نوجوانوں کے امور اور کھیل کود کی وزارت
بین الاقوامی مقابلوں میں ذہنی بندش کو توڑناچاہتاہوں :ٹاپس ڈیولپمنٹ گروپ کے ایتھلیٹ چنگاکھم جیٹلی سنگھ
تلوار باز کھلاڑی نے گرونانک دیو یونیورسٹی ، امرتسر کے لئے مردوں کے انفرادی ایپی مقابلے میں
سونے کا تمغہ جیتا
Posted On:
30 APR 2022 6:46PM by PIB Delhi
بینگلورو میں جاری کھیلوانڈیا یونیورسٹی گیمس -2021 ، کے آئی یو جی ۔2021میں ملک بھرکی ممتاز یونیورسٹیوں کے کھلاڑی اس کے شایان شان کھیل کا مظاہرہ کررہے ہیں اور ملک کے نمایاں کھلاڑی یہاں اپنی موجودگی کا احساس کرارہے ہیں ۔ ایسے ہی ایک کھلاڑی ، جس کی کارکردگی پرقریبی نظررکھی جارہی ہے ، کانام گرونانک دیویونیورسٹی کے تلوار باز کھلاڑی چنگا کھم جیٹلی سنگھ ،کے آئی یو جی -2020میں اپنی کارکردگی سے بڑی الٹ پھیر کردینے والے کھلاڑی جیٹ لی سنگھ نے جمعہ کو مردوں کی انفرادی ایپی زمرے میں سونے کا تمغہ جیت کر، تیزی سے بڑھتی اپنی مقبولیت کو مزید مستحکم کیاہے ۔
کھیلو انڈیا یونیورسٹی گیمس میں دوسرے مقابل کھلاڑیوں سے درپیش چنوتیوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے جیٹ لی نے کہا :اس تقریب میں مجھے بعض اعلیٰ معیار کے مقابلے کی پوری امید تھی اورایسا ہی معاملہ کل پیش آیا۔ اس لئے اب مجھے اس تمغے کو جیت کربہت خوشی ہورہی ہے اوراس سے مجھے اعتماد حاصل ہواہے ،سال کے باقی دن بھی میرے لئے بہت حوصلہ افزا ثابت ہوں گے۔
جیٹ لی نے اس سے پہلے دسمبر ، 2021میں ٹاپس ڈیولپمنٹ گروپ میں شامل کئے جانے پرحالیہ مہینوں میں اخبارات میں شہ سرخیاں بٹوری ہیں ۔ یہ خبران کے لئے رحمت بن کرآئی ،کیونکہ وہ 2024کے پیرس اولمپکس میں بھارت کی نمائندگی کرنے کے لئے مسلسل کو شاں رہے ہیں ۔
‘‘مجھے اورمیرے خاندان کے ہرشخص کو اس وقت بہت خوشی ہوئی جب ہمیں یہ خبرملی کی مجھے ٹاپس ڈیولپمنٹ پروگرام میں شامل کرلیاگیاہے ۔ میں اپنی صلاحیت کا اعتراف کئے جانے اوراپنے خواب کو پورا کرنے میں معاؤنت کے لئے اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا ایس اے آئی اورکھیل کود کی وزارت کا بہت شکرگزارہوں ۔
منی پور کے اس تلوارباز نے کہا :‘‘شمولیت کے بعد سے میرے کھیل میں بہت بہتری آئی ہے کیونکہ اب میرے پروگرام میں زیادہ تعداد میں ٹورنا منٹس اورزیادہ سے زیادہ پریکٹس سیشن شامل کئے گئے ہیں ۔ اسکیم کے تحت ، میری خوردونوش سے متعلق ضروریات پربھی زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے ۔ کل ملا کر ، مجھے جو مدد مل رہی ہے اس پربہت خوشی ہورہی ہے اورمیں بڑے اسٹیج پراپنی موجودگی درج کروانے کا عہد کیا ہے ۔’’
20-سالہ اس شرمیلے کھلاڑی نے اس وقت بہت سوچ سمجھ کر اپنے الفاظ کا انتخاب کیاجب اس نے قومی اوربین الاقوامی مقابلوں میں ایک نوجوان کھلاڑی کے حیثیت سے ملک کی نمائندگی کرنے میں درپیش چیلنجوں کا ذکرکیا۔
انھوں نے اپنی بات ختم کرتے ہوئے کہا :‘‘بین الاقوامی سطح پرکارکردگی کا مظاہر ہ کرنا آسان کا م نہیں ہے ، میں نے شروع میں اعتماد سے لبریز ہوکر مقابلوں میں حصہ لیاتھا لیکن میں اب تک اس معیار کی کارکردگی کا مظاہرہ نہیں کرسکاہوں ، جو صلاحیت مجھ میں موجود ہے ۔ اس سال میری سب سے بڑی خواہش بین الاقوامی مقابلوں میں ذہنی بندش کو توڑنا ہے ۔ میں اس سال ایشیائی کھیلوں پرتوجہ مرکوز کررہاہوں تاکہ میں اس میں شاندار کارکردگی کا مظاہر ہ کرسکوں ۔ فی الحال میری تمام کوششیں ، پیرس اولمپکس میں بھارت کی یونیفارم زیب تن کرنا ہے ۔ اولمپکس میں کھیلنا میرا تاحیات قائم خواب رہاہے ۔’’
*****
ش ح ۔ع م۔ ع آ
U-4909
(Release ID: 1821943)
Visitor Counter : 138