پیٹرولیم اور قدرتی گیس کی وزارت
او آئی ایل نے ماحول میں کاربن کو کم کرنے اور ڈگبوئی میں خراب جنگلاتی زمین کی بحالی کے لیے مفاہمت نامے پر دستخط کیے
Posted On:
30 APR 2022 7:27PM by PIB Delhi
آئل انڈیا لمیٹڈ نے 29 اپریل 2022 کو ڈگبوئی فاریسٹ ڈویژن کے تحت اپر ڈیہنگ ریزروڈ فارسٹ (ویسٹ بلاک) میں کاربن کے اخراج کو کم کرنے اور خراب جنگلاتی زمین کی بحالی سے متعلق ایک پروجیکٹ کے لئے آسام فارسٹ ڈپارٹمنٹ کی ڈگبوئی فاریسٹ ڈویژن کے ساتھ ایک مفاہمت نامے پر دستخط کیے۔ یہ پہل او آئی ایل کے سی ایس آر پروجیکٹ وسندھرا کے تحت کی گئی ہے۔
اس مفاہمت نامے پر او آئی ایل کی جانب سے سی جی ایم ۔ایف ایچ کیو افیئرز جناب پلب برمن نے اور ڈگبوئی فاریسٹ ڈویژن کی جانب سے ڈی ایف او، جناب ٹی سی رنجتھرام نے دستخط کئے۔ اس موقع پر حکومت آسام کے ایڈیشنل چیف سکریٹری جناب روی شنکر پرساد، اور آئی ایل کے ریزیڈنٹ چیف ایگزیکٹیو جناب پرسنتا بورکاکوٹی اور او آئی ایل اور حکومت آسام کے دیگر افسران موجود تھے۔ اس پروجیکٹ کے تحت 100 ہیکٹر کے خراب جنگلاتی علاقے میں مارچ 2025 تک 250000 پودے لگاکر بحالی کا کام کیا جائے گا۔ شجرکاری کے علاوہ ایک بیمبوسیتم قائم کیا جائے گااور دیگر سرگرمیوں کے ذریعہ متبادل روزگار کے مواقع فراہم کراتے ہوئے جنگلات پر انحصار کو کم کرنے کا منصوبہ ہے۔
ش ح۔ا گ ۔ن ا۔
(2022۔04۔30)
U-4881
(Release ID: 1821744)
Visitor Counter : 158