وزارت دفاع

چیف آف آرمی اسٹاف جنرل ایم ایم نروانے فوج کی خدمت سے سبکدوش

Posted On: 30 APR 2022 8:30PM by PIB Delhi

چار دہائیوں کی اپنی  شاندار اور قابل قدر فوج کی خدمات کے بعد جنرل ایم ایم نروانے، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، ایس ایم، وی ایس ایم، اے ڈی سی سبکدوش ہوئے ہیں۔ ان کی مدت کار کو   کووڈ۔ 19 وبا کے دوران ہندوستانی فوج کے اہلکاروں کی صحت کو یقینی بنانے، مشرقی لداخ میں شمالی مخالف کو پُرعزم جواب دینے اور مستقبل کی جنگیں لڑنے کے لیے منفرد اور  جدید  ٹیکنالوجیز اختیار کرنے کے علاوہ آتم نربھر تا کو پُرعزم  طریقے سے فروغ دینے  کے لیے یاد  کیا جائے گا۔

جنرل نروانے نے بھارت کے شراکت دار ممالک کے ساتھ اچھے تعلقات کو  فروغ دینے  اور  بھارت کی  جامع قومی طاقت میں اضافے کےلئے فوجی سفارت کاری کو تحریک دی ہے۔ ان کی مدت کار کے  دوران نئی ​​دہلی میں آرمی ہیڈکوارٹر کی تنظیم نو کا کام بھی مکمل ہوا، جس کے نتیجے میں پہلے سے  کافی کم  ارکان پر مشتمل اور متحد فیصلہ ساز  مجلس وجود میں آئی۔ وہ تھیٹرائزیشن کے  پرجوش حامی تھے اور تینوں افواج  کے درمیان  تال میل  پیدا کرنے میں درپیش چیلنجوں سے واقف تھے۔ جنرل نروانے  کو  فوجیوں کی  بھلائی ککی فکر تھی۔ انہوں نے جموں و کشمیر،  مشرقی لداخ اور شمال مشرق میں متعدد بار آگے کے علاقوں کا دورہ کیا اور اپریل 2020 کے بعد مشرقی لداخ میں نئے شامل ہونے والے فوجیوں کے لیے رہائش اور رہائش گاہوں کی تیزی سے تعمیر کے معاملات کی سرگرمی سے پیروی کی۔

نیشنل ڈیفنس اکیڈمی اور انڈین ملٹری اکیڈمی کے سابق طالب علم کے طور پر  انہوں نے جون 1980 میں سکھ لائٹ انفنٹری رجمنٹ میں کمیشن حاصل کیا۔ وہ ڈیفنس سروسز اسٹاف کالج، ویلنگٹن اور ہائیر کمانڈ کورس، مؤ کے سابق طالب علم ہیں۔ جنرل آفیسر کے پاس ڈیفنس اسٹڈیز میں ماسٹرز کی ڈگری، ڈیفنس اینڈ مینجمنٹ اسٹڈیز میں ایم فل کی ڈگری ہے، اور فی الحال وہ ڈاکٹریٹ کر رہے ہیں۔

انہوں نے جنرل آفیسر کمانڈنگ دہلی ایریا کی حیثیت سے 2017 میں یوم جمہوریہ پریڈ کی کمانڈ کی۔ شملہ میں آرمی ٹریننگ کمانڈ اور کولکتہ میں ایسٹرن کمان کی کامیابی کے ساتھ کمانڈ کرنے کے بعد، انہوں نے 31 دسمبر 2019 کو چیف آف چیف کا عہدہ سنبھالنے سے پہلے وائس چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ سنبھالا۔

چار دہائیوں پر محیط ایک شاندار  فوجی کیریئر میں، انہیں شمال مشرقی اور جموں و کشمیر دونوں جگہوں پر امن اور میدان میں کلیدی کمانڈ اور عملے کی تقرریوں کا اعزاز حاصل رہا۔ وہ سری لنکا میں انڈین پیس کیپنگ فورس کا بھی حصہ رہے۔ انہوں نے ایک راشٹریہ رائفلز بٹالین کی کمانڈ کی، ایک انفنٹری بریگیڈ کی تشکیل کی، انسپکٹر جنرل آسام رائفلز (نارتھ) رہے اور انہوں نے ویسٹرن تھیٹر میں اسٹرائیک کور کی کمانڈ کی۔ ان کے اسٹاف کی اسائنمنٹس میں ایک انفنٹری بریگیڈ کے بریگیڈ میجر، ینگون  میانمار میں دفاعی اتاشی، آرمی وار کالج میں ہائر کمانڈ ونگ میں ڈائرکٹنگ اسٹاف کے طور پر تدریسی تقرری، اس کے علاوہ  وزارت  دفاع کے انٹیگریٹڈ ہیڈ کوارٹر (آرمی)  نئی دہلی میں  دو مدت کار   شامل ہیں۔

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

(2022۔04۔30)

U-4878

                          



(Release ID: 1821726) Visitor Counter : 172


Read this release in: English , Marathi , Hindi