ای فرنٹیئر،
- جناب منگا شیرپا آئی اے ایس، ڈپٹی کمشنر، پاپم پارے ضلع
- بریگیڈیئر اے ایس کونور، چیف انجینئر، پروجیکٹ اروننک
- ڈاکٹر تیجم پڈو، وائس چانسلر، شمال مشرقی فرنٹیئر ٹیکنیکل یونیورسٹی
- ڈاکٹر لوبسانگ جمپا، ایپیڈومولوجسٹ، اسٹیٹ سرویلنس آفیسر، محکمہ صحت
- پروفیسر اشان رِدّی، سربراہ، شعبہ تاریخ ، راجیو گاندھی یونیورسٹی
ٹیکنیکل سیشن - II ‘‘ قبائلیوں کی بہبود’’ کی نظامت اسسٹنٹ پروفیسر، اے آئی ٹی ایس ، راجیو گاندھی یونیورسٹی محترمہ لیزا لومڈک نے انجام دی ، اور ان میں مندرجہ ذیل افراد بطور پینلسٹ تھے۔
- محترمہ پدمنی سنگلا آئی اے ایس ، کمشنر ایس جی ای ٹی اے /تعلیم/ ڈبلیو سی ڈی ، حکومت اروناچل پردیش
- جناب وائی ڈی تھونگچی آئی اے ایس (ریٹائرڈ)۔ پدم شری اور صدر، اروناچل پردیش ادبی سوسائٹی۔
- پروفیسر جمیر بسر، ڈائرکٹر اے آئی ٹی ایس ، راجیو گاندھی یونیورسٹی۔
- پروفیسر ایس کے نائک، محکمہ اقتصادیات، راجیو گاندھی یونیورسٹی۔
- جناب بائی تابا، نائب صدر، مقامی عقیدہ اور ثقافتی سوسائٹی اروناچل پردیش ۔
- ڈاکٹر وجے سوامی، ایگزیکٹو ڈائریکٹر، آر آئی ڈبلیو اے ٹی سی ایچ۔
- محترمہ رتن انیا، چیئرپرسن، اوجو ویلفیئر ایسوسی ایشن۔
پروگرام کا اختتام حکومت اروناچل پردیش کی آئی اے ایس ، اسپیشل سکریٹری (پلاننگ) محترمہ آیوشی سوڈان کے اختتامی کلمات کے ساتھ ہوا ۔
*********
(ش ح ۔ س ب۔رض )
U NO: 4923
(Release ID: 1821976)
Visitor Counter : 122