شمال مشرقی ریاستوں کی ترقی کی وزارت

گنگ ٹوک نے اسمارٹ سٹی انقلاب کے بارے میں سمپوزیم  کی میزبانی کی


شمال مشرق میں پروجیکٹوں کی تکمیل کو یقینی بنانے کے لیے حکومت نے فنڈنگ کے طریقے میں ترمیم کی

پچھلے پانچ سال شمال مشرقی کے لیے خصوصی طور پر کایا پلٹ کرنے   والے رہے ہیں: پوری

بھارت  اور جنوب مشرقی ایشیا کے درمیان  ایک تجارتی رابطے کے طور پر شمال مشرق  ابھر رہا ہے: پوری

Posted On: 30 APR 2022 8:28PM by PIB Delhi

شمال مشرقی ریاستوں کی ہمہ جہت ترقی کے لیے کوششوں  میں مسلسل  اضافہ کرنے کی  مرکزی حکومت کے عہد بندی کا  اعادہ کرتے ہوئے، ہاؤسنگ اور شہری امور اور پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے مرکزی وزیر، جناب ہردیپ سنگھ پوری نے آج یہاں کہا کہ ’’اس بات کو تسلیم کرتے ہوئے کہ سکم سمیت اسمارٹ سٹی کے  کچھ پروجیکٹوں کو مکمل کرنے کے لئے اضافی مدد کی ضرورت ہے، مجھے آج یہ اعلان کرتے ہوئے خوشی ہو رہی ہے کہ ہم نے فنڈنگ کے طریقے  میں ترمیم کرکے ا س کو  90:10 کردیا ہے، اس طرح اس بات کو یقینی بنایا گیا گا کہ خطے کے  بہت سے پروجیکٹ مکمل ہو جائیں گے‘‘۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001PQYW.jpg

 

وہ سکم کی راجدھانی میں آزادی کا امرت مہوتسو: نارتھ ایسٹ فیسٹیول کے تحت منعقدہ  ایک سمپوزیم سے خطاب کررہے تھے جس کا موضوع’شمال مشرقی ریاستوں میں شہری ترقی: اسمارٹ سٹی انقلاب‘ تھا۔ شمال مشرقی  کی آٹھوں ریاستوں میں ہفتہ بھر چلنے والے اس فیسٹول کا انعقاد شمال مشرقی خطے کی ترقی کی وزارت  نے کیا  ہے۔  جناب پوری نے اس تقریب میں سکم حکومت کے آن لائن بلڈنگ پرمشن سسٹم (اوبی پی ایس) کا بھی آغاز کیا اور ریاستی حکومت اور گنگٹوک میونسپل کارپوریشن کی اس خطے میں اوبی پی ایس کو لاگو کرنے والی پہلی ریاست ہونے پر تعریف کی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر شرکت کرتے ہوئے جناب پوری نے اس بات پر اطمینان کا اظہار کیا کہ سکم کے ساتوں شہری مقامی  اداروں نے سوچھ بھارت مشن-اربن کے تحت او ڈی ایف کا درجہ حاصل کر لیا ہے۔

اس بات کا ذکر کرتے ہوئے کہ وزیر اعظم خود شمال مشرقی  خطہ کا 30 سے ​​زیادہ مرتبہ دورہ کر چکے ہیں، جناب پوری نے کہا کہ بجلی، پانی کی سپلائی، صحت، کنکٹی وٹی اور تعلیم سے متعلق ترقیاتی پروجیکٹوں کے لئے 18849 کروڑ روپے  کا بجٹ رکھا گیا تھا جس کا 95 فیصد سے زیادہ  کا  پچھلے آٹھ سالوں کے دوران  خطے کی ترقی کے لیے پوری طرح استعمال کیا جاچکا ہے۔انہوں نے  کہا کہ خصوصی طور پر  گزشتہ پانچ برسوں میں ، ’لُک اینڈ ایکٹ ایسٹ پالیسی‘ کے ذریعہ شمال مشرقی خطے کی کایا پلٹ ہوئی ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002KDEH.jpg

 

گنگٹوک اور نمچی میں 2474 کروڑ روپے  مالیت کے اسمارٹ سٹی پروجیکٹوں کے کامیاب نفاذ کی ستائش کرتے ہوئے جناب پوری نے سکم حکومت کےذریعہ مجوزہ  دیگر پروجیکٹوں کے لیے اپنی وزارت سے ہر طرح کی مدد کا یقین دلایا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایک نئی اسکیم – پرائ،م منسٹرز  ڈیولپمنٹ انیشیٹوز فار نارتھ ایسٹ(پی ایم ڈیوائن)  کا  مرکزی بجٹ میں اعلان کیا  ہے جس کے لئے ابتدائی طور پر  1500 کروڑ روپے  مختص کئےگئے ہیں جن سے  پی ایم گتی شکتی مشن کی رہنمائی میں بنیادی ڈھانچے  اور شمال مشرق  میں  محسوس کی جانےوالی  ضرورت پر مبنی سماجی ترقی کے پروجیکٹو کی فنڈنگ کی جائے گی۔

جناب پوری نے کہا  کہ  شمال مشرقی خطہ کے دس شہروں میں 13563 کروڑ روپے مالیت والے اسمارٹ سٹیز مشن کے 523 پروجیکٹ نفاذ کے مختلف مراحل میں ہیں۔ 1553 کروڑ روپے مالیت  کے  مجموعی طور پر  121 پراجیکٹس پہلے ہی مکمل کئے جا چکے ہیں اور 8507 کروڑ روپے  مالیت کے دیگر د 268 پراجیکٹس  نافذ کئے جارہے  ہیں۔

 

شہری ترقیات اور خوراک اور شہری رسد کے سکم کے وزیر جناب ارون اُپریتی، ایم ایل اے اور  بنیادی ڈھانچے کی ترقی کے مشیر ؛ جناب جی ٹی ڈُھنگیل؛ گنگٹوک میونسپل کارپوریشن کے میئر جناب  نیل بہادر چھیتری اور ریاستی انتظامیہ کے اعلیٰ افسران نے اس تقریب میں جناب پوری کا  استقبال کیا۔ اس سمپوزیم میں آئی آئی ٹی، کھڑگپور کے سینئر پروفیسروں کے ذریعہ متعلقہ موضوع پر تین تکنیکی اجلاس منعقد کئے گئے۔

*******

ش ح۔ا گ ۔ن ا۔

(2022۔04۔30)

U-4879

                          



(Release ID: 1821721) Visitor Counter : 125


Read this release in: English , Hindi , Manipuri