نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
راونڈ اپ :کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی کی کی اہم کامیابیاں
प्रविष्टि तिथि:
30 APR 2022 10:36PM by PIB Delhi
لولی پروفیشنل یونیورسٹی نے کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمز 2021 میں زبردست کامیابی حاصل کی ہے ، اس نے کھیلوں کے تین مختلف زمروں میں چھ طلائی تمغے جیت کر تمغوں کی فہرست تیسرا مقام حاصل کرلیا ہے۔ 101 مختلف یونیورسٹیوں نے ان کھیل کود مقابلوں میں تمغوں کی فہرست میں اپنی موجودگی درج کرائی ہے ۔ جین یونیورسٹی 25 تمغے جیت کر تمغوں کی فہرست میں سرفہرست ہے۔ اس نے سونے کے 16، چاندی کے 5 اور کانسے کے چار تمغے جیتے ہیں۔

کمپاؤنڈ تیر اندازی کے مقابلے آج جین گلوبل اسکول کے رینج میں اختتام پذیر ہوگئے ۔ تنش دیپ سنگھ نے ایک سخت فائنل مقابلے میں ساگر چوپڑا کو 144-145 سے شکست دے کر مردوں کا مقابلہ جیتا۔ تنش دیپ نے کوالیفکیشن راونڈ میں 14 واں مقام حاصل کیا تھا ، اوراس عمر کے ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سونے کے تمغے کے لئے ہر راؤنڈ میں اعلی درجے کے مخالفین کو شکست دی۔
دہلی یونیورسٹی کے طالب علم نے کہا، "پہلے دن یعنی کوالیفکیشن راؤنڈ کافی سخت تھا اور مجھے کھیل کے مقام پر اپنی سمت حاصل کرنے میں کچھ وقت لگا۔ اس نے مجھے تھوڑا سا متاثر کیا، اور اسی وجہ سے میں نے طبی فٹنیس کے طور پر خود کو اہل بنایا ،" دہلی یونیورسٹی کے طالب علم نے کہا۔ "ہر صبح اور رات، میرے کوچ کا اصرار ہے کہ میں غور کرتا ہوں، میں اپنی کارکردگی کا اندرونی تجزیہ کرنے کے لیے کچھ وقت نکالتا ہوں اور اپنے آپ سے پوچھتا ہوں کہ میں کس طرح بہتر ہو سکتا ہوں۔ میں نے حالات ، اپنے حریفوں یا اپنے کنٹرول سے باہر چیزوں کو ہاتھ سے نہ جانے دینے کا فیصلہ کیا۔"
پنجابی یونیورسٹی کے کلوندر سنگھ کو– جنہوں نے انفرادی کوالیفکیشن میں اول مقام حاصل کیا تھا ،اور صرف پہلے ناک آؤٹ راؤنڈ میں ہار گئے تھے۔ مکسڈ ٹیم مقابلے میں راحت حاصل ہوئی۔ کلوندر اور پربھجوت کور نے رانی درگاوتی وشو ودیالیہ کی مسکان کیرار اور چراغ ودیارتھی کو ہرا کر طلائی تمغہ جیتا۔
مردوں کے 10,000 میٹر مقابلے میں عارف علی نے سونے کا تمغہ جیتنے کے لئے اپنے ساتھی حریفوں کو بہت پیچھے چھوڑ دیااور ٹریک میں پہلا گولڈ جیتا۔ جنانائک چندر شیکھر یونیورسٹی میں بی اے کے آخری سال کے طالب علم علی نے آل انڈیا انٹر یونیورسٹی چیمپئن شپ 2021 میں چاندی کا تمغہ جیتا اور وہاں میٹ ریکارڈ کو بہتر کیا۔
انٹر یونیورسٹی میں گولڈ میڈلسٹ آدیش یادو کی عدم موجودگی میں، علی کے آئی یو جی 2021 میں اس ایونٹ کے لیے ایک پسندیدہ کھلاڑی تھے۔ انہوں نے اس ٹیگ کو خوش اسلوبی کے ساتھ پورا کیا۔ خواتین کے 10,000 میٹر میں منگلور یونیورسٹی کی کے ایم لکشمی نےسونے کا تمغہ جیتنے کے لیے ایک نیا کے اائی یو جی ریکارڈ (35:49.23) قائم کیا۔
کراٹے ، جسے اولمپکس میں متعارف کرایا گیا تھا، کو آج پہلی کھیلو یونیورسٹی گیمز میں شامل کیاگیا۔ مردوں کے انفرادی کاٹا میں جیواجی یونیورسٹی کے ریتک بانکے نے کھیلوں میں اپنا پہلا طلائی تمغہ جیتا۔ لولی پروفیشنل یونیورسٹی کی میسم نے خواتین کے انفرادی کاٹا میں سونے کا تمغہ جیتا۔ کھیلوں میں لولی پروفیشنل یونیورسٹی کا یہ آٹھواں گولڈ میڈل تھا - انہوں نے بعد میں ایتھلیٹکس میں ایک اور تمغے کا اضافہ کیا – جس کی وجہ سے وہ تمغوں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر پہنچ گئی۔
شام کو ایتھلیٹکس ٹریک میں مردوں کے ڈسکس گیمز میں اب تک کی بہترین کارکردگی پیش کی گئی، طلائی اور چاندی کا تمغے جیتنے والے دونوں کھلاڑیوں نے مقابلے کے دوران وہ ریکارڈ بھی توڑا جو پچھلے آئی یو جی گیمز میں قائم کیا گیا تھا۔ لولی پروفیشنل یونیورسٹی کے ابھینو نے 54.46 میٹر گولا پھینک کر طلائی تمغہ حاصل کیا۔
مردوں کے ہاکی فائنل میں بنگلور سٹی یونیورسٹی اور گرو نانک دیو یونیورسٹی آمنے سامنے ہوں گی۔
آج دونوں سیمی فائنلز میں دونوں ٹیموں نے مقررہ اوقات میں کوئی گول نہیں کیا تھا، شوٹ آوٹ میں جیتنے والی ٹیم کا فیصلہ ہوا۔ پہلے میچ میں جو جی این ڈی یو اور پنجابی یونیورسٹی کے درمیان مقابلہ ہوا تھا ، وہ ہار جیت کے بغیر ختم ہوگیا تھا اور دونوں طرف سے کوئی گول نہیں ہوا تھا۔ اور دوسرا میچ کافی سنسنی خیز رہا ۔ بنگلور یونیورسٹی جو گروپ مرحلے میں کوئی میچ نہیں ہاری تھی ، نے ساوتری بائی پھولے کو ہرایا تھا ۔ شوٹ آؤٹ میں، مقامی ٹیم فاتح بن کر ابھری اور اب وہ کل فائنل کھیلے گی۔
******
ش ح۔ف ا ۔ م ص
(U: 4908)
(रिलीज़ आईडी: 1821947)
आगंतुक पटल : 182