الیکٹرانکس اور اطلاعات تکنالوجی کی وزارت

جناب راجیو چندر شیکھر نے  سیمی کون انڈیا میں اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی ، اگلے یونیکورن کے لیے ان کی حوصلہ افزائی کی اور انہیں تحریک دی


سیمی کون اسٹارٹ اپس واقعتاً بھارت کے الیکٹرانک  اور سیمی کنڈکٹر نظام میں رفتار لا رہے ہیں ۔اس شعبے میں اور بھی ترقی ہوگی؛ مجھے اعتماد ہے کے اگلا یونیکورن کا تعلق اسی شعبے سے ہوگا : راجیو چندر شیکھر

Posted On: 30 APR 2022 3:38PM by PIB Delhi

نئی دہلی،30 اپریل، 2022/الیکٹرانکس اور اطلاعاتی ٹکنالوجی ، ہنر مندی کے فروغ اور چھوٹی صنعتوں کے وزیر مملکت جناب راجیو چندر شیکھر نے سیمی کون انڈیا کانفرنس میں نمائش دیکھی اور الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ و سیمی کنڈکٹر شعبے میں اسٹارٹ اپس کے ساتھ بات چیت کی۔ سیمی کون انڈیا کانفرنس ایک تین روزہ کانفرنس ہے جس کا افتتاح 29 اپریل ، 2022 کو وزیراعظم نریندر مودی نے کیا تھا۔

جناب راجیو چندر شیکھر نے ٹیک آنتر پرینیور کے ساتھ کافی وقت گزارا تاکہ ان کی موجودہ سرگرمیوں، ان کی پیداوار کے خاکے ، ان کے طور طریقوں نیز ٹکنالوجی کے استعمال کو سمجھ سکے۔  انہوں نے اس جدید ترین اختراع کے اثرات کو بھی سمجھنے کی کوشش کی۔ اپنی بات چیت میں انہوں نے ان پر زور دیا کہ وہ پالیسی ، مالی رفتار کے بارے میں اپنے خیالات کا اظہار کریں۔

وزیر موصوف نے بھارتی اسٹارٹ اپس کےامکانات کے بارے میں بھی اظہار خیال کیا کہ ان سے ایک دہائی کے عرصے میں بھارت کی ڈیجیٹل معیشت کی نشوونما کو فروغ حاصل ہوا ہے۔ وزیر موصوف نے ٹوئیٹ پیغام میں کہا کہ سیمی کورن اسٹارٹ اپس بھارت کے الیکٹرانکس اور سیمی کنڈکٹر ایکو سسٹم کو صحیح معنوں میں رفتار بخش رہے ہیں ۔ مجھے اعتماد ہے کہ اگلا یونیکورن کا تعلق  اسی شعبے سے ہوگا۔

اس سے پہلے دن میں جناب راجیو چندر شیکھر نے چیف آرکیٹیکٹ اور انٹیل کے آرکیٹیکچر ، گرافکس اور سوفٹ ویئر ڈویژن کے سینئر نائب صدر جناب راجہ کودوری سے ملاقات کی ۔ وزیر موصوف نے مصنوعی ذہانت کے شعبے میں بھارت کی حقیقی صلاحیت کے بارے میں عمدہ خیالات پیش کرنے پر انہیں مبارکباد دی۔ انہوں نے اس شعبے میں بھارتی اسٹارٹ اپس کے ساتھ انٹیل شراکت داری کے بارے میں بھی پرامیدی کا اظہار کیا۔

وزیر مملکت نے اپنی بات چیت میں اسٹارٹ اپس کو پوری مدد دینے اور اس کے ساتھ کام کرنے کے اپنے عزم کو دوہرایا۔ انہوں نے اسٹارٹ اپس کے اہم اور کلیدی رول کے بارے میں ایک بار پھر کہا کہ یہ بھارت میں ٹکنالوجی کے نظام کی ترقی کے انجن کے طور پر کارکردگی انجام دیں گے۔

۔۔۔

ش ح ۔ اس۔ ت ح ۔                                             

U –4870

 



(Release ID: 1821712) Visitor Counter : 119


Read this release in: English , Hindi , Tamil