وزارتِ تعلیم
azadi ka amrit mahotsav

نائب صدر جمہوریہ نے دیہی علاقوں میں اعلیٰ تعلیم کو زیادہ جامع اور مساوی بنانے پر زور دیا


قومی تعلیمی پالیسی کا مادری زبان میں تعلیم دینے پر زور دینا انقلاب آفریں ثابت ہوگا: نائب صدر

نائب صدر جمہوریہ نے دہلی یونیورسٹی کی صدی تقریبات کا افتتاح کیا

دہلی یونیورسٹی دنیا کے انکیوبیٹر کے طور پر ابھر کر عالمی مسائل کا حل دے گی: جناب دھرمیندر پردھان

Posted On: 01 MAY 2022 4:53PM by PIB Delhi

نئی دہلی، یکم مئی 2022:

نائب صدر جمہوریہ جناب ایم وینکیا نائیڈو نے آج دیہی علاقوں میں اعلیٰ تعلیم حاصل کرنے اور اسے زیادہ جامع اور مساوی بنانے پر زور دیا۔

نائب صدر جمہوریہ نے زور دے کر کہا کہ دیہی نوجوانوں تک شمولیت اور تعلیم کی مساوی رسائی کی یہ جہت انتہائی اہم ہے کیونکہ تعلیم انسانی ترقی، ملک کی تعمیر اور خوشحال اور پائیدار عالمی مستقبل کی تشکیل میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔

اس تقریب میں  میں عملے اور طلبہ کے علاوہ دہلی یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر پرکاش سنگھ، دہلی سرکل کی چیف پوسٹ ماسٹر جنرل منجو کمار، کالجوں کے ڈین پروفیسر بلرام پانی، رجسٹرار ڈاکٹر وکاس گپتا، پروفیسر رجنی اببی، پراکٹر، پروفیسر نیرا اگنی مترا، کنوینر، صدی تقریبات، پروفیسر دھرمیندر پردھان، اور دیگر معززین نے شرکت کی۔

دہلی یونیورسٹی کی صدی تقریبات سے خطاب کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے اس بات پر زور دیا کہ یونیورسٹیوں کو معاشرے کے اہم مسائل سے نمٹنے کے لیے اختراعی اور آؤٹ آف باکس خیالات سامنے لانے چاہئیں۔ انھوں نے یہ بھی کہا کہ تحقیق کا حتمی مقصد لوگوں کی زندگیوں کو زیادہ آرام دہ اور خوشگوار بنانا ہونا چاہیے۔

اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ بھارت میں نوجوانوں کی آبادی دنیا میں سب سے زیادہ ہے، نائب صدر جمہوریہ نے ملک کی تعمیر کے لیے ہمارے انسانی وسائل کی اجتماعی طاقت کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ قومی تعلیمی پالیسی (این ای پی 2020) کو ایک دور اندیشانہ دستاویز قرار دیتے ہوئے، جو ملک کے تعلیمی منظر نامے میں انقلاب لانا چاہتی ہے، انھوں نے کہا کہ اسکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں نافذ ہونے پر اپنی مادری زبان میں تعلیم دینے پر اس کا زور دینا انقلاب آفریں ثابت ہوگا۔ بچے کی مادری زبان میں بنیادی تعلیم فراہم کرنے کی اپیل کرتے ہوئے جناب نائیڈو نے کہا کہ مقامی زبان انتظامیہ اور عدالتوں میں مواصلات کا بنیادی طریقہ ہونا چاہیے۔ انھوں نے مزید کہا کہ ہر گزٹ نوٹیفکیشن اور سرکاری حکم نامہ مقامی یا مقامی زبان میں ہونا چاہیے تاکہ عام آدمی اسے سمجھ سکے۔

جناب نائیڈو نے تقریب کو یاد دلایا کہ قدیم بھارت کی شہرت وشوگرو کی تھی اور وہ ثقافت کا ایک گہوارہ تھا۔ انھوں نے کہا کہ علم کے نامور مراکز، جن سے سب سے پہلے انسانیت واقف ہوئی، جیسے نالندہ، تکشیلا، وکرم شیلا، ولبھی اور اودنتاپوری کی یونیورسٹیاں اس حقیقت کی گواہ ہیں۔ یہ کہتے ہوئے کہ بھارتی یونیورسٹیوں کو دنیا کی 10 سرفہرست یونیورسٹیوں میں شامل دیکھنا ان کی شدید خواہش ہے، نائب صدر جمہوریہ نے تمام اسٹیک ہولڈرز سے کہا کہ وہ اس مقصد کو مدنظر رکھتے ہوئے کام کریں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے جناب پردھان نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی دنیا کے انکیوبیٹر کی حیثیت سے ابھر کر عالمی مسائل کا حل پیش کرے گی۔ انھوں نے کہا کہ دہلی یونیورسٹی صرف ایک تعلیمی ادارہ نہیں ہے بلکہ یہ اس سے وابستہ لوگوں کے لیے ایک جذبے کا نام  ہے۔ انھوں نے دلی یونیورسٹی کے طلبائے قدیم سے مطالبہ کیا کہ وہ سابق طالب علموں کے تعاون سے ملک کے لیے ایک ماڈل بنائیں۔

وزیر موصوف نے این ای پی 2020 کے تمام پہلوؤں پر عمل درآمد میں پیش پیش رہنے پر یونیورسٹی کو مبارکباد دی۔ انھوں نے مزید کہا کہ یونیورسٹی کا مقصد ہنر مندی اور تعلیم کے کینوس کو وسیع کرنا اور 'روزگار پیدا کرنے والے' بنانے کی کوشش کرنا ہونا چاہیے۔ جناب پردھان نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ یونیورسٹی عالمی شہریوں کو غور و خوض کرنے، بھارت کو علم پر مبنی معاشرے کے طور پر قائم کرنے اور ابھرتی ہوئی معیشتوں کے لیے ایک بینچ مارک ماڈل بنانے میں قائدانہ کردار ادا کرے گی۔

اس موقع پر نائب صدر جمہوریہ نے یادگاری صدی ڈاک ٹکٹ، یادگاری صدی سکہ، یادگاری صدی کتاب اور دہلی یونیورسٹی انڈر گریجویٹ نصابی فریم ورک 2022 (ہندی، سنسکرت اور تیلگو ورژن) بھی جاری کیا۔ انھوں نے یونیورسٹی کی صدی ویب سائٹ کا بھی آغاز کیا اور گارگی کالج کی طالبہ اور دہلی یونیورسٹی کے لیے صدی لوگو کی خالق محترمہ کریتیکا کھینچی کو مبارکباد پیش کی۔

***

(ش ح - ع ا - ع ر)

U. No. 4901


(Release ID: 1821834) Visitor Counter : 166
Read this release in: English , Hindi , Tamil