سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی وزارت

سماجی انصاف اور تفویض  اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار 2 مئی 2022 کو راج نندگاؤں، چھتیس گڑھ میں کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی) کا سنگ بنیاد رکھیں گے


سماجی انصاف اور  تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت  محترمہ  پرتیما بھومک اس موقع پر موجود رہیں گی

تخمینہ لاگت 24.28 کروڑ روپے سے تیار کئے جانے  نئے سی آر سی میں مختلف خدمات کے لیے جدید ترین سہولیات ہوں گی

تقریب کے دوران 3328681 روپے کی مجموعی  مالیت سے 500 اہل استفادہ کنندگان کے درمیان معاون اشیا اور  آلات، تدریسی آموزشی  مواد کی  کٹس بھی تقسیم کی جائیں گی

Posted On: 30 APR 2022 8:05PM by PIB Delhi

سماجی انصاف اور اختیارات کے مرکزی وزیر ڈاکٹر وریندر کمار 2 مئی 2022 کو چھتیس گڑھ کے راج نندگاؤں میں  معذور افراد کی ہنر کے فروغ ، باز آبادکاری اور انہیں  بااختیار بنانے کے لیے  ل کمپوزت ریجنل سینٹر  (سی آر سی) کی نئی عمارت کا ورچویل طریقے سے  سنگ بنیاد رکھیں گے۔

سماجی انصاف اور تفویض اختیارات کی مرکزی وزیر مملکت  محترمہ  پرتیما بھومک، چھتیس گڑھ حکومت کی خواتین اور بچوں کی ترقی اور سماجی بہبود کی وزیر محترمہ انیلا بھیدیا،  راج ناندگاؤں حلقہ کے رکن پارلیمنٹ جناب  سنتوش پانڈے، ڈی ای پی ڈبلیو ڈی کی سکریٹری،محترمہ انجلی بھاورا،  راج نند گاؤں کے رکن اسمبلی  چھتیس گڑھ کے سابق وزیراعلی ڈاکٹر رمن سنگھ،  این آئی ای پی آئی ڈی، سکندرآباد  کے  ڈائرکٹر  اوفیشی ایٹنگ  جناب بی وی رام کمار اور  راج نند گاؤں  کے ڈائرکٹر سی آر سی جناب کمار راجو  اس موقع پر موجود ہوں گے۔

تقریب کے دوران 3328681 روپے کی مجموعی  مالیت سے 500 اہل استفادہ کنندگان کو معاون اشیا اور  آلات، تدریسی آموزشی  مواد کی  کٹس بھی تقسیم کی جائیں گی۔

راج نندگاؤں میں معذور افراد کے ہنر مندی کے فروغ ، باز آباد کاری اور  انہیں بااختیار بنانے کے لیے کمپوزٹ ریجنل سینٹر (سی آر سی)، سماجی انصاف اور  تفویض بااختیار  کی وزارت کے ذریعہ جون  2016  قائم کیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے سی آر سی 15 کمروں والے ایک عبوری  مقام پر  کام کررہا تھا جو کہ ضلو انتظامیہ نے  کلینیکل خدمات ایڈمنسٹریشن اور اسٹور کے لئے الاٹ کیا تھا۔

انسٹی ٹیوٹ کے لئے  چھتیس گڑھ  حکومت  کے ذریعہ  ٹھاکر ٹولہ، راج نندگاؤں میں ایک  مستقل عمارت  تعمیر کرنے  کے لیے 5 ایکڑ زمین الاٹ  کی ہے۔

نئی عمارت  تخمینہ لاگت 24.28 کروڑ روپے  سے تعمیر کی جانے کی تجویز ہے۔ اس عمارت میں  دیگر سہولیات کے علاوہ  سب اسٹیشن، فائر فائٹنگ سسٹم،  فائر الارم سسٹم، لفٹس، اسٹریٹ لائٹنگ، ڈی جی سیٹس، سی سی ٹی وی سسٹم، یو پی ایس، ای پی اے بی ایکس سسٹم، لین نیٹ ورکنگ ایکسی سیریز اور ایس ٹی پی کا بھی انتظام ہوگا۔

سی آر سی راج نند گاؤں میں آکوپیشنل تھریپی، فزیوتھریپی، پروستھیٹکس اور آرتھیٹکس، خصوصی تعلیم ، ہنر کی تربیت وغیرہ جیسی خدمات کے علاوہ  جسمانی معذوری میں معاون آلات ، مصنوعی اعضا اور  ٹی ایل ایم کٹس اہل افراد کو    مستقبل طور پر تقسیم کئے جاتے رہیں گے۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

(2022۔04۔30)

U-4880

                          



(Release ID: 1821732) Visitor Counter : 96


Read this release in: English , Hindi