بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی راستوں کی وزارت

جناب  سربانند سونووال نے کوچین شپ یارڈ کی طرف سے میری ٹائم اسٹارٹ اپس میں 50 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ، پہلے مقامی ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والے  الیکٹرک جہاز  بنانے کے منصوبے کی نقاب کشائی کی

Posted On: 30 APR 2022 6:31PM by PIB Delhi

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے مرکزی وزیر جناب سربانند سونووال نے آج کوچی میں اعلان کیا کہ کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے  میری ٹائم سیکٹر میں مصروف اسٹارٹ اپ کمپنیوں میں 50کروڑ  روپے کی ابتدائی سرمایہ کاری کا عہد کیا ہے ۔ جناب سونووال نے گلوبل میری ٹائم گرین ٹرانزیشن کے مطابق ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والے الیکٹرک  جہازوں کی تعمیر کے حکومت کے منصوبے کی بھی نقاب کشائی کی۔ یہ اقدام گرین  اینرجی ، پائیدار کفایتی  متبادل ایندھن کے محاذ پر اختراعی اور نئی ٹیکنالوجی کے محاذ پر بھارت  کی تبدیلی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image001LT17.jpg

آج سہ پہر کوچی میں منعقدہ ایک تقریب میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کی گولڈن جوبلی تقریبات کے افتتاح کے موقع پر اسٹارٹ اپ انگیجمنٹ فریم ورک کا اعلان کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت ملک میں اسٹارٹ اپ ایکو سسٹم کے فروغ  پر سرگرمی سے  توجہ مرکوز کر رہی ہے۔ ’’ اسٹارٹ اپ انڈیا‘‘  وغیرہ جیسے بہت سے بڑے اقدامات نے ملک میں متعدد اسٹارٹ اپس کی ترقی میں سہولت فراہم کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ڈومین میں اسٹارٹ اپس کی ترقی کے لیے وزارت ایک اسٹارٹ اپ انگیجمنٹ فریم ورک پر کام کر رہی ہے، جس کا اعلان جلد ہی  کیا جائے گا۔

اسٹارٹ اپ فریم ورک تصور  ملک میں ایک ماحولیاتی نظام تیار کرنے کے لیے حکومت کے اقدامات کو بڑھانے کے لیے  کیا گیا ہے تاکہ فریقوں  کو ایک ساتھ لا کر تکنیکی، ریگولیٹری، مالیاتی اور مارکیٹنگ کے نقطہ نظر سے میری ٹائم اسٹارٹ اپس کی مدد کی جا سکے۔ یہ فریم ورک نوجوان اور باصلاحیت کاروباری افراد کو کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ کی طرف سے فراہم کردہ مالی مدد سے میرین  اسپیس  میں مصنوعات/خدمات تیار کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم فراہم کرے گا۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image002D5IU.jpg

بندرگاہوں ،جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت جناب  شانتنو ٹھاکر ، وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور پارلیمانی امور جناب  وی مرلیدھرن ، کوچی کے میئر انیل کمار، ایم ایل اے، ایرناکلم جناب  ٹی جے ونود ، آئی اے ایس ، سکریٹری  ایم  اوپی ایس ڈبلیو، ڈاکٹر سنجیو رنجن، سی ایس ایل کے سی ایم ڈی  جناب  مدھو ایس نائر، سینئر افسران، سی ایس ایل کے موجودہ اور سابق  ملازمین اور دیگر معززین نے تقریب میں شرکت کی، جس کی صدارت ایرناکولم کے ایم پی جناب  ہیبی ایڈن نے کی۔

جناب سونووال نے کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ اور اینرجی اینڈ ریسورسز انسٹی ٹیوٹ کے ساتھ مشترکہ طور پر وزارت کے زیر اہتمام گرین شپنگ پر ورکشاپ میں گلوبل میری ٹائم گرین ٹرانزیشن کے مطابق ہائیڈروجن ایندھن سے چلنے والے الیکٹرک  جہازوں کی تعمیر کے حکومت کے منصوبے کی بھی نقاب کشائی کی۔ یہ اقدام گرین  اینرجی ، پائیدار کفایتی  متبادل ایندھن کے محاذ پر اختراعی اور نئی ٹیکنالوجی کے محاذ پر بھارت  کی تبدیلی کی کوششوں کا حصہ ہے۔

https://static.pib.gov.in/WriteReadData/userfiles/image/image0032D7T.jpg

جناب  سونووال نے کہا کہ یہ پروجیکٹ کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ بھارتی  شراکت داروں کے ساتھ مل کر انجام دے گا اور اس سلسلے میں زمینی کام پہلے ہی شروع ہو چکا ہے، جس میں کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ نے کے پی آئی ٹی ٹکنالوجیز لمیٹڈ اور بھارتی  ڈیولپرز کے ساتھ ہائیڈروجن فیول سیل، پاور ٹرین اور ایسے جہازوں کے لیے قواعد و ضوابط تیار کرنے کے لیے انڈین رجسٹر آف شپنگ کے شعبوں میں شراکت داری کی ہے۔

بندرگاہوں، جہاز رانی اور آبی گزرگاہوں کے وزیر مملکت (ایم او پی ایس ڈبلیو) جناب شانتنو ٹھاکر، سکریٹری  ،ایم  اوپی ایس ڈبلیو، ڈاکٹر سنجیو رنجن ، آئی اے ایس، نیتی آیوگ کے سی ای او جناب  امیتابھ کانت، ، ڈاکٹر ڈائریکٹر جنرل (ٹی ای آر آئی)، ڈاکٹر  وبھا دھون، جناب  جوس میتھیکل، سربراہ گلوبل پارٹنرشپس اینڈ پروجیکٹس، آئی ایم او جناب  کرسچین ویلڈیس کارٹر، کنٹری ڈائریکٹر، انوویشن ناروے اورجناب  مدھو ایس نائر، سی ایم ڈی، کوچین شپ یارڈ لمیٹڈ دیگر معززین تھے جنہوں نے اجلاس  میں حصہ لیا۔

 

************

 

 

ش ح۔ف ا۔ م  ص

 (U:4875 )



(Release ID: 1821719) Visitor Counter : 136


Read this release in: English , Hindi , Malayalam